Tag: Last Wish

  • آشا بھوسلے کی مرنے سے پہلے ’آخری خواہش‘ کیا ہے؟

    آشا بھوسلے کی مرنے سے پہلے ’آخری خواہش‘ کیا ہے؟

    بالی ووڈ انڈسٹری کی لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے نے مرنے سے قبل اپنی آخری خواہش کا اظہار کر دیا۔

    بھارت کی معروف گلوکارہ آشا بھوسلے نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مرنے سے پہلے اپنی آخری خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    آشا بھوسلے اپنے انجہانی شوہر اور لیجنڈری میوزک کمپوزر آر ڈی برمن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ غیر معمولی انسان تھے، مشہور میوزک ڈائریکٹر ہونے کے باوجود ان میں کوئی غرور نہیں تھا۔

    گلوکارہ نے اپنی زندگی کی آخری خواہش کے حوالے سے کہا کہ ایک ماں کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے بچے خوش رہیں، ایک نانی یا دادی کی خواہش ہوتی ہے اس کے پوتا پوتی یا نواسا نواسی خوش رہیں لیکن میں اپنی آخری سانس تک گانا چاہتی ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by PME Entertainment (@pmeworld)

    لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے کا کہنا تھا کہ میری اب صرف یہی خواہش ہے کہ میں گاتے ہوئے مر جاؤں، میرے لیے سیکھنے کے لیے کچھ بچا نہیں ہے۔

    آشا بھونسلے نے کہا کہ میں نے 3 سال کی عمر میں کلاسیکل موسیقی سیکھنا شروع کی اور 82 سال سے پلے بیک گلوکارہ ہوں، اب یہی خواہش ہے کہ گاتے ہوئے میری سانس نکل جائے اور یہ ہی مجھے سب سے زیادہ خوشی دے گی۔

    آشا بھوسلے ایک ایسی گلوکارہ رہی ہیں جنھوں نے ہندوستانی فلموں میں موسیقی کا سنہرا دور دیکھا ہے اور مغرب کی نقل کے ساتھ ساتھ شور و غل بھرے فلمی موسیقی اور آج کے آٹو ٹیون، ری مکس اور فیوژن کا دور بھی۔ ان کی آواز ہر دور میں ڈھل گئی اور ہر دور میں کامیاب رہی۔

  • موت سے قبل شہزادی ڈیانا نے کس خواہش کا اظہار کیا تھا؟

    موت سے قبل شہزادی ڈیانا نے کس خواہش کا اظہار کیا تھا؟

    لندن: سنہ 1997 میں کار حادثے میں ہلاک ہوجانے والی آنجہانی شہزادی ڈیانا نے موت سے قبل اپنے بچوں سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق برطانوی شہزادے ہیری اور ولیم کی والدہ شہزادی ڈیانا نے اپنی آخری فون کالز میں اپنے بچوں سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    برطانوی شہزادی ڈیانا 1997 میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئی تھیں، کیس کی تفتیش کے دوران برطانوی پولیس نے بتایا تھا کہ شہزادی ڈیانا نے آخری فون کال اپنے دوست اور صحافی رچرڈ کے کو کی تھی۔

    اب رچرڈ کے نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ میں نے شہزادی ڈیانا کی موت سے ایک رات قبل ان سے بات کی تھی، جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ وہ ان کی آخری کال تھی۔

    رچرڈ کے کا کہنا تھا کہ ڈیانا نے ان سے کہا تھا کہ وہ بہت اچھی جگہ پر ہیں اور اپنی زندگی کے نئے مرحلے کو قبول کرنے کی منتظر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شہزادی ڈیانا زندگی کی ایک نئی شروعات کرنے کے لیے بے چین تھیں، جبکہ وہ واپس آکر اپنے بیٹوں کو بھی دیکھنا چاہتی تھیں۔