Tag: lata mangeshkar

  • لتا منگیشکر نے بھارتی فوجیوں کیلئے فنڈنگ کی اپیل کردی

    لتا منگیشکر نے بھارتی فوجیوں کیلئے فنڈنگ کی اپیل کردی

    ممبئی: اوڑی حملے کے بعد کئی بھارتی گلوکاروں کے پاکستان مخالف بیانات کے بعد لتا منگیشکر بھی اپنے فوجیوں کی حمایت میں کود پڑیں اور مارے گئے 18جوانوں کے غم میں سالگرہ نہ مناننے کا اعلان کرتے ہوئے بھارتی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوجیوں کی فلاح کےلیے فنڈنگ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان محاذ گرم ہونے کے بعد سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر بھی اپنے وطن کی حمایت میں اٹھ کھڑی ہوئیں، لتا منگیشکر نے اس مرتبہ 28 ستمبر کو آنی والے اپنی 87 ویں سالگرہ پر مداحوں سے کوئی تحفہ یا پھول وغیرہ بھی وصول کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ لوگ ان پیسوں کو آرمی ویلفیئر فنڈ میں جمع کرائیں۔

    لتا منگیشکر نے اوڑی حملے پر ٹوئٹ کیا ہے کہ میں ایسا مانتی ہوں کہ ماں، باپ، ماسٹر اور وطن کے محافظ ہمارے جوانوں کے لیے جتنا بھی کریں کم ہے۔

    انہوں نے بھارتی فوجیوں کو بہادر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے بہادر جوان جو ملک کی حفاظت کے لے اپنی جان کی پروا نہیں کرتے، انہی کی وجہ سے ہم محفوظ رہتے ہیں۔

    لتا نے مزید کہا کہ ہمارا یہ بھی فرض بنتا ہے کہ ہم ان کے لیے اپنی طرف سے جو بھی کچھ ہو سکے وہ ضرور کریں، میں اپنی طرف سے اپنے کچھ بہادر جوان فوجی بھائیوں کے لیے آرمی ویلفیئر فنڈ میں کچھ رقم جمع کرا رہی ہوں، میرے اوپر آپ کا احسان ہوگا کہ اگر آپ بھی اس کام میں اپنا کردار ادا دیں۔

  • سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر آج اپنی 86 ویں سالگرہ منارہی ہیں

    سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر آج اپنی 86 ویں سالگرہ منارہی ہیں

    ممبئی : سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر نے آج اپنی زندگی کی پچاسی ویں بہاردیکھ رہی ہیں، اپنی مدھر آواز سے کانوں میں رس گھولتی عہد ساز گلوکارہ لتا منگیشکر آج اپنی 86 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

    اٹھائیس ستمبرانیس سو انتیس کو بھارت میں پیدا ہونے والی اس گلوکارہ نے گزشتہ سات دہائیوں سے اپنے چاہنے والوں کواپنی آوازکے سحرمیں جکڑرکھا ہے۔

    Lata Mangeshkar

    لتا نے سن انیس سو بیالیس میں اپنے والد کے انتقال کے بعد باقاعدہ گلوکاری شروع کر دی تھی، عہدساز گلوکارہ لتا منگیشکر نے تیرہ برس میں اپنے کیریئرکاآغازکیا جوپچاس ہزارگانوں کاریکارڈ بنانے کے بعد بھی کامیابی سےجاری ہے۔

    لتا منگیشکر بھارت کی دوسری گلوکارہ ہیں، جنہیں سب سے بڑے سویلین اعزاز رتنا ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سب سے زیادہ گانے گانے کے لئے لتا کا نام گنیزبک آف ورلڈریکارڈمیں بھی شامل ہے۔

    لتا کے کئی پُرانےگانےآج بھی بے حدمقبول ہیں۔ لتامنگیشکر کی مقبولیت پچھلی تین نسلوں سے لے کرآج تک کم نہیں ہوسکی، لتاکی جادوبھری آوازسے اُن کی عمر کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔

    کئی دہائیوں تک سر سنگیت کی نگری پر راج کرنے والی یہ عظیم گلوکارہ اگرچہ اب فلمی دنیا سے کنارہ کش ہو چکی ہیں لیکن گلوکاری سے اس کا رشتہ اسی طرح برقرار ہے اور آخری سانس تک برقرار رہے گا۔

  • امیتابھ  بچن نے لتا منگیشکر کو رونے پر مجبور کردیا

    امیتابھ بچن نے لتا منگیشکر کو رونے پر مجبور کردیا

    ممبئی: بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن نے سروں کی ملکہ  لتا منگیشکر کو رونے پر مجبور کردیا۔

    کے بی سی 8 کے گرینڈ فنالے میں امیتابھ بچن نے چند سطریں بولیں، جنہیں سن کر لتا منگیشکر کی آنکھیں بھر آئیں، لتا منگیشکر نے ٹویٹ میں کہا کہ ‘ہیلو، میں کون بنے گا کروڑ پتی کا آخری اقساط دیکھ رہی تھی ، پروگرام بہت اچھا ہوا۔ امت جی نے ہمیشہ کی طرح پروگرام کو شاندار بنایا۔ پروگرام کے سماروپ میں امت جی نے دو سطریں کہیں، وہ تھیں-محبت کرنے والے کم نہ ہوں گے، تیری محفل میں لیکن ہم نہ ہوں گے۔ امت جی کو یہ سطریں کہتے ہوئے سن کے میری آنکھیں بھر آئیں۔

     لتا منگیشکر کا کہنا تھا کہ امت جی میرے دل میں آپ کے لئے خاص جگہ ہے، میں آپ کی بہت عزت کرتی ہوں، خدا آپ کو ہمیشہ خوش رکھے، لمبی عمر کرے اور صحت رکھے، یہی میری کامنا ہے۔

    دوسری جانب بگ بی نے بھی ٹویٹ کرکے لتا منگیشکر کی مبارکباد کا جواب دیا کہ ’لتا جی میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ کس طرح آپ کا شکریہ کرو ۔ آپ کی دعا ہمارے لئے بابرکت ہوگی۔

  • لتا منگیشکر کا انگریزی گیت فیس بک پر

    لتا منگیشکر کا انگریزی گیت فیس بک پر

    ممبئی: سروں کی ملکہ لتا منگیشکر نے درجنوں زبانوں میں گیت گائے مگر ان کے مداحوں نے انگریزی زبان میں گانا گاتے شاید ہی کبھی سنا ہو۔ تاہم ان کی یہ خواہش اب جلد ہی پوری ہو سکتی ہے.

    لتا منگیشکر نے تیس برس پہلے گایا انگلش گیت فیس بک پر ڈال دیا ہے، بالی وڈ کی فلموں میں اپنی بہترین آواز کے لیے شہرت رکھنے والی گلوکارہ لتا منگیشکر اردو اور ہندی سمیت بر صغیر کی مختلف زبانوں میں نغمے گاتی رہی ہیں اور دنیا بھر کے شائقین محظوظ ہوتے رہے ہیں۔

    تقریباً تیس برس قبل انھوں نے کینیڈا میں اپنی ایک دوست کی فرمائش پر انگریزی میں ایک گیت گایا تھا، جو انھیں کسی طرح دستیاب ہوا اور وہ انھوں نے اپنے مداحوں کے لیے پیش کیا ہے۔

    لتا منگیشکر نے 1985 میں ایک کنسرٹ کے دوران انگریزی نغمہ  ”یو نیڈڈ می“  گایا تھا، لتا منگیشکر کو سروں کی ملکہ کہا جاتا ہے، انھوں نے بر صغیر کی تیس مختلف زبانوں میں گیت گائے ہیں، اسی گیت کا لنک لتا نے اپنے فیس بک کے صفحے پر مداحوں کے لیے ڈال دیا ہے۔

    ۔

  • سُروں کی ملکہ لتامنگیشکر آج  85ویں سالگرہ منا رہی ہیں

    سُروں کی ملکہ لتامنگیشکر آج 85ویں سالگرہ منا رہی ہیں

    ممبئی : سُروں کی ملکہ لتامنگیشکرنے آج اپنی زندگی کی پچاسی ویں بہاردیکھ رہی ہیں۔ اپنی مدھر آواز سے کانوں میں رس گھولتی عہد ساز گلوکارہ لتا منگیشکر آج اپنی پچاسی ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

    اٹھائیس ستمبرانیس سو انتیس کو بھارت میں پیدا ہونے والی اس گلوکارہ نے گزشتہ سات دہائیوں سے اپنے چاہنے والوں کواپنی آوازکے سحرمیں جکڑرکھا ہے۔ عہدسازگلوکارہ لتامنگیشکرنے تیرہ برس میں اپنے کیریئرکاآغازکیا جوپچاس ہزارگانوں کاریکارڈ بنانے کے بعد بھی کامیابی سےجاری ہے۔

    لتا جی بھارت کی دوسری گلوکارہ ہیں، جنہیں سب سے بڑے سویلین اعزاز رتنا ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سب سے زیادہ گانے گانے کے لئے لتا کا نام گنیزبک آف ورلڈریکارڈمیں بھی شامل ہے۔

    لتا کے کئی پُرانےگانےآج بھی بے حدمقبول ہیں۔ لتامنگیشکر کی مقبولیت پچھلی تین نسلوں سے لے کرآج تک کم نہیں ہوسکی۔  لتاکی جادوبھری آوازسے اُن کی عمرکااندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔