Tag: late

  • رات دیر سے سونے والوں کے لیے بری خبر

    رات دیر سے سونے والوں کے لیے بری خبر

    رات دیر سے سونا اور صبح دیر سے اٹھنا کوئی اچھی عادت نہیں تاہم حال ہی میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس کے نقصانات توقع سے کہیں زیادہ ہوسکتے ہیں۔

    بین الاقومی ویب سائٹ کے مطابق حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ رات دیر تک جاگنے کی عادت ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

    اس نئی تحقیق میں جامع شواہد پیش کیے گئے ہیں جن کے مطابق رات کو جلد سونا اور جاگنا ڈپریشن سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ تحقیق میں رات گئے یا علیٰ الصبح سونے یا جاگنے اور ڈپریشن کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی گئی۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ جلد سونا یا رات گئے سونا موروثی عادات ہیں جو مادر رحم سے لوگوں میں منتقل ہوتی ہیں۔

    درحقیقت لوگوں کی نیند سے متعلق جسمانی گھڑی سے جڑی 340 سے زیادہ جینز کی اقسام کو اب تک دریافت کیا جاچکا ہے، اس تحقیق کے لیے محققین نے 8 لاکھ سے زیادہ افراد کے 2 جینیاتی بیسز کو استعمال کیا تاکہ جسمانی گھڑی اور ڈپریشن کے خطرے پر کنٹرول ٹرائل کرسکیں۔

    ان کے پاس صرف جینیاتی ڈیٹا ہی نہیں تھا بلکہ شدید ڈپریشن کی تشخیص کا ڈیٹا اور لوگوں کے جاگنے اور سونے کے اوقات کی تفصیلات بھی موجود تھیں، جو لوگوں نے خود بتائیں اور سلیپ لیبارٹریز ریکارڈ سے بھی حاصل کی گئیں۔

    اس سے ماہرین کو کسی فرد کی نیند کے رجحانات کی جانچ پڑتال کرنے میں مدد ملی، مثال کے طور پر رات 10 بجے بستر پر جانے والا فرد صبح 6 بجے اٹھتا ہے، اس کی نیند کا درمیانی حصہ 2 بجے صبح ہوتا ہے۔

    ماہرین نے دریافت کیا کہ علیٰ الصبح جاگنے والے رجحانات رکھنے والی جینیاتی اقسام سے لیس افراد میں ڈپریشن کی سنگین شدت کا خطرہ 23 فیصد تک کم ہوتا ہے۔

    ماہرین نے بتایا کہ ڈیٹا سے عندیہ ملتا ہے کہ معاشرے میں مخصوص رجحانات پائے جاتے ہیں جیسسے اسمارٹ فونز اور دیگر نیلی روشنی والی ڈیوائسز کا رات کو استعمال، جس سے لوگ تاخیر سے بستر پر جاتے ہیں اور ممکنہ طور پر اس سے ڈپریشن کی سطح پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

  • کراچی سے لاہورجانیوالی پروازکئی گھنٹے کی تاخیر کے بعدروانہ

    کراچی سے لاہورجانیوالی پروازکئی گھنٹے کی تاخیر کے بعدروانہ

    کراچی+ لاہور: انتظامیہ کی لاپرواہی نےقومی ایئرلائنز کے مسافروں کواذیت سےدوچار کردیاہے۔کراچی سے لاہورجانے والی پروازکئی گھنٹے کی تاخیر کے بعدروانہ ہوگئی ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہورجانے والی پرواز پی کے تین سوچارکئی گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ کردی گئی۔ذرائع کاکہناہے کہ جہاز کے کپتان نے اوولوڈنگ کے باعث پرواز لے جانے سے انکار کردیا تھا۔جہاز کی مسافر اداکارہ روبینہ اشرف نے بتایاکہ آدھی بورڈنگ ہوئی تھی کہ مسافروں کووجہ بتائے بغیر آف لوڈ کردیاگیا۔

    علاوہ ازیں لاہور ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن کی پرواز منسوخ ہونے پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور گونوازگوکے نعرے لگائے۔طیارے میں فنی خرابی کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ کچھ دیر بند رہا۔لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی بارسلونا جانے والی پرواز سیون نائن فائیو کومنسوخ کرکے مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کردیاگیا۔

    جس پر مسافروں نے ایئرپورٹ پر احتجاج کیا اور گونواز گو اور پی آئی اے مردہ باد کے نعرے لگائے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پرواز کو پالپا اور ائیر لیگ کے احتجاج کے باعث منسوخ کیا گیا۔ادھراسلام آباد ایئر پورٹ پر پی آئی اے کےطیارے کے ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی ہوگئی۔ جس کے باعث اسلام آباد ائیرپورٹ کوکچھ دیرکیلئےبندرکھاگیا،طیارے کو رن وے سے ہٹانے کے بعد ائیرپورٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا۔

    دریں اثناء پی آئی اے کے چیئرمین محمد علی گردیزی نے کہا ہے کہ پالپا کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، اب تمام پروازیں وقت پر روانہ ہوں گی۔
    لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی آئی اے محمد علی گردیزی کا کہنا تھا کہ حج آپریشن کے دوران پی آئی اے کے پائلٹس اور کیبن کریو کے 1.8 ارب ڈالر کے الاؤنسز واجب الادا تھے، جو 31 اکتوبر تل قسط وار ادا کر دیئے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ میں پی آئی اے کے عملے کے ملوث ہونے کی اطلاعات درست نہیں، 6 اے ٹی آر طیاروں کی 8 سالہ لیز کے معاہدے ہو گئے ہیں جبکہ 11 اے 320 ایئر بسیں بھی لیز پر حاصل کی جائیں گی۔

    انہوں نے بتایا کہ چار 747 طیارے گراؤنڈ کر دیئے گئے ہیں جبکہ آخری طیارے کو بھی حج آپریشن کے بعد گراؤنڈ کر دیا جائے گا۔ چیئرمین پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پہلی ششماہی میں خسارے میں 44 فیصد کمی آئی ہے۔

    بیرون ملک 200 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے جن کی جگہ جنرل سیلز ایجنٹس کے ساتھ معاہدہ کیا جائے گا، جس سے پی آئی اے کے خسارے میں مزید کمی آئے گی۔

  • نجی ایئرلائن بھی قومی ایئرلائن کےنقش قدم پرچل پڑی

    نجی ایئرلائن بھی قومی ایئرلائن کےنقش قدم پرچل پڑی

    دبئی : دبئی سے پشاورآنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز نو گھنٹے بعد بھی منزل پرنہ پہنچ سکی۔دبئی ایئرپورٹ پرموجود مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے۔نجی ایئرلائن بھی قومی ایئرلائن کےنقش قدم پر چل پڑی۔،طیاروں کی تاخیر معمول بن گئی ۔دبئی سے پشاورکیلئے اڑان بھرنےوالی نجی ایئرلائین کی پرواز نو گھنٹے بعدبھی منزل کی جانب روانہ نہ ہوسکی۔

    طیارےکو رات تین بجے پشاور کےلئے پروازکرناتھی۔صبح سات بجے مسافروں کو جہازمیں بٹھایاگیادوگھنٹے گزرجانے کے بعدنو بجے دوبارہ آف لوڈکرالیاگیا۔دبئی ایئرپورٹ پرموجود مسافروں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔ عیدکی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منانے والوں کا دیار غیر ایئرپورٹ پر کوئی پرسان حال نہیں، نجی ایئرلائن کا عملہ بھی طیارے کی روانگی سے متعلق کچھ بتانے سے قاصرہے۔