Tag: LATEST NEWS

  • دو گھنٹے تک نوجوان نے کیا کیا؟ یوٹیوب کی سب سے ’منفرد‘ ویڈیو دیکھیں

    دو گھنٹے تک نوجوان نے کیا کیا؟ یوٹیوب کی سب سے ’منفرد‘ ویڈیو دیکھیں

    جکارتہ: انٹرنیٹ کی مدد سے چلنے والی معروف ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر ویسے تو روزانہ سیکڑوں صارفین تخلیقی کام شیئر کرتے ہیں مگر انڈونیشیا کے نوجوان نے اپنی نوعیت کی منفرد ویڈیو بنا کر کے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

    اوڈیٹی سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے نوجوان یوٹیوبر کا نام ’محمد دیدت‘ اور عمر صرف اکیس سال ہے، انہوں نے رواں ماہ کے اوائل میں ایسے ہی ایک خیال پر کام شروع کیا۔

    محمد دیدت نے دوسرے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنے چینل پر انوکھی ویڈیو بنا کر شیئر کی۔ اس ویڈیو میں وہ مسلسل دو گھنٹوں تک صوفے پر بیٹھ کر  کوئی کام کیے بغیر کیمرے کے آگے بیٹھ کر اس کو دیکھتے رہے۔

    دیدت کی یہ ویڈیو دو گھنٹے کے دورانیے کی ہے جس کو اب تک پندرہ لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں، جن میں سے کچھ نے اس کا مذاق بنایا جبکہ کچھ اس کو اپنی نوعیت کی منفرد ویڈیو قرار دے رہے ہیں۔

    نوجوان کی مسلسل دو گھنٹے تک خاموش رہنے اور کچھ نہ کرنے کی ویڈیو جب انٹرنیٹ پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی تو دیگر مشہور شخصیات نے بھی یہ انداز اپنا کر دو گھنٹے سے زائد دورانیے کی ویڈیو بنا کر شیئر کی۔

    محمد دیدت نے بین الاقوامی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’مجھے میرے فالوورز نے علمی اور مثبت ویڈیو بنانے کی درخواست کی، جس کے بعد میرے ذہن میں یہ خیال آیا‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’مداحوں کی خواہش پر میں نے اس کی پریکٹس کی، یہ بہت مشکل کام تھا کیونکہ دو گھنٹے کیمرے کو دیکھنا، اپنے تاثرات نہ بدلنا اور خاموش رہ کر کچھ نہ کرنا ناممکن کام تھا‘۔

    نوجوان نے ویڈیو کو ’بغیر کام کے دو گھنٹے‘ کا عنوان دیا۔ دیدت کا کہنا تھا کہ ’انڈونیشیائی معاشرے کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے اپنی ویڈیو کے ذریعے نوجوانوں کو آگاہی دینے کی کوشش کی، اسے شیئر کرنا میرے لیے مشکل کام تھا اسی وجہ سے نہ چاہتے ہوئے بھی بوجھل دل کے ساتھ ویڈیو کو یوٹیوب پر اپ لوٹ کیا‘۔

    یوٹیوبر نے اپنے ناظرین کو مخاطب کرکے کہا کہ ‘میں نے اس ویڈیو کو تیار کیا لیکن اس کے فائدے کی بات کی جائے تو اس کا انحصار آپ پر ہے۔’ انہوں نے کہا کہ میرا آپ کو مشورہ ہے اور امید بھی ہے کہ آپ محظوظ ہوں گے اور اس ویڈیو سے سبق حاصل کریں گے۔

    دیدت کہتے ہیں کہ میں نے ویڈیو کا دورانیہ پانچ سے دس منٹ کا سوچا تھا مگر پھر اس کا وقت بڑھ گیا، مجھے تشویش تھی کہ ریکارڈنگ کے دوران والدین آواز نہ دیں کیونکہ اُن کی آواز کو نظر انداز نہیں کرسکتا تھا، خوش قسمتی سے میں بغیر کسی پریشانی کے ویڈیو بنانے میں کامیاب رہا۔

    دیدت کا مزید کہنا تھا کہ ‘مجھے ویڈیو کے اس قدر پھیلنے کی امید نہیں تھی، میں تو صرف اپنے سبسکرائبرز کے لیے مزاحیہ ویڈیو بنانا چاہتا تھا’۔

  • افغانستان، سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 9 طالبان ہلاک

    افغانستان، سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 9 طالبان ہلاک

    کابل: افغانستان کے صوبے غزنی میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 9 طالبان ہلاک ہوگئے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی میں طالبان جنجگوؤں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں دونوں طرف سے جدید اسلحے کا استعمال کیا گیا۔

    افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ  مسلح جھڑپیں صوبہ غزنی کے ضلع خواجہ عمیری میں ہوئیں، طالبان نے سکیورٹی فورسز کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

    طالبان کی جانب سے نشانہ بنانے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بھرپور انداز میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 9 طالبان ہلاک ہوئے جبکہ بقیہ حملہ آور جوابی فائرنگ ہوتے ہی وہاں سے فرار ہوگئے۔

    مزید پڑھیں: عیدالاضحیٰ کی آمد: افغان‌ طالبان نے بڑا اعلان کردیا

    افغان خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں طالبان کے دو اہم رہنما بھی مارے گئے۔ دوسری جانب افغان طالبان کی جانب سے اس حملے کے حوالے سے کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔

    یاد رہے کہ 28 جولائی کو  افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کی تھی کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر طالبان کی جانب سے ملک کے کسی بھی علاقے میں کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے جنگ بندی پر عمل درآمد کا آغاز جمعے سے ہوگا اور آئندہ تین روز یعنی اتوار تک طالبان کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

  • موبائل فون کی فروخت، ہواوے نے سام سنگ کو چت کردیا

    موبائل فون کی فروخت، ہواوے نے سام سنگ کو چت کردیا

    بیجنگ: چین کی موبائل بنانے والی معروف کمپنی ’ہواوے‘ نے سب سے زیادہ اسمارٹ فون فروخت کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی معروف ٹیک کمپنی ‘ہواوے’ دنیا بھر میں سب سے زیادہ موبائل فونز فروخت کرنے والی کمپنی بن گئی ہے اور اس نے جنوبی کوریا کی نامور کمپنی ‘سام سانگ’ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    ٹیکنالوجی کی مصنوعات کا ڈیٹا مرتب کرنے والے بین الاقوامی ادارے ’انڈسٹری ٹریکر‘ کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی موبائل فون کمپنی ’ہواوے‘ نے رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں پانچ کروڑ 80 لاکھ فون فروخت کیے، اس دوران سام سنگ پانچ کروڑ 37 لاکھ موبائل فروخت کرسکی۔

    انڈسٹری ٹریکر کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’یہ پہلا موقع ہے کہ دنیا بھر میں ہواوے کے موبائل فونز سام سنگ سے زیادہ فروخت ہوئے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہواوے کو بین الاقوامی پابندیوں کا سامنا بھی ہے‘۔

    مزید پڑھیں: ہواوے ایک بار پھر تباہی مچانے کو تیار، نئے فون کی تصاویر لیک

    ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے مبصرین کے مطابق امریکا کی جانب سے پابندیوں کے باوجود ہواوے کی تمام مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہوا، گزشتہ سہ ماہی میں دنیا بھر میں فروخت ہونے والے ہواوے کے کل فونز میں سے 70 فی صد چین میں خریدے گئے جب کہ اس کے مقابلے میں سام سانگ چینی مارکیٹ میں جگہ بنانے میں ناکام رہا۔

    موبائل فون بنانے والی کمپنی ہواوے کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’ہماری مصنوعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا اور ہم صارفین کو اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں‘۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہواوے کی فروخت چینی مارکیٹوں میں زیادہ ہوئی ہے۔ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے کمپنی کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے بہترین مستقبل کے لیے عالمی منڈی تک رسائی حاصل کرے۔

    یہ بھی پڑھیں: صارفین کی جاسوسی نہیں کرسکتے، ہواوے کا دو ٹوک مؤقف

    یاد رہے کہ ہواوے دنیا بھر میں ٹیلی کام نیٹ ورکنگ کی مصنوعات بنانے والی بڑی کمپنی ہے جو ان دنوں امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی کی لپیٹ میں ہے۔ امریکا نے رواں برس مئی میں ‘ہواوے’ اور اس کی 70 سے زائد ذیلی اور منسلک کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا تھا۔

    امریکا کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ’ہواوے‘ کمپنی چینی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے اور وہ اپنے آلات کو جاسوسی کے لیے استعمال کرتی ہے۔ ہواوے کمپنی نے امریکی الزام کو بے بنیاد قرار دیا اور واضح کیا کہ اُس کا چینی حکومت کے ساتھ جاسوسی کے حوالے سے کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا ہے۔

  • بھارتی شوبز انڈسٹری میں خودکشی کا بڑھتا رجحان، ایک اور اداکار پھندے پر جھول گیا

    بھارتی شوبز انڈسٹری میں خودکشی کا بڑھتا رجحان، ایک اور اداکار پھندے پر جھول گیا

    ممبئی: بھارت کی مراٹھی فلم انڈسٹری کے نوجوان اداکار نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مراٹھی فلموں میں کام کرنے والے اداکار بھاکرے نے ناندید ٹاؤن گنیش نگر میں واقع اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر بدھ کی شام خودکشی کی۔

    بھاکرے کی اہلیہ مایوری ڈیشھامک بھی مراٹھی فلم انڈسٹری کی اداکارہ ہیں۔

    بھارتی میڈیا نے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کو اپنی رپورٹ کا حصہ بنایا اور لکھا کہ بھاکرے کی پنکھے میں جھولتی لاش اُن کے اپارٹمنٹ سے ملی، یہ گھر انہیں والدین نے خرید کر دیا تھا۔

    اداکار کی اپنی اہلیہ کے ساتھ یادگار تصویر

    رپورٹ کے مطابق بھاکرے نے مراٹھی انڈسٹری کی کامیاب ترین فلموں ’بھاکار اور لچار تھارلا پکا‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اداکار کے گھر پہنچی اور اُن کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ شیوا جی نگر تھانے کے افسر نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ کی خودکشی کی کوشش

    غیر مصدقہ اطلاعات یہ ہیں کہ بھاکر چند روز سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے، انہوں نے چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی آخری ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ یہ بتا رہے تھے کہ آخر ایک شخص خودکشی کا فیصلہ کیوں کرلیتا ہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل بھارت کی تامل انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نوجوان اداکارہ وجایا لکشمی نے خودکشی کی کوشش کی تھی، خوش قسمتی سے اُن کی زندگی بچ گئی تھی۔ وجایا کا شمار انڈسٹری کے متحرک اداکاروں میں ہوتا ہے کیونکہ گزشتہ دو برس میں انہوں نے شوبز کے لیے بہت زیادہ کام کیا۔ خودکشی کی کوشش سے قبل وجایا نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’کچھ دیر میں میری موت ہوجائے گی‘۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل تین جولائی کو چار دہائیوں تک بالی ووڈ انڈسٹری پر راج کرنے والی معروف کوریئو گرافر سروج خان 70 برس کی عمر میں اچانک انتقال کرگئیں تھیں۔

    واضح رہے کہ  بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے یہ سال بہت بھاری ثابت ہوا ہے، گزشتہ دنوں نامور بالی ووڈ اسٹار عرفان خان، رشی کپور کینسر جبکہ میوزک کمپوزر ساجد خان کرونا سے انتقال کرگئے تھے۔

    یاد رہے کہ 14 جون 2020 کو بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار سشانت سنگھ نے بھی خودکشی کی، اُن کے دوستوں کا کہنا تھا کہ اداکار کام نہ ملنے کی وجہ سے شدید ڈپریشن کا شکار تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی ڈانسر سوتے سوتے موت کی وادی میں‌ داخل

    سُشانت سنگھ راجپوت نے 2013 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے ایک درجن فلموں میں ہی کام کیا تھا، انہیں 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم پی کے سے شہرت ملی جس کے بعد انہوں نے مہندرا سنگھ دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا۔

    علاوہ ازیں سلمان خان کے ساتھ ریڈی فلم میں کام کرنے والے مزاحیہ اداکار موہیت بگہیل 27 برس کی عمر میں چل بسے، وہ موذی مرض میں مبتلا تھے، اس سے قبل 13 مئی کو  بالی ووڈ کی مشہور فلم پی کے میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے ساتھ کام کرنے والے اداکار کینسر کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق 39 سالہ اداکار چرن جیوی سرجا کو 7 جون کو دل میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال لایا گیا، وہ  دوران علاج جانبر نہ ہوسکے تھے۔ چرن جیوی سرجا کی موت کی تصدیق تلنگا فلموں میں کام کرنے والے اداکار اور اہل خانہ نے کی تھی۔

    اسے بھی پڑھیں: کینسر سے متاثر ہونے والی نوجوان اداکارہ چل بسیں

    چند روز قبل 9 جولائی کو بالی ووڈ فلموں میں مزاحیہ کردار ادا کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے جگدیپ 81 برس کی عمر میں جمعرات کے روز جہانِ فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

    جگدیپ معروف بالی ووڈ اداکار جاوید جعفری اور نوید جعفری کے والد تھے، اُن کا اصل نام سید اشتیاق احمد جعفری تھا۔ بعد ازاں بھارت کی نوجوان ٹک ٹاک اسٹار نے خودکشی کی جبکہ ایک روز قبل مقامی شوبز انڈسٹری کے اداکار سشیل گودا نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    رواں ماہ کی تیرہ تاریخ کو اداکارہ اور ماڈل دیویا چوکسے کمسپرسی کی حالت میں کینسر سے جنگ ہار گئیں تھیں، انہوں نے اپنی موت سے قبل انسٹاگرام پر الوادعی پیغام بھی شیئر کیا جسے پڑھ کر مداح مزید غمزدہ ہوگئے تھے۔ چند روز قبل 24 جولائی کو  بالی ووڈ کی معروف رقاصہ اور کوریئو گرافر امالا شنکر 101 سال کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کر گئیں۔ وہ رات سونے کے لیے اپنے کمرے میں گئیں اور سوتی ہی رہ گئیں۔

  • ٹرمپ جونیئر نے ایسا کیا شیئر کیا جو اکاؤنٹ‌ بند اور ویڈیو ڈیلیٹ‌ ہوگئی؟ جانیے

    ٹرمپ جونیئر نے ایسا کیا شیئر کیا جو اکاؤنٹ‌ بند اور ویڈیو ڈیلیٹ‌ ہوگئی؟ جانیے

    نیویارک: سماجی رابطے اور مائیکربلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے کرونا ماسک کو غیر ضروری قرار دینے پر ٹرمپ جونیر کا اکاؤنٹ عارضی طور پر معطل کردیا۔

    امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماسک کو غیر ضروری قرار دینے سے متعلق ویڈیو بیان جاری کرنے پر ٹرمپ جونیئر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق ٹرمپ جونیئر کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ ’ڈاکٹر کرونا وائرس کے علاج سے متعلق جھوٹے بیانات دے رہے ہیں اور لوگوں کو وائرس سے بچنے کے لیے ماسک لگانے کی ہدایت کررہے ہیں جس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

    ٹرمپ جونیئر نے اپنی یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک اور یوٹیوب پر بھی شیئر کیں جس پر دونوں کمپنیوں کی انتظامیہ نے ایکشن لیا اور فوری طور پر اس ویڈیو کو اپنے پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کردیا۔

    یاد رہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے سوشل میڈیا ویب سائٹس نے بہت سخت قوانین متعارف کرائے ہیں، جس کا مقصد بے بنیاد اور غیر مصدقہ باتوں کی روک تھام ہے۔

  • سعودی عرب کے تمام ریستوران کیش فری ہوگئے

    سعودی عرب کے تمام ریستوران کیش فری ہوگئے

    ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اب قہوہ خانوں اور ریستورانوں میں آن لائن رقم کی ادائیگی پر پابندی ہوگی۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے قومی ادارے کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حکومتی احکامات کی روشنی میں 28 جولائی سے تمام قہوہ خانوں اور ریستورنٹ کو آن لائن ادائیگی کا پابند بنادیا گیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق آن لائن ادائیگی کا مطلب یہ ہے کہ اب وہاں نقد رقم وصول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی بلکہ گاہک اپنے بل کارڈ کے ذریعے ادا کریں گے۔

    محکمے کی جانب سے جاری اعلامیے میں وضاحت کی گئی ہے کہ سعودی عرب میں موجود تمام قہوہ خانوں، کیفے ٹیریا، بوفے، تازہ مشروبات فروخت کرنے والی دکانوں، آئس کریم پارلرز، کافی شاپس اور فاسٹ فوڈ کے ریستوران کی انتظامیہ کارڈ کے ذریعے ہی رقم وصول کرے گی۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب: ریسٹورنٹس، تجارتی مراکز کے لیے بڑی سہولت

    علاوہ ازیں سی فوڈز (آبی جانور)، تلی ہوئی مچھلی، کیٹرنگ یا تقریبات میں کھانے فراہم کرنے والے ٹھیکداروں یا کمپنیوں کو بھی آن لائن ادائیگی ہی کرنا ہوگی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ریستورانوں یا کاروبار کرنے والوں میں سے کسی ایک نے بھی آن لائن وصولی قانون کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    سرکاری محکمے نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ نقد لین دین کرنے والے مالک کے خلاف ہیلپ لائن نمبر 1900 یا پھر ’بلاغ تجاری‘ ایپلی کیشن پر شکایات درج کرائیں۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق تجارتی اداروں میں کیش فری پروگرام 14 جون 2019 میں شروع ہوا تھا، جس کا آغاز  پیٹرول پمپ اسٹیشنوں اور ان کے ماتحت سروس اسٹیشنز سے ہوا تھا۔

    حکومت نے پیٹرول پمپس پر اس پروگرام کا تجربہ کامیاب ہونے کے بعد طے کیا تھا کہ 25 جولائی 2020 کے بعد سے تمام اداروں میں نقد وصولی کی پابندی کے قانون کو مکمل طور پر نافذ کر دیا جائےگا۔

    یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: زائرین کی صحت کا خیال رکھنے کے لیے ریستورانوں پر کڑی پابندیاں عائد

    وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین کا کہنا تھا کہ ’اگر اداروں میں سے کوئی ایک آن لائن وصولی کے نظام کی پابندی نہیں کر رہا ہو تو ایسی صورت میں صارفین کا حق ہے کہ وہ اس کے خلاف رپورٹ کریں‘۔

  • عیدالاضحیٰ کی آمد: افغان‌ طالبان نے بڑا اعلان کردیا

    عیدالاضحیٰ کی آمد: افغان‌ طالبان نے بڑا اعلان کردیا

    کابل: افغان طالبان نے عید الاضحیٰ کے تین دنوں کے لیے جنگ بندی کا اعلان کردیا۔

    افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کی کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک کے کسی بھی علاقے میں طالبان کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے جنگ بندی پر عمل درآمد جمعے کے روز سے کیا جائے گا اور آئندہ تین روز تک کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

    افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں تمام طالبان جنگجوؤں کو ہدایت کی کہ وہ عید کے تین دن اور تین راتوں کے دوران ’دشمن‘ کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے گریز کریں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران طالبان دو بار افغانستان میں جنگ بندی کا اعلان کرچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: افغان طالبان نے مزید سرکاری قیدیوں‌ کو رہا کردیا

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں افغان طالبان نے بین الافغان مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھنے کے لیے سرکاری قیدیوں کو رہا کیا تھا۔

    افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں تصدیق کی تھی کہ افغان فوج اور پولیس سے تعلق رکھنے والے مزید 37 قیدی اہلکاروں کو رہا کردیا گیا ہے۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ صوبہ تخار سے 20 اور قندوز سے 17 قیدیوں کو رہا کر کے انہیں گھر جانے کے لیے سفری اخراجات بھی دیے گئے ہیں۔

    اس سے چند روز قبل افغان طالبان نے عید الاضحیٰ کے بعد ہونے والے بین الافغان مذاکرات میں شرکت کی مشروط آمادگی ظاہر کی تھی۔

  • حج کا خطبہ دینے کا اعزاز کس کے حصے میں آیا؟ نام کا اعلان ہوگیا

    حج کا خطبہ دینے کا اعزاز کس کے حصے میں آیا؟ نام کا اعلان ہوگیا

    ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رواں سال خطبہ حج کے لیے علامہ عبداللہ بن سلیمان کے نام کی منظوری دے دی۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی امور کی صدارتی کمیٹی نے خطبہ حج کے لیے چند علمائے کرام کے نام خادم الحرمین شریفین کو ارسال کیے تھے۔

    صدارتی کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاہ سلمان نے رواں سال میدان عرفات سے حج کا خطبہ دینے کے لیے شیخ عبداللہ المنیع کے نام کی منظوری دی۔

    مزید پڑھیں: مناسک حج کی ادائیگی آج سے شروع ہورہی ہے

    یاد رہے کہ دنیا بھر کے مسلمان حج کا خطبہ مذہبی عقیدت اور احترام سے سنتے ہیں، سعودی حکومت نے رواں سال خطبہ حج کو اردو سمیت دس زبانوں میں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    شیخ عبداللہ المنیع کون ہیں؟

    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق  شیخ عبداللہ المنیع سعودی عرب کے ممتاز علما بورڈ کے رکن اور ایوان شاہی کے مشیر ہیں۔  انہوں نے ابتدائی تعلیم شقرا کے پرائمری اسکول سے حاصل کی جس کے بعد  تجارت سے منسلک ہوئے۔

    یہ بھی پڑھیں: خطبۂ حج، اردو سمیت 10 زبانوں میں نشر کیا جائے گا، سعودی حکومت کا اعلان

    بعد ازاں شیخ عبداللہ نے   شقرا کے پرائمری سکول میں تدریس کے فرائض بھی انجام دیے۔ 1377ھ میں امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی سے گریجویشن کیا، وہ متعدد کتابوں کے مصنف ہیں۔ عبداللہ بن سلیمان المنیع الوشم کے شقرا علاقے میں 1349ھ کو مطابق 6 دسمبر 1930 کو پیدا ہوئے تھے۔ ان کی عمر 89 برس ہے۔

    خیال رہے سعودی عرب نے کورونا کی وبا کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا ہے۔ رواں سال صرف دس ہزار افراد کو فریضہ مقدسہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں: حج 2020: صحافیوں کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات

    اسے بھی پڑھیں: حجاج کے درمیان سماجی فاصلہ یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات

    عازمین کا انتخاب خودکار طریقے سے کیا گیا، جن میں 30 فیصد مقامی اور 70 فیصد غیر ملکی تارکین ہیں، منتخب عازمین کے پہلے گروپ کو ہفتے کے روز مکہ مکرمہ پہنچا دیا گیا ہے، جہاں وہ ایامِ حج کے آغاز سے قبل ایک ہوٹل میں علیحدہ علیحدہ کمروں میں مقیم ہیں۔

  • حج ایام میں‌ غیرملکی یہ غلطی نہ کریں‌ ورنہ ڈی پورٹ‌ ہوں‌ گے، سعودی حکومت کی وارننگ

    حج ایام میں‌ غیرملکی یہ غلطی نہ کریں‌ ورنہ ڈی پورٹ‌ ہوں‌ گے، سعودی حکومت کی وارننگ

    ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ حج کے مقامات پر بغیر اجازت جانے والے تارکین وطن کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ امن عامہ نے مملکت میں مقیم غیرملکیوں کو بغیر اجازت حج مقامات پر جانے کے سنگین نتائج سے خبردار کردیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جو غیرملکی حج ہدایات کی خلاف ورزی کرے گا اسے کڑی سزا دی جائے گی، حج اجازت نامے کے بغیر منٰی، مزدلفہ، عرفات یا مکہ جانے پر غیر ملکی کارکن کو سعودی عرب سے بے دخل کردیا جائے گا۔

    اعلامیے کے مطابق ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو ڈی پورٹ کرنے کے ساتھ خاص مدت کے لیے بلیک لسٹ بھی کیا جائے گا، جس کے بعد وہ کسی بھی ویزے پر سعودی عرب نہیں آسکے گا‘۔

    مزید پڑھیں: خطبۂ حج، اردو سمیت 10 زبانوں میں نشر کیا جائے گا، سعودی حکومت کا اعلان

    حج کو محدود کرنے یا مقامات پر غیر متعلقہ افراد کی پابندی کا مقصد بین الاقوامی برادری کو بھی کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچانا ہے۔  یاد رہے کہ ہفتے کو بغیراجازت حج مقامات پر جانے والے 16 تارکین پر جرمانے عائد کیے گئے تھے۔

    ترجمان امن عامہ کے مطابق تارکین وطن کو پہلے ہی متنبہ کیا جاچکا ہے کہ وہ اجازت نامے کے بغیر حج کے کسی بھی مقام پر نہ جائیں، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے 16 تارکین پر فی کس دس ہزار ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ حج مقامات پر داخلے کی پابندی کا نفاذ گزشہ ماہ ذوالقعدہ کی 28 تاریخ سے کیا گیا ہے جو 12 ذوالحجۃ تک نافذ العمل ہے۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب نے  کرونا کی وبا کے پیش نظر  محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا تھا۔ رواں سال صرف دس ہزار افراد کو فریضہ مقدسہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں: عازمین حج کا پہلا قافلہ مکہ مکرمہ پہنچ گیا

    عازمین کا انتخاب خودکار طریقے سے کیا گیا، جن میں 30 فیصد مقامی اور 70 فیصد غیر ملکی تارکین ہیں۔ منتخب عازمین کے پہلے گروپ کو ہفتے کے روز مکہ مکرمہ پہنچا دیا گیا ہے۔ جہاں وہ ایامِ حج کے آغاز سے قبل ایک ہوٹل میں علیحدہ علیحدہ کمروں میں مقیم ہیں۔

  • کرونا کی تشخیص اور صحت یابی، ڈاکٹر ظفر مرزا نے سب بتا دیا

    کرونا کی تشخیص اور صحت یابی، ڈاکٹر ظفر مرزا نے سب بتا دیا

    اسلام آباد: معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا کو شکست دے کر صحت یاب ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ’مجھے آکسیجن کا مسئلہ نہیں تھا مگر کمزوری اور جسم میں درد زیادہ تھا، میرے تجربے میں آیا کہ پانی کا زیادہ استعمال اور اچھی غذا کا خیال رکھنا ضروری ہے‘۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کی کہ ’اللہ کا شکر ہے کہ میری کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے، میں اب کرونا سے صحت یاب ہوگیا ہوں، پاکستان میں دو لاکھ 37 ہزار لوگ اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں‘۔

    معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ ’کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ڈاکٹر کے مشور پر عمل کیا اور خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا تھا، ہمیں کھانےمیں مقدار سے زیادہ معیارپر توجہ دیناچاہیے، میں نے ڈاکٹر ہونے کے باوجود طبیب کے مشورے اور ہدایت پر ہی عمل کیا اور اپنی مرضی سے کوئی دوا نہیں لی کیونکہ یہ خطرناک ہوسکتا تھا‘۔

    مزید پڑھیں: پاکستان میں کرونا سے متعلق عالمی اداروں کے اندازے دھرے کے دھرے رہ گئے، ظفر مرزا

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھاکہ ’ہرشخص کی علامات میں فرق ہوتاہے، ڈاکٹرز اسی کے مطابق دوا دیتے ہیں، میں نے دی گئی ہدایت پر صرف پیناڈول دوا استعمال کی اور کچھ بھی نہیں لیا‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ وائرل انفیکشن ہوتاہے تو اُس کے ساتھ ذہنی دباؤ بھی بہت زیادہ ہوتا ہے، اسی وجہ سے آئیسولیشن کے دوران مریض بہت دباؤ کا شکار ہوتے ہیں،  میں نےآئیسولیشن کےدوران قرآن پاک کا ترجمہ پڑھا، وہ کتابیں پڑھیں جو کافی عرصےسے پڑھاناچاہتا تھا مگر مصروفیت کی وجہ سے پڑھ نہیں سکتا تھا‘۔

    معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ کرونا سے صحت یابی کے بعد دوبارہ وائرس سے متاثر ہونے کا امکان بھی ہوسکتا ہے، ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ کا شکر ہے ہم اپنے اور بین الاقوامی تخمینوں سےگزر چکے ہیں، بہت سےممالک میں کیسز دوبارہ بھی بڑھےہیں۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپیل کی کہ عید اورمحرم آنےوالے ہیں ہمیں بہت احتیاط کی ضرورت ہے،اگر احتیاط کا دامن ہاتھ سے چھوڑا تو کرونا کی صورت حال خراب ہوسکتی ہے اور وائرس بہت تیزی سے پھیل سکتا ہے۔