Tag: LATEST NEWS

  • برازیل کے صدر کا تیسرا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت

    برازیل کے صدر کا تیسرا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت

    برازیلا: برازیل کے صدر جیر بولزونرو کا تیسری بار بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آئسولیشن میں جانے کا مشورہ دے دیا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیلین صدر کا 7 جولائی کو پہلا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے باوجود انہوں نے احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا۔

    برزیلین حکام نے تصدیق کی کہ طبیعت میں بہتری کے باوجود 7 جولائی سے 23 جولائی تک جیربولزونرو کے تین کرونا ٹیسٹ ہوئے جن کی رپورٹیں مثبت آئیں۔

    یاد رہے کہ برازیلین صدر کرونا کو عام زکام کہہ چکے ہیں جس پر انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ برازیل میں کرونا کی صورت حال بدستور تشیوشناک ہے۔

    مزید پڑھیں: برازیل کے صدر کرونا کا شکار

    یاد رہے کہ کرونا سے متاثر ہونے اور مرنے والے افراد کی تعداد میں یومیہ بنیادوں پر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور سب سے تشویشناک بات یہ ہے کہ ویکسین کے معاملے میں اب تک کوئی پیشرفت سامنے نہیں آسکی۔

    بین الاقوامی اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کرونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ڈیڑھ کروڑ 99 ہزار 660 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 6 لاکھ 19 ہزار 609 تک پہنچ گئی ہے۔

    دنیا بھر میں کرونا کے 53 لاکھ 63 ہزار 591 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز  میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 63 ہزار 637 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 91 لاکھ 16 ہزار 460 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

  • پروٹین سے کرونا کا علاج، اہم پیشرفت سامنے آگئی

    پروٹین سے کرونا کا علاج، اہم پیشرفت سامنے آگئی

    لندن: برطانیہ کی دوا ساز کمپنی نے کرونا مریضوں کے پروٹین کے ذریعے آزمائشی علاج کو اہم پیشرفت قرار دے دیا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی ماہرین نے کرونا مریضوں کے پروٹین سے ہونے والے علاج کو اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وائرس سے شدید متاثر ہونے والے مریضوں کی مشکلات کو صرف 16 دن میں 80 فیصد تک ختم کیا جاسکتاہے۔

    برطانوی کمپنی کے مطابق کلینیکل ٹرائل کے ابتدائی نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ کوویڈ 19 کا نیا علاج انتہائی نگہداشت کی ضرورت والے مریضوں کی تعداد کو کم کر دیتا ہے۔

    مزید پڑھیں: جرمن اور امریکی کمپنیوں کی مشترکہ کرونا ویکسین سے متعلق بڑی خبر

    کمپنی کا کہنا ہے کہ کرونا سے متاثرہ افراد کے علاج کے لیے انٹرفیرون بیٹا نامی پروٹین کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرل انفیکشن ہونے کے بعد یہ پروٹین انسانی جسم میں پیدا ہوتا ہے جو انفیکشن سے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق کرونا مریضوں کے مدافعتی ردعمل کو متحرک کرنے کے لیے پروٹین کو  سانس (نیبولائزر) کے ذریعے پھیپھڑوں میں داخل کیا جارہا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

    برطانوی دوا ساز کمپنی اور ماہرین نے کرونا وائرس کے مریضوں کا پروٹین سے آزمائشی علاج ایک اہم پیش رفت قرار دیا البتہ ابھی اس علاج کو باقاعدہ منظوری نہیں مل سکی۔

    یاد رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے باعث لاکھوں افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی ایک کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ایک عام دوا جو کرونا وائرس کو ختم کر سکتی ہے، امریکی تحقیق

    دنیا کے ترقی یافتہ ممالک بھی مہلک وائرس کی ویکسین اور طریقہ علاج پر تحقیق میں مصروف ہیں۔

  • کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے بتیوں والا ماسک، ویڈیو دیکھیں

    کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے بتیوں والا ماسک، ویڈیو دیکھیں

    نئی دہلی: بھارتی شہری نے کرونا سے بچنے کے لیے لائٹوں والا ماسک تیار کر کے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

    کرونا سے بچاؤ کے لیے دنیا بھر کے طبی ماہرین نے لوگوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کی اور اس کو لازمی بھی قرار دیا ہے۔ اسی بنیاد پر پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک نے گھر سے باہر نکلنے والے شہریوں کے لیے ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے عالمی ادارہ صحت نے پبلک ٹرانسپورٹ، دکانوں اور مجمع میں ماسک پہننے کی سختی سے تاکید کی، علاوہ ازیں کلینکوں میں کام کرنے والا عملے اور 60 برس سے زائد عمر کے افراد اور بیمار افراد کو میڈیکل ماسک پہننے کی ہدایت بھی کی۔

    شہریوں کو ترغیب دینے کے لیے نت نئے ماسک تیار کیے جارہے ہیں۔ اس سے قبل بھارتی شہری نے ہیروں سے مزین ماسک تیار کر کے دنیا کو حیران کردیا تھا۔

    اب ایک اور بھارتی شہری نے ایل ای ڈی لائٹ کا استعمال کرتے ہوئے شاندار ماسک تیار کیا ہے جسے دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بیوس داس نے ایل ای ڈی ماسک کی ویڈیو شیئر کی جسے لوگوں نے پسند کیا۔

  • ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر وزارتِ قومی صحت کی وضاحت

    ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر وزارتِ قومی صحت کی وضاحت

    اسلام آباد: وزارتِ قومی صحت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کردی۔

    ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ حکومت نے ضروری ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی کوئی منظوری نہیں دی۔

    وزارتِ صحت کے  ترجمان کا کہنا تھا کہ  ذرائع ابلاغ پر یہ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ حکومت نے ضروری ادویات کی قیمتوں میں بھی دس فیصد اضافے کی منظوری دی۔

    ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ 2018 میں بنائی جانے والی پالیسی کی روشنی میں کیا گیا، جس میں ادویات تیار کرنے والی کمپنی کو حکومتی مداخلت کے بغیر قیمتوں میں سالانہ 7 سے 10 فیصد تک اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔

    ’وفاقی حکومت نے قانونی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ڈرگ ایکٹ 1976ء کے تناظر میں ادویات کی قیمتوں سے متعلق پالیسی 2018ء وضع کی تھی جس پر عمل درآمد کیا جارہا ہے‘۔

    مزید پڑھیں: دوائیں 7 تا 10 فی صد مزید مہنگی

    یاد رہے کہ ایک روز قبل ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ادویہ ساز کمپنیوں کو دواؤں کی قیمتوں میں 7 سے 10 اضافے کی اجازت دی جس کے بعد ملک بھر میں ادویات مزید مہنگی ہوگئیں۔

    ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 میں ترمیم کے بعد ڈریپ نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو قیمتیں بڑھانے کی اجازت دی اور  نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ  دوا ساز کمپنیوں کو 7 تا 10 فی صد قیمتیں بڑھانے کی اجازت دی گئی ہے، یہ اجازت کنزیومر پرائس انڈیکس کے تحت دی گئی ہے۔

  • کیا کرونا ماسک پہننے سے آکسیجن میں کمی ہوجاتی ہے؟ اصل کہانی سامنے آگئی

    کیا کرونا ماسک پہننے سے آکسیجن میں کمی ہوجاتی ہے؟ اصل کہانی سامنے آگئی

    لندن: کرونا سے بچاؤ کے لیے دنیا بھر کے طبی ماہرین نے لوگوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کی اور اس کو لازمی بھی قرار دیا ہے۔

    پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک نے گھر سے باہر نکلنے والے شہریوں کے لیے ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا ہے لیکن اس حوالے سے بہت ساری قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

    کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے عالمی ادارہ صحت نے پبلک ٹرانسپورٹ، دکانوں اور مجمع میں ماسک پہننے کی سختی سے تاکید کی تھی۔ اس کے علاوہ کلینکوں میں کام کرنے والا عملے اور 60 برس سے زائد عمر کے افراد اور بیمار افراد کو میڈیکل ماسک پہننے کی ہدایت بھی کی۔

    عام طور پر ایک قیاس آرائی کی جاتی ہے کہ کرونا سے بچاؤ کا ماسک پہننے سے آکسیجن میں کمی ہوجاتی ہے اور انسان کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    مزید پڑھیں: فیکٹ چیک، کیا ماسک لگانے سے انسان کی موت واقع ہوسکتی ہے؟

    یہ بھی پڑھیں: فیس ماسک کرونا کا خطرہ 65 فیصد کم کردیتا ہے، تحقیق

    اس مفروضے کو برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس کے ڈاکٹر جوشوا واریچ نے مسترد کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے حقائق بیان کیے۔

    ڈاکٹر جوشوا نے اپنی جاری کردہ ویڈیو میں ماسک سے آکسیجن میں کمی کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا اور اس حوالے سے ایک ٹیسٹ بھی کر کے دکھایا تاکہ لوگوں کو اس بات کا یقین ہوجائے کہ فیس ماسک آکسیجن کی کمی پیدا نہیں کرتا اور نہ ہی انسانوں کے لیے یہ خطرناک ہے۔

    برطانوی ڈاکٹر جوشوا واریچ کا کہنا تھا کہ ماسک پہننا، انسانی جسم میں آکسیجن کی کمی کا باعث نہیں بنتا اور نہ یہ جسم میں داخل ہونے والی آکسیجن کو روک سکتا ہے، اس طرح کی جھوٹی باتیں وہ لوگ پھیلا رہے ہیں جو مذاق یا دھوکے پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور کسی بھی بے بنیاد بات کو  بغیر تصدیق کے تسلیم کرلیتے ہیں۔

    انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ماسک آپ کی حفاظت کے لیے ہے، اگر آپ کو اسے پہننے کا کہا جا رہا ہے تو اسے پہننا چاہیے۔

  • مال روڈ پرپی ٹی سی ایل کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

    مال روڈ پرپی ٹی سی ایل کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

    لاہور:مال روڈ پرپی ٹی سی ایل کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،جس کی وجہ سےشہربھرمیں ٹیلی فون اورانٹرنیٹ کی سروس معطل ہوگئیں۔

    لاہورمال روڈ پرواقع پی ٹی سی ایل کی عمارت میں پانچویں منزل پر ہونے والی اچانک آتشزدگی سےعمارت کی تین منزلیں جل کرخاک ہو گئیں،جس کی وجہ سےشہربھرمیں ٹیلفون اورانٹرنیٹ کی سروس معطل ہوئگی،آگ پرکئی گھنٹوں کی کوششوں کےبعدقابو پالیاگیا۔

    ڈیسی اولاہورکاکہناہےکہ ابتدائی طورآتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوگئی ہے، عمارت میں آتشزدگی سے کونی نقصان نہیں ہوا