Tag: latest technology

  • مقامِ ابراہیم اور حجرِ اسود کی واضح ترین تصاویر جاری

    مقامِ ابراہیم اور حجرِ اسود کی واضح ترین تصاویر جاری

    جدید ترین ٹیکنالوجی سے بنائی گئی مقامِ ابراہیم اور حجرِ اسود کی واضح ترین تصاویر جاری کردی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ادارہ امور حرمین شریفین کے شعبے انجینئرنگ اسٹیڈیز و منصوبہ بندی کے اشتراک سے مسجد الحرام کے مختلف مقامات کی عکس بندی انتہائی جدید ترین ٹیکنالوجی سے کی گئی ہے۔ ماہرین نے حجر اسود اور مقام ابراہیم کی ایک ہزار 50 تصاویر انتہائی مہارت سے بنائی ہیں۔

    حرمین شریفین انتظامیہ نے مقامِ ابراہیم اور حجرِ اسود کی واضع ترین تصاویر جاری کیں،تصاویر کا ریزولوشن انچاس ہزار میگا پکسل ہے۔

    رئاسة شؤون الحرمين کے مطابق ’فوکس اسٹیک پینورما‘ نامی فوٹوگرافی تکنیک کے ذریعے بنائی گئی ان تصاویر کی سات گھنٹے تک عکس بندی کی گئی اور ان تصاویر کو اکٹھا کرنے میں تقریباً 50 گھنٹوں کا وقت لگا ہے۔

    ان تصاویر کے سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی اکثر صارفین اس پتھر کی خوبصورتی کے حوالے سے تبصرے کیے تو کسی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اب میں حجر اسود کو سپر ریزولوشن میں دیکھ سکتا ہوں۔

    مسلمانوں کے لیے حجر اسود کی تاریخی اہمیت ہے اور عمرے اور حج کی غرض سے خانہ کعبہ کا طواف کرنے والوں کے لیے اس پتھر کا چومنا لازمی ہے لیکن رش کی وجہ سے اس مبارک پتھر کو ہاتھ کے اشارے سے بھی چوما جا سکتا ہے۔

  • جدید ٹیکنالوجی کی بدولت وائی فائی کا متبادل آنے والا ہے

    جدید ٹیکنالوجی کی بدولت وائی فائی کا متبادل آنے والا ہے

    کراچی : گزشتہ بیس برس سے مقبول وائی فائی ٹیکنالوجی کو خیر باد کہنے کا وقت اب قریب آ گیا ہے کیونکہ وائی فائی کو تبدیل کرنے کے لیے کئی متبادل ٹیکنالوجیز میدان میں اترنے کو تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وہ وقت چلا گیا جب صارف وائی فائی نشان والے ریسٹورنٹ یا کافی ہاؤس میں ہی بیٹھنا پسند کرتے تھے۔ ماہرین نے تیز ترین انٹرنیٹ کے لیے جدید ٹیکنولوجیز متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

    ایل ٹی ای یو اور اور سی بی آر ایس یعنی سٹیزن براڈ بینڈ ریڈیو سروس کو مستقبل میں وائی فائی کا متبادل سمجھا جا رہا ہے، ان ٹیکنولوجیز کے ذریعہ انٹرنیٹ کے سنگلز ہر اسمارٹ موبائل فون میں ریڈیو کی طرح ہر جگہ استعمال کیے جا سکیں گے۔

    یہ سسٹم فائیوجی ٹیکنولوجی کو بھی سپورٹ کرے گا جس کے بارے میں دعویٰ ہے کہ کوئی بھی ایچ ڈی فلم صرف ایک سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ ہو سکے گی۔

    دنیا بھر میں وائی فائی کو بیس ارب ڈالر کی انڈسٹری تسلیم کیا جاتا ہے لیکن آئی ٹی ماہرین کے مطابق اگلے تین سے چار برسوں میں وائی فائی ماضی کا قصہ بن جائے گی۔