Tag: lathi charge

  • کراچی  میں پولیس کی شیلنگ‘ لاٹھی چارج، مظاہرین منتشر

    کراچی میں پولیس کی شیلنگ‘ لاٹھی چارج، مظاہرین منتشر

    کراچی: شہرِقائد میں جاری فرقہ وارانہ قتل و غارت اور گرفتاریوں کے خلاف کراچی کے علاقے ملیر میں جاری احتجاجی دھرنا پولیس نے شدید شیلنگ اور لاٹھی چارج کرکے منتشر کردیا ہے ۔

    تازہ ترین اپ ڈیٹس کے  مطابق پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کرکے مظاہرین کو منتشر کرکے گلیوں میں دھکیل دیا ہے اور ایک ٹریک کا ٹریفک بحال کردیا گیا ہے۔

    واضح رہےکہ ملیر میں یہ دھرنا گزشتہ آٹھ گھنٹے سے جاری تھا جس کے سبب کراچی اور ٹھٹہ کے درمیان آمد و رفت لگ بھگ معطل ہوکر رہ گئی تھی۔

    کراچی کے علاقے ملیر پندرہ میں اہل تشیع برادری کی جانب سے شہر میں فرقہ وارانہ قتل و غارت اور گرفتاریوں کے خلاف جاری دھرنے کو منتشر کرنے کےلیے پولیس کی جانب سے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کی جانب سے دھرنے میں شریک متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

    کراچی میں گزشتہ دو دنوں میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی اور آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کےسربراہ مولانا مرزا یوسف حسین سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیے جانے پر دھرنا دیا گیا تھا۔


    سابق سینیٹرفیصل رضا عابدی گرفتار


    14958741_1259046880824941_1079521258_n

    گرفتاریوں اور قتل و غارت کے خلاف شہر قائد کے علاقے ملیر 15 میں مشتعل مظاہرین نے نا صرف شاہراہ فیصل کو نیشنل ہائی وے سے ملانے والی سڑک بند کردی ہے بلکہ ٹرین کے ٹریک کو بھی بند کردیا ہے جس کے سبب تیز گام کو لانڈھی اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے جس سے ٹرینوں کی آمدو رفت معطل   ہوگئی ہے۔ مظاہرین نے شالیمار ایکسپریس پر بھی پتھراؤ کیا۔ دھرنے کے سبب متعدد ٹرینوں کو پچھلے اسٹیشنوں پر روک لیا گیا تھا اور وہ کئی گھنٹے سے وہیں موجود ہیں۔


    ‘‘دھرنے میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے’’


    پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے اور سڑک پر ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کے لیےبھاری مقدار میں شیلنگ کی گئی جبکہ پولیس کے تازہ دم دستوں نے مظاہرین کو لاٹھی چارج کے ذریعے منتشر کیا۔

    واضح رہے کہ کراچی کے میں ہونے والے قتل و غارت اور اہل تشیع برادری سے تعلق رکھنے والے اہم افراد کی گرفتاریوں کے خلاف گزشتہ روز بھی نمائش اور اولڈ رضویہ کے مقام پر دھرنا دیا تھا‘ مظاہرین کا موقف تھا کہ ہمارے ہی لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے اور ہمارے ہی رہنما گرفتار بھی کیے جارہے ہیں۔


    علامہ مرزا یوسف حسین زیرحراست


    malir-1

  • مبینہ پولیس تشدد سے ملزم کی ہلاکت: پولیس کا مظاہرین پرلاٹھی چارج

    مبینہ پولیس تشدد سے ملزم کی ہلاکت: پولیس کا مظاہرین پرلاٹھی چارج

    گوجرانوالہ : مبینہ پولیس تشدد سے چوری کا ملزم دم توڑ گیا، ورثاء نے تھانے کے باہر احتجاج کیا، پو لیس نے مذاکرات میں نا کا می پرلا ٹھی چا رج کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانولہ میں انصاف مانگنے پر کینٹ تھانے کے باہر پولیس نے مظاہرین کی لاٹھی چارج سے تواضع کرڈالی۔ کینٹ پو لیس نے لیا قت مسیح کو تفتیش کیلئے ریما نڈ پر تھا نے لائی تھی جہاں وہ مبینہ پولیس تشدد سے دم توڑگیا۔

    ملزم کو پی ٹی آئی رہنما ایس اے حمید کے گھر چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ واقعہ کیخلا ف لیا قت مسیح کے اہلخا نہ اور عزیز و اقارب تھا نہ کینٹ کے با ہر جمع ہو ئے ،مشتعل خواتین نے لیٹ کر جی ٹی روڈ کو بلاک کردیا۔

    ورثاء کا کہنا ہے لیا قت مسیح پو لیس کے وحشیانہ تشدد کے باعث جان سے گیا۔ احتجاج کے دوران خواتین نے اہلکا روں کو دھکے دیئے اور تھانے کے دروازے پر اینٹیں بھی بر سائیں۔

    ایس پی سٹی نے مظا ہرین کو منانے کی کوشش کی لیکن وہ نہ مانے، جس پر پو لیس نے لا ٹھی چا رج کر کے مظا ہرین کو منتشر کردیا۔