Tag: latter

  • ڈکیتیوں کی روک تھام کیلئے سندھ حکومت نے کیا کیا؟ خرم شیر زمان

    ڈکیتیوں کی روک تھام کیلئے سندھ حکومت نے کیا کیا؟ خرم شیر زمان

    کراچی : شہر قائد میں آئے روز ہونے والی ڈکیتیوں اور رہزنی کی وارداتوں پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے سندھ سرکار کو تحریری طور تشویش سے آگاہ کیا ہے۔

    پی ٹی آئی سندھ اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ شہر میں رہزنی کے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے۔

    خرم شیر زمان نے لکھا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ تشویشناک ہے، 2021شہر میں78640جرائم کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

    رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ سیکیورٹی کیلئے کیمرے نصب کرنے کا منصوبہ تاحال مکمل نہیں کیا گیا، عوام کے جان و مال محفوظ بنانے کیلئے متعدد بار آگاہ کرچکے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں امن کیلئے پولیس سے رینجرز کی معاونت ضروری ہے، گزارش ہے کہ عوامی تحفظ کیلئے سخت پالیسیاں مرتب کی جائیں۔

  • جدید ٹیکنالوجی امریکہ کیلئے تباہی کا باعث بننے لگی

    جدید ٹیکنالوجی امریکہ کیلئے تباہی کا باعث بننے لگی

    نیو یارک : امریکہ میں کئی مسافر اور کارگو طیاروں کی کمپنیوں کے سربراہان نے ایوی ایشن کے ممکنہ تباہ کن بحران کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

    یہ ایک ایسے وقت ہو رہا ہے جب امریکی کمپنیاں اے ٹی اینڈ ٹی اور ورائزن نئی فائیو جی سروس کے اجراء کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ان ایئرلائنز نے کہا ہے کہ نئی سی بینڈ فائیو جی سروس کا آغاز بدھ کو ہونا تھا جس سے کئی بڑے طیاروں میں خرابی پیدا ہوسکتی تھی۔

    نتیجتاً ہزاروں امریکی سمندر پار پھنس جاتے اور یہ امریکی پروازوں کے لیے "افراتفری” کا سبب بن جاتا۔

    امریکن ایئرلائنز، ڈیلٹا ایئرلائنز، یونائٹڈ ایئرلائنز، ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز اور دیگر ایئرلائنز کے سربراہان نے ایک خط میں لکھا ہے کہ جب تک ہمارے اہم اڈے پرواز کے لیے کلیئر نہیں ہوتے سفر اور شپنگ زیادہ تر رکی رہے گی۔

    فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ مداخلت طیاروں کے نازک پرزوں پر اثرانداز ہوسکتی ہے اور جن مقامات پر حدِ نگاہ کم ہے، وہاں ہوائی جہاز کے اڑائے جانے کے عمل کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

    خط میں لکھا گیا ہے کہ اس کا مطلب ہے کہ (فائیو جی کے اجرا کے دن) ایک ہزار ایک سو سے زائد پروازیں اور ایک لاکھ سے زائد مسافروں کو منسوخی یا تاخیر کا سامنا ہوسکتا ہے۔

    پیر کو ایئرلائنز بدھ کو امریکہ پہنچنے والی بین الاقوامی پروازیں منسوخ کرنے کا ارادہ کررہی تھیں۔

    طیارے بنانے والی کمپنی بوئنگ کا کہنا تھا کہ منتخب ایئرپورٹس پر مجوزہ پابندیوں کے ساتھ، نقل و حمل کا شعبہ سروس میں خلل کی تیاری کر رہا ہے۔ ہم پر امید ہیں کہ ہم تمام شعبوں اور حکومت کے ساتھ مل کر کوئی حل نکال سکیں گے جو نقصان کو کم کرسکے۔‘

    ایئرلائنز نے خط میں لکھا ہے کہ فوری ایکشن لینے کی ضرورت ہے اور اس خط پر یو پی ایس ایئرلائنز، الاسکا ایئرلائنز، اٹلس ایئر، جیٹ بلیو ایئرویز اور فیڈ ایس ایکسپریس نے بھی دستخط کیے ہیں۔

    "صاف کہیں تو ملک میں کاروبار رک جائے گا”
    یہ خط وائٹ ہاؤس کی نیشنل اکنامک کونسل کے ڈائریکٹر برائن ڈیز، ٹرانسپورٹ سیکرٹری پیٹ بوٹاجیج، فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن سٹیو ڈکسن اور فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن کی چیئرپرسن جیسیکا روسن وارسل کو بھیجا گیا ہے۔

    امریکی ایئرلائنز جنہوں نے یہ خط تیار کیا ہے، اے ٹی اینڈ ٹی اور ویرائزن نے اس معاملے پر بات کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ حکومتی ایجنسیوں نے اس پر کوئی فوری تاثر نہیں دیا۔

  • مشکوک پائلٹس لائسنس : غیر ملکی وزیر ٹرانسپورٹ نے سی اے اے سے وضاحت طلب کرلی

    مشکوک پائلٹس لائسنس : غیر ملکی وزیر ٹرانسپورٹ نے سی اے اے سے وضاحت طلب کرلی

    کراچی : مشکوک پائلٹس لائسنس کے معاملے پر غیر ملکی وزیر ٹرانسپورٹ نے سول ایوی ایشن سے وضاحت مانگ لی، غیر ملکی ایئر لائن میں 20پاکستانی پائلٹس فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق غیرملکی ایر لائنز میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کے لائسنسز کی تصدیق کے لیے خط کرغستان کے وزیر ٹرانسپورٹ نے ارسال کیا ہے جس میں پائلٹس کے لائسنسوں سے معتلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کو لکھے گئے خط میں کرغستان ایرلائن میں کام کرنے والے 20 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وضاحت طلب کی گئی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ خط کے متن میں سی اے اے پاکستان سے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی طرف سے پائلٹس معاملے کا ذکر کیا گیا ہے۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی پائلٹس کے لائسنس سے متعلق ایک ہفتے کے اندر  وضاحت دی جائے، کرغستان ایرلائن میں بوئنگ جہاز اڑانے والے20 پاکستانی پائلٹس کام کر رہے ہیں۔

    کرغستان کے وزیر ٹرانسپورٹ نے خط میں کہا ہے کہ پاکستان سے متعلق انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے پائلٹس لائسنس معاملے کی مکمل وضاحت دی جائے۔

  • کشمیرکی تشویشناک صورتحال پر وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط

    کشمیرکی تشویشناک صورتحال پر وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیرکی تشویشناک صورتحال اور خطے میں امن کی صورتحال سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط ارسال کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

    تفصییلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر اور کنٹرول لائن کی تشویش ناک صورت حال پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھ دیا ہے۔

    خط کے متن میں انہوں نے انٹونیو گوٹیریس کو مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال اور خطے میں امن کی صورتحال سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کالے قانون کے تحت نہتے کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے، لائن آف کنٹرول پر بھارت کی طرف سے فائرنگ اور گولہ باری میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ہیومن رائٹس کمیشن نے بھی بھارتی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بےنقاب کیا ہے۔

    اس کے علاوہ ایل اوسی پر بھارت کی طرف سے فائرنگ اور گولہ باری میں اضافہ ہوا ہے، خط کا متن ہے کہ بھارتی فائرنگ سے شہریوں کی شہادتیں اور ان کی املاک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

    صورتحال کا فوری سدباب نہ کیا گیا تو امن وامان کوشدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کامزید 10ہزار سے زیادہ فوجی بھیجنا تشویشناک ہے۔

    سری نگر ایئرپورٹ پر خصوصی طیاروں کی نقل و حرکت خدشات کو تقویت دے رہے ہیں، بھارتی اقدامات کشمیریوں کے خوف میں مزید اضافےکا باعث بن رہے ہیں۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدام سے یو این قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کاعمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے درپے ہے، بھارتی اقدامات مقبوضہ کشمیرسے متعلق یو این قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، بھارت کے عزائم سے پورے جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں ہے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ صورتحال کا نوٹس لے کرب ھارت کو ریاستی جبرسے روکے، اقوام متحدہ ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن تشکیل دے جو مقبوضہ کشمیر کے حالات کا جائزہ لے، پاکستان اقوام متحدہ کا خصوصی نمائندہ برائے جموں و کشمیر کی تعیناتی کامطالبہ کرتا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کی نریندرمودی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت، خط لکھ دیا

    وزیراعظم عمران خان کی نریندرمودی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت، خط لکھ دیا

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے پڑوسی ملک بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو تیسری مرتبہ انتخابات میں فتح پر مبارک باد دیتے ہوئے ایک بار پھر مسائل کے حل کیلئے مذکرات کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے، مذکورہ خط میں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کو دوبارہ منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

    اس حوالے سے سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، امن و استحکام کے قیام سے خطے میں ترقی آسکتی ہے۔

    خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان مذاکرات کے ذریعے کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے، خطے میں ترقی کیلئے مل کر کام کرنا اور ایک دوسرے کا احترام ضروری ہے۔

    مزید پڑھیں: عمران خان کی مودی کو مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کی دعوت

    مذاکرات سے ہی دونوں ممالک کے عوام کو غربت اور افلاس سے نکالا جاسکتا ہے، آگے بڑھنے کیلئے مشترکہ طور پر خطے میں امن و استحکام ضروری ہے۔

  • ڈیٹا لیک ہونے کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے نادرا سے وضاحت طلب کرلی

    ڈیٹا لیک ہونے کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے نادرا سے وضاحت طلب کرلی

    اسلام آباد : نادرا کی جانب سے ڈیٹا لیک ہونے کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نادرا کو خط لکھ کر نادرا سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے ڈیٹا لیک ہونے کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے نادرا سے وضاحت طلب کرلی۔

    اس حوالے سے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین نادرا کو خط لکھ کر فراہم کیے گئے ڈیٹا کےبارے میں تفصیلات طلب کیں ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا ڈیٹا لیک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ نادرا حکام نے ووٹرز کی معلومات غیر متعلقہ افراد کو فراہم کرکے الیکشن کمیشن کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی، ووٹرز کا ڈیٹا الیکشن کمیشن پہنچنے سے پہلے ہی غیر متعلقہ افراد کے پاس پہنچ گیا۔

    دوسری جانب نادرا ذرائع کا کہنا ہے ووٹرز کےحوالے سے کوئی اعداد و شمار فراہم نہیں کیے گئے، مسلم اورغیر مسلم کا صوبے کے حساب سے ڈیٹا فراہم کیا گیا ہے۔

    نادرا حکا م کا کہنا ہے کہ اخبارمیں چھپنے والے ڈیٹاسے کسی کوفائدہ نہیں پہنچ سکتا اور نہ ہی نادرا نے ووٹرزکاڈیٹا کسی سیاسی جماعت کونہیں دیاہے۔

    علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے الزام عائد کیا تھا کہ نادرا میں کم از کم تین لوگوں نے سیکیورٹی ڈیٹا لیک کیا ہے، عمران خان کی پیشی کےمعاملے پر آئین و قانون کی بات کی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ امیدواروں کےکاغذات نامزدگی پر فیصلے کل تک ہونے ہیں، نوازشریف کے مقدمے میں فوری طور پر فیصلہ سنایاجائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • پی آئی اے : ساٹھ سالہ سی او او توقعات کے مطابق کارکردگی دکھانے میں ناکام

    پی آئی اے : ساٹھ سالہ سی او او توقعات کے مطابق کارکردگی دکھانے میں ناکام

    کراچی : پی آئی اے میں کارکردگی سے مشروط تعینات چیف آپریٹنگ افسر تاحال کارکردگی دکھانے میں ناکام ہیں، چار اپریل تک دئیے گئے ٹارگٹ پر مبنی سمری نہ ملنے پرایوی ایشن ڈویژن کا معاملہ وزیراعظم سیکرٹیریٹ ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سیکیرٹری ایوی ایشن ڈویژن کا سی ای او پی آئی اے کے نام لکھا گیا مراسلہ اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیا، وزیر اعظم نے60سال عمر کے بعد بھی ضیاء قادر قریشی کو ائر لائن میں دو سالہ کنٹریکٹ ملازمت کی مشروط اجازت دی تھی۔

    مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اس اجازت کو سی او او کے لئے مختص کردہ ٹارگٹ کی تکمیل سے مشروط کیا گیا تھا، ایوی ایشن ڈویژن کو ائر لائن انتظامیہ نے انتہائی ناقص ٹارگٹ پر مبنی سمری روانہ کی تھی۔

    مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بار بار یاد دہانیوں کے باوجود مؤثر ٹارگٹ پر مبنی سمری دوبارہ ایوی ایشن ڈویژن کو ائر لائن سے موصول نہیں ہوئی، دئیے گئے ٹارگٹ میں ناکامی پر وصول کردہ تنخواہ اور مراعات غیر قانونی تصور کئے جانے کی شق بھی دی گئی اجازت سے منسلک ہے۔

    یاد رہے کہ ضیاء قادر قریشی کو اگست2017میں اس عہدے پر بھرتی کیا گیا تھا، اکتوبر2017میں60سال عمر مکمل ہو جانے کے باوجود عہدے پر برقرار رکھا گیا تھا۔

    پی آئی اے نے دہری شہریت کے حامل سی او ا و کے لئے60سال عمر کے بعد ملازمت کے لئے اجازت وزیراعظم سے طلب کی تھی، وزیراعظم نے سی او او کے لئے مذکورہ مشروط اجازت کچھ عرصہ قبل جاری کی تھی۔

    مذکورہ اجازت سے قبل ہی8جنوری کو کئی ماہ کی تنخواہ پر مبنی 23 لاکھ روپے کا چیک بھی ضیاء قادر قریشی کو جاری کر دیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایس ای سی پی کا خط، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دو ڈائریکٹرزمستعفی

    ایس ای سی پی کا خط، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دو ڈائریکٹرزمستعفی

    کراچی ( رپورٹ : رضوان عامر) سکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز کا الیکشن کرانے کیلئے خط لکھ دیا، ایس ای سی پی کے انتباہ پر پی ایس ایکس کے دو ڈائریکٹرز مستعفی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے پی ایس ایکس کے انتخابات کرانے کیلئے انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے۔

    خط میں آزاد ڈائریکٹرز کا الیکشن نہ کرانے پر10سے20کروڑ روپے جرمانے کا انتباہ کیا گیا ہے، اسٹاک ایکسچینج بورڈ کی نوتشکیل کیلئے لکھے گئے خط کی کاپی اے آروائی نے حاصل کرلی۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو قواعد کے تحت 28 فروری تک بورڈ کا الیکشن کرانا تھا۔

    علاوہ ازیں ایس ای سی پی کے انتباہ کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دو ڈائریکٹرز اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، پی ایس ایکس کے ڈائریکٹرز سمیر احمد اور راحت کونین کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا موجودہ بورڈ انتخابات کرانے میں تاخیری حربے استعمال کر رہا تھا، ایس ای سی پی کی سخت وارننگ کام کرگئی، پی ایس ایکس نے گھٹنے ٹیک دیئے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے19اپریل کو بورڈ کے الیکشن کرانے کا اعلان کردیا۔

  • اختیارات کی جنگ: آئی جی سندھ  نے چیف سیکریٹری کوخط لکھ دیا

    اختیارات کی جنگ: آئی جی سندھ نے چیف سیکریٹری کوخط لکھ دیا

    کراچی : وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال اورآئی جی سندھ کے درمیان اختیارات کی سرد جنگ گرم ہوگئی۔ اےڈی خواجہ نے اختیارات سے متعلق چیف سیکریٹری کو خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اور حکومت میں اختیارا ت کی جنگ شدت اختیار کرگئی ہے اور سندھ حکومت کے اقدام کے جواب میں آئی جی سندھ نے اپنے اختیارات کو محدود کرنے کے حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھ کر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔

    خط میں لکھا ہے کہ چھیٹاں اور آؤٹ آف اسٹیشن سے متعلق اختیار صوبے کےانسپکٹر جنرل کا ہے! حکومت سندھ مداخلت نہ کرے۔

    آئی جی کی جانب سے چیف سیکریٹری سندھ  کو لکھے گئے خط میں اے ڈی خواجہ نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے اختیارات کی منتقلی پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے اقدام کوغلط قرار دیا۔ پچیس مئی کو وزیرداخلہ نے چھٹیوں اور آؤٹ آف اسٹیشن معاملے پرآئی جی سندھ کےایکشن کو بچکانہ قرار دیا تھا۔

    اختلافات کی اصل وجہ کیا تھی؟

     یاد رہے کہ حکومت سندھ نےاکتیس مئی کو آئی جی سندھ کےاختیارات محدود کرتے ہوئےڈی آئی جیز اورایس ایس پیز کو اسٹیشن چھوڑنے سے پہلے چیف سیکریٹری سندھ کو آگاہ کرنے کا پابند کردیا تھا۔

    اے ڈی خواجہ اورحکومت سندھ میں اختلافات اس وقت کھل کر سامنے آئے جب آئی جی سندھ نے نئے صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کے اجلاس میں شرکت نہ کی۔


    مزید پڑھیں : صوبائی حکومت نے آئی جی سندھ پر نئی پابندی عائد کردی


    اس کے علاوہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے اپنے ماتحت افسران کو بھی اجلاس میں شرکت کیلیے اجازت لینے کی شرط رکھی تھی۔

    اس اقدام کے بعد حکومت سندھ نے پولیس افسران کی چھٹیوں کی منظوری کو چیف سیکریٹری کی منظوری سے مشروط کردیا تھا اور اب نئے حکم نامے کے تحت آئی جی سندھ صوبائی ہیڈ کوارٹر سے باہر جانے کیلئے اجازت کے پابند ہونگے۔

  • حکومت سندھ  کا آئی جی کی خدمات وفاق کےسپرد کرنے کا فیصلہ

    حکومت سندھ کا آئی جی کی خدمات وفاق کےسپرد کرنے کا فیصلہ

    کراچی: سندھ حکومت نےآئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نےآئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کےسپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس سلسلے میں سندھ حکومت نےوفاقی حکومت کوخط لکھ دیا ہے۔

    سندھ حکومت نےخط میں اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کےسپرد کرنے کی درخواست کی ہے،جبکہ نئے آئی جی سندھ کےلیے3 ناموں کی سمری بھی وفاق کوارسال کی ہے،جس میں سردار عبدالمجید دستی،غلام قادرتھیبو اورخادم حسین بھٹی کےنام تجویز کیے ہیں۔

    latter

    خیال رہے کہ سردارعبدالمجیدد ستی اےآئی جی ریسرچ اورڈیولپمنٹ کےعہدے پرتعینات ہیں،غلام قادر تھیبو چیئرمین اینٹی کرپشن کےعہدے پرتعینات ہیں۔

    خادم حسین بھٹی ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کےعہدےپرتعینات ہیں،ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی جی سندھ کےلیےمضبوط انتخاب غلام قادر تھیبو کا ہے۔

    آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ جبری رخصت

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کےحوالے سے جبری رخصت کی خبر میڈیا کی زینت تھی.

    آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے دوبارہ تعینات

    رواں سال آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے دوبارہ اپنا عہدہ سنبھال لیا تھا، اُن کی غیر موجودگی میں کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کو قائم مقام انسپکٹر جنرل تعینات تھے.