Tag: latter

  • ایم کیو ایم کےعارضی دفترپرسیکیورٹی فراہم کی جائے، فاروق ستارکا حکام کو خط

    ایم کیو ایم کےعارضی دفترپرسیکیورٹی فراہم کی جائے، فاروق ستارکا حکام کو خط

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ایک خط تحریرکیا ہے جس میں انہوں نے پی آئی بی کالونی میں قائم ایم کیو ایم کے عارضی دفترکو سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے.

    خط میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی تسلی بخش نہ ہونے کی وجہ سے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ ہے. عارضی پارٹی دفتر پر پولیس نفری کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی تعینات کئے جائیں۔

    ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ مناسب سیکیورٹی نہ ہونے کے باعث کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے، لہٰذا عارضی پارٹی دفتر کو سیکیورٹی فراہم کی جائے.

    یاد رہے کہ کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ میں ایم کیوایم کا عارضی مرکز قائم کیا گیا ہے۔

     

  • عمران خان کنٹینر پرچڑھنے کے بجائے چندے میں ہیر پھیر کا جواب دیں، پرویز رشید

    عمران خان کنٹینر پرچڑھنے کے بجائے چندے میں ہیر پھیر کا جواب دیں، پرویز رشید

    اسلام آباد: پرویز رشید کا کہنا ہے عمران خان بار بار کنٹینر پر چڑھنے کی بجائے چندے میں ہیر پھیر کا جواب دیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عمران کا نوے روز میں کرپشن ختم کرنے کا وعدہ جھوٹا تھا اور اب بھی اگر عمران خان نے عوامی خدمت کے ایجنڈے پر توجہ نہ دی تو دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں ان کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا۔

    پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان احتساب تحریک چلانے سے پہلے خیبرپختونخوا کے سابق ڈی جی احتساب کمیشن کی چارج شیٹ کا جواب دیں۔

    وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی تحریک نہ حکومت کو نقصان پہنچا سکتی ہے اورنہ پاکستان کو کوئی نقصان پہنچا سکتی ہے تحریک میں پاکستان کے عوام شامل نہیں اگر لوگوں کو عمران خان کے الزامات پر کوئی یقین ہوتا تو وہ عمران کے کنٹینر کے منتظر نہ رہتے بلکہ کنٹینر پیچھے ہوتا اور پاکستان کے عوام آگے سڑکوں اور گلیوں میں نکل آتے۔

  • سندھ کے تعلیمی اداروں پراے پی ایس طرز کے حملوں کا خطرہ

    سندھ کے تعلیمی اداروں پراے پی ایس طرز کے حملوں کا خطرہ

    کراچی : دہشت گردوں کی جانب سے اسکولوں پر اے پی ایس طرز کے حملوں کا خطرہ ہے، تفصیلات کے مطابق ہوم ڈپارٹمنٹ سندھ کرائم مانیٹرنگ سیل نے خفیہ اطلاعات پر مبنی رپورٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بذریعہ خط ارسال کردی ہے.

    خط میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد آرمی پبلک اسکول کیس میں ملوث اپنے 4 ساتھیوں کی پھانسی کا بدلہ لے سکتے ہیں،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فورسز اور سرکاری اور نیم سرکاری اسکول دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں.

    خط میں اسکول بسوں اور وینز کو بھی تحفظ فراہم کرنے کا کہا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق کالعدم تنظیمیں مل کراسکولوں پر حملے کا ارادہ رکھتی ہیں.

    خط میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سخت سکیورٹی کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ حکام نے حساس اداروں کے مراسلے پر اسکول انتظامیہ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

  • دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گا، سابق جج کاظم ملک کا پرویز رشید کو خط

    دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گا، سابق جج کاظم ملک کا پرویز رشید کو خط

    لاہور : الیکشن ٹریبونل کے سابق جج کاظم ملک نے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے انہوں نے متعصبانہ فیصلہ دینے کا الزام عائدکرکے نفرت انگیز تقریر کی، جس میں دھمکیاں دی گئیں۔

    کاظم ملک نے خط میں وزیر اطلاعات پرویز رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے میرے دو بیٹوں فہد رضا اور ظہیر عباس کو سول سروسز کی نوکری سے نکالنے کا کہا ہے۔

    پرویز رشید نے نفرت انگیز تقریر کے ذریعے دھمکی دی ہے جس سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہوں گا، انہوں نے کہا کہ وہ اس الزام تراشی پر قانونی نوٹس بجھوائیں گے۔

    کاظم ملک نے خط میں کہا کہ بتایا جائے کہ میں نے کس تعصب کی بنا پر خواجہ آصف کے حق میں فیصلہ دیا۔ علامہ اقبال کے پوتے کی پٹیشن خارج کرکے شیخ روحیل اصغر کے حق میں فیصلہ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے بطور جج پی ٹی آئی لیڈر حامد خان کے خلاف الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجا جو آپ لہک لہک کر میڈیا کے سامنے پڑھتے رہے۔

    کاظم ملک کا کہنا تھا کہ جج کا صرف فیصلہ بولتا ہے مگر جب جج کی ذات کو نشانہ بنایا جائے تو پھر جج بھی بولتا ہے۔

  • بیوی اور بیٹے کے مبینہ قاتل نے خود کشی کرلی

    بیوی اور بیٹے کے مبینہ قاتل نے خود کشی کرلی

    اسلام آباد : ڈیفنس میں ایک شخص نےگولی مارکرخودکشی کرلی،آخری خط میں بیوی اوربیٹے کے اعتراف بھی کر لیا۔

    پولیس ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کےمطابق اسلام آباد کے علاقے ڈیفنس میں ایک شخص نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا،

    خودکشی کر نے والےشخص راؤ تحسین کے پاس سےایک خط ملا ہے، جس میں اس نےاس بات کا  اعتراف کیا ہے کہ اس نے چودہ تاریخ کواپنی بیوی اوربچےکوقتل کیا تھا اور اب وہ خو د کو گولی مار کر خود کشی کررہا ہے۔

    پولیس نے جائے وقوعہ سےشواہد اکھٹےکرکے معاملے کی مزیدتحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

  • آٹھ سالہ بچے کا دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج کیلئے پچاس ڈالر کا عطیہ

    آٹھ سالہ بچے کا دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج کیلئے پچاس ڈالر کا عطیہ

    لاہور / کراچی : آٹھ سالہ بچے نے پاک فوج کیلئے اپنے ننھے جذبات کا انوکھا اظہار کردیا،پاک فوج کیلئے اپنی جیب خرچ سے پچاس ڈالربھیج دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق  لاہور کے رہائشی تیسری جماعت کے طالب علم محمد یوسف معین نے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان کو ایک خط تحریر کیا ہے۔

    مذکورہ خط میں یوسف معین کا کہنا تھا کہ وہ پاک فوج میں شمولیت اختیار کرنا چاہتا ہے، لیکن ابھی اس کی عمراس کیلئے کم ہے، تاہم بچے نے خط میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ پاک فوج اور ملک و قوم کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہے۔

    اس نے لکھا کہ میرے پاس ایک یہ ہی طریقہ تھا کہ جس سے میں پاک فوج کی مدد کر سکتا ہوں، اس کیلئے میرے پاس پچاس ڈالرکی رقم جو میں نے اپنی پاکٹ منی سے جمع کی ہے وہ بھیج رہاہوں۔جس سے آپ طالبان دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے گولیاں خرید سکتے ہیں۔

    آخر میں کمسن طالب علم محمد یوسف معین نے خود کو مستقبل کا فوجی افسر لکھتے ہوئے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    سر زمین پاکستان کے ایک ننھے بچے کا یہ جذبہ ہو تو ہمیں یقین ہے کہ اس ملک خداداد کی طرف کوئی دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

  • بھارتی جارحیت:سرتاج عزیزکا اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوخط

    بھارتی جارحیت:سرتاج عزیزکا اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوخط

    اسلام آباد: بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف سرتاج عزیزنے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوخط لکھ کراپنا کرداراداکرنے کی درخواست کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی لائن آف کنٹرول پرجاری جارحیت کے خلاف قومی سلامتی کے مشیرسرتاج عزیزنے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کوخط تحریرکیا ہے۔

    سرتاج عزیزنے خط میں اقوامِ متحدہ سے درخواست کی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیرکے حل میں اپناکردارادا کرے اوراس سے متعلق منظورکی گئی قراردادوں پرعمل درآمد کروائے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پربلااشتعال فائرنگ کرکے دیہات میں رہائش پذیرغریب لوگوں کا جانی ومالی نقصان کررہا ہے۔ عالمی برادری لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کوروکنے کےلیے کردارادا کرے اوراپنا اثررسوخ استعمال کرتے ہوئے بھارتی اشتعال انگیزی کم کرنے کے لئے مؤثراقدامات کرے۔