اسلام آباد : وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، انشااللہ اب ہوگا ایک نصاب اورایک قوم، ہرشہری کو یکساں تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ، آج ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم کا اجراکردیا گیا، ہرشہری کو یکساں تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، طبقاتی نظام تعلیم معاشرے میں ناہمواریاں کو جنم دیتی ہے، انشااللہ اب ہوگا ایک نصاب اورایک قوم۔
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔آج ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم کا اجراء کردیا گیا۔
ہرشہری کو یکساں تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ طبقاتی نظام تعلیم معاشرے میں ناہمواریاں کو جنم دیتی ہے۔ انشاللہ اب ہوگی ایک قوم ایک نصاب pic.twitter.com/tug6JkRiQr— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) August 16, 2021
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران نےآج یکساں قومی نصاب کا آغازکردیا ہے ، ملک میں ہر بچے کو سیکھنے اور بڑھنے کے لیے یکساں مواقع ملنے چاہییں، مبارک ہوشفقت محمود! آپ کی محنت رنگ لا رہی ہے۔
Single National Curriculum launched by PM @ImranKhanPTI today is a necessary investment in the children of Pakistan.
Every child in the country must get equitable opportunities to learn & grow.
Congratulations & well done @Shafqat_Mahmood, your hardwork is paying off. pic.twitter.com/splU4mbrAb— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) August 16, 2021