Tag: Launched

  • شارجہ: صارفین کی سہولت کیلئے آن لائن ڈرائیونگ ٹیسٹ سروس متعارف

    شارجہ: صارفین کی سہولت کیلئے آن لائن ڈرائیونگ ٹیسٹ سروس متعارف

    شارجہ : یو اے ای کے ٹریفک پولیس ڈپارٹمنٹ نے شہریوں کی سہولت کےلیے آن لائن ڈرائیونگ اسکول متعارف کرا دیا, جس کے ذریعے ڈرائیونگ ٹیسٹ سمیت دیگر امور بھی انجام دئیے جاسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکمران اپنے شہریوں اور دیگر بیرون ممالک سے آنے والے افراد کی سہولت اور آسانی کے مختلف اقسام کی ٹیکنالوجی متعارف کرواتی رہتی ہے حالیہ دنوں اماراتی ریاست شارجہ کی انتظامیہ نے آن لائن ڈرائیونگ اسکول متعارف کرایا ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آن لائن اسکول کا اقدام شارجہ پولیس کے ڈرائیونگ لائسنس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اٹھایا گیا ہے۔

    مذکورہ سروس کے تحت صارفین الیکڑانک رجسٹریشن کروا سکیں گے اورڈرائیونگ لائسنس سے متعلق جو چاہیں وہ آن لائن معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا مقصد صارفین کو مطمئن کرنے میں شارجہ پولیس کی معاونت کرنا ہے۔

    لائسنس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل حُمید سعید الجلاف کا کہنا تھا کہ مذکورہ الیکٹرانک سروس کے ذریعے ہمارے شہری عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کی تیز ہوتی رفتار کے ساتھ ہم آہنگ ہوسکیں گے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ الیکڑانک سروس طالب علموں کو آن لائن کلاسوں میں اپنی حاضری کی تصدیق کے ساتھ شریک ہونے میں مدد فراہم کرے گی اور مذکورہ سروس کے تحت طالب علموں کو ٹریفک کلچر اور معلومات مزید بہتر اور اچھے انداز میں سمجھائی جاسکیں گی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ طالب علم آن لائن اپنے فیس ادا کرسکتے ہیں، اسٹوڈنٹس اپنی رجسٹریشن، کورس ڈیٹا اور عملی تربیت سے متعلق معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں اور ساتھ ساتھ اپنی امتحانی تاریخ، اپنے استاد اور تربیت کا وقت و جگہ بھی تبدیل کرواسکتے ہیں۔

  • بھارت میں لیمبارگینی ’ہوراکین ایوو‘ کا جدید ورژن متعارف

    بھارت میں لیمبارگینی ’ہوراکین ایوو‘ کا جدید ورژن متعارف

    نئی دہلی : دنیا معروف کارساز کمپنی لیمبارگنی نے جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات سے آراستہ کار ’ہوراکین ایوو‘ بھارت میں متعارف کرا دی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کی مہنگی ترین، پُر تعیش اور اسپورٹس کار  تیار کرنے والی کمپنی لیمبارگینی نے جدید اور ماحول دوست ٹیکنالوجی سے آرارستہ کار  ’ہوراکین ایوو‘ کا جدید ورژن بھارت میں متعارف کرا دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کمپنی نے ’ہوراکین ایوو‘ کو بھارت میں متعارف کروانے سے قبل بحرین میں اس کی نمائش کی تھی۔

    کمپنی کا دعویٰ ہے کہ بھارت میں متعارف کی گئی ہوراکین ایوو  اپنی پیشرو کے مقابلے میں زیادہ بہتر صلاحتیوں کی حامل ہے، جدید ہوراکین ایوو میں (ایرو ڈاینامک) ہوا کو کاٹنے کی صلاحیت میں مزید بہتر کی گئی ہے۔

    لیمبارگینی نے ہوراکین ایوو میں جدید ورژن 5.2 لیٹر وی 10 انجن دیا ہے جبکہ گاڑی کی تیز ترین رفتار 323.5 میل فی گھنٹہ ہے، جو 9 سیکنڈ میں 200-0 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے۔

    کمپنی نے ہوراکین ایو و میں 8.4 انچ کی بڑی ٹچ اسکرین بھی لگائی، جبکہ گاڑی میں لیمبارگینی کے نئے حفاظتی سسٹمز کو بھی نصب کیا گیا ہے۔

    کمپنی کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی سے لیس لیمبارگینی ہوراکین ایوو کی قیمت 3 کروڑ 73 لاکھ بھارتی روپے مختص کی گئی ہے۔

  • جدہ میں آئندہ ہفتے پہلے سنیما گھر کا آغاز کیا جائے گا

    جدہ میں آئندہ ہفتے پہلے سنیما گھر کا آغاز کیا جائے گا

    ریاض : حکومت ویژن 2030 کے تحت سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں آئندہ ہفتے پہلے سنیما گھر کا آغاز کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے پیش کردہ ویژن 2030 کے تحت ریاست بھر میں سنیما گھروں کے قیام سمیت متعدد ایسے کام سر انجام دئیے جارہے ہیں جن پر پہلے پابندی عائد تھی۔

    جنرل کمیشن برائے آڈیو ویژول میڈیا مکہ کے ڈائریکٹر حمزہ الغبیشی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ جدہ کے بحیرہ احمر مال میں آئندہ ہفتے 28 جنوری کو پہلے سنیما کا آغاز کیا جائے گا جبکہ جدہ میں کل 65 فلم تھیٹر کھولے جائیں گے۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا ہے ک تین سنیما گھروں کو قیام رواں برس کی پہلی اور چوتھی سہ ماہی میں ہوگا جبکہ دو سنیما 2020 میں کھولے جائیں گے۔

    حمزہ الغبیشی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ جدہ میں سنیما گھروں کے ساتھ ساتھ سکرینیں بھی لگائیں جارہی ہیں، صوبے میں کل 102 اسکرینیں نصب کی جائیں گی۔

    مزید پڑھیں : ’بلیک پینتھر‘ سعودی عرب میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی پہلی فلم

    چالیس سال کی طویل پابندی کے بعد آخر کار سعودی عرب میں 18 اپریل 2018 کو سنیما کی واپسی ہوئی تھی، سعودی شہریوں نے اسکرین پر دنیا بھر میں مقبول بلاک بسٹر فلم بلیک پینتھر دیکھی تھی۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں 80 کی دہائی کے آغاز تک فلموں کی نمائش ہوتی رہی ہے، اس کے بعد سینما کو شریعت اور معاشرتی اقدار کے خلاف قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر ختم کردیا گیا تھا۔ سینما کی واپسی کے ساتھ دنیا کے سامنے مملکت کی ایک نئی تصویر پیش ہوگی۔

  • سمندر میں مچھلیوں کا شکار اب بے خوف ہوگا، ماہی گیروں کے لیے خصوصی موبائل ایپ متعارف

    سمندر میں مچھلیوں کا شکار اب بے خوف ہوگا، ماہی گیروں کے لیے خصوصی موبائل ایپ متعارف

    اسلام آباد: کھلے سمندر میں مچھلیوں کا شکار اب بے خوف ہوگا، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے ماہی گیروں کے لیے خصوصی موبائل ایپلیکیشن متعارف کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹر میں تعارفی تقریب منعقد ہوئی، جہاں ماہی گیروں کے لیے خصوصی موبائل ایپ متعارف کرائی گئی۔

    میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی آس نامی موبائل ایپ کی افتتاحی تقریب سے وائس چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل کلیم شوکت نے خطاب بھی کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ماہی گیرون کی سہولت کے لیے موبائل ایپ ملائیشیا سے حاصل کیا گیا، موبایل ایپ کے استعمال کے لیے ماہی گیروں کو خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ فشنگ بوٹس کورجسٹر کرنے کے لیے میری ٹائم سکیورٹی کو ہدایات جاری کی گئی ہے، آن لائن اپلی کیشن سے سمندر میں ہنگامی صورت حال سے آگاہی ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں سگنلز آرہے ہوں گے اور کوئی مسئلہ ہوگا تو ماہی گیر فوری آگاہ کرسکیں گے۔

    ایڈمرل کلیم شوکت کا مزید کہنا تھا کہ ماہی گیروں اور کشتیوں کی حفاظت پاکستان میری ٹائم سیکورٹی کی ذمہ داری ہے۔

  • سعودی افواج نے حوثیوں کے داغے گئے میزائل فضا میں‌ناکام بنا دئیے

    سعودی افواج نے حوثیوں کے داغے گئے میزائل فضا میں‌ناکام بنا دئیے

    ریاض: یمن میں برسرپیکار حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان پر داغے گئے میزائلوں کو فضا میں ہی ناکام بناتے ہوئے شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی سرپرستی میں مسلح جد و جہد کرنے والے حوثی باغیوں کی جانب سے گذشتہ روز بھی جازان پر دو میزائل فائر کیے گئے تھے جسے جوابی کارروائی میں عسکری اتحاد نے پیٹریاٹ میزائل کے ذریعے تباہ کردیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی شہروں کی جانب بیلسٹک میزائلوں سے حملوں میں تیزی کردی ہے جبکہ سعودی اتحاد کی فورسز بھی بھرپور جوابی کارروائی کر رہی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یمنی حدود سے سعودی شہریوں پر داغے گئے میزائلوں سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

    عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ ایران نواز حوثیوں کی جانب سے گذشتہ سعودی شہر نجران پر بھی ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا گیا تھا جبکہ جازان کو بھی دو میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم دفاعی فورسز نے دونوں پر داغے گئے میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی سرپرستی میں مسلح کارروائیاں کرنے والے حوثی جنگجوؤں کی جانب سے سعودی عرب کو اب تک 188 سے زائد بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے ہدف بنانا چکے ہیں۔


    مزید پڑھیں : یمنی بچوں کی بس پر حملہ غلطی تھی، عرب اتحاد کا اعتراف


    یاد رہے کہ دو روز قبل سعودی عرب کی سربراہی یمن میں حوثی جنگجوؤں کے خلاف لڑنے والے عرب اتحاد کی جانب سے گذشتہ ماہ یمن کے صوبے صعدہ میں اسکول کے بچوں سے بھری ہوئی بس پر فضائی بمباری کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 40 بچوں سمیت 51 افراد جاں بحق جبکہ 79 زخمی ہوئے تھے۔

    عرب خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ عرب اتحاد کی جانب سے یمن میں اسکول بس پر حملے کو غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ فضائی بمباری میں ہونے والی اموات پر افسوس ہے۔

    عرب اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے کہا ہے کہ 9 اگست کو بس پر کیے گئے حملے کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات میں اعتراف کیا گیا ہے کہ صوبہ صعدہ میں فضائی حملوں کے دوران عسکری فورسز سے کچھ غلطیاں ہوئی تھیں۔

  • سعودی افواج نے جازان شہر پر داغا گیا میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا

    سعودی افواج نے جازان شہر پر داغا گیا میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا

    ریاض : سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان پر یمن میں برسرپیکار حوثی جنگجوؤں کی جانب سے گذشتہ شام داغا گیا بیلسٹک میزائل سعودی فورسز نے فضا میں ہی تباہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی کے شہر جازان پر یمن میں برسرپیکار حوثی جنگجوؤں کی جانب جمعے کی شام داغا جانے والا بیلسٹک میزائل سعودی عرب کی اتحادی افواج نے سرحد پر ہی مار گرایا ہے۔

    عربی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں کی جانب سے فائر کیا جانے والا بیلسٹک میزائل گذشتہ روز شام 7 بج کر 17 منٹ پر سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان پر داغا گیا تھا۔

    عرب خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے عرب اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن میں آئینی حکومت کی معاونت کے لیے اتحاد بنایا گیا تھا، اس لیے حوثی جنگجو سعودی عرب کی شہری آبادی کو جان بوجھ پر ہدف بناتے ہیں۔

    کرنل ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ حوثی جنگجوؤں کو ایران کی مدد حاصل ہے، اس لیے وہ آئے روز سعودی عرب کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، حوثی جنگجو شہری آبادی پر میزائل حملے کرکے اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

    سعودی عرب کی اتحادی افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

    خیال رہے کہ حوثی جنگجوؤں کی جانب سے گذشتہ کئی ماہ سے سعودی عرب کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کےلیے کوششیں کررہا ہے اور اب تک 100 سے زائد بیلسٹک میزائل حملے کرچکا ہے جسے سعودی فضائی افواج فضا میں ہی تباہ کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • جرمنی: تاریخ کی سب سے بڑی چھاپہ مار کارروائی، 100 ملزمان گرفتار

    جرمنی: تاریخ کی سب سے بڑی چھاپہ مار کارروائی، 100 ملزمان گرفتار

    برلن : جرمنی کی پولیس نے ملکی سطح پر انسانی اسمگلنگ، جسم فروشی اور منظم جرائم میں ملوث گروہوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 100 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ مذکورہ چھاپے جرمنی کی تاریخ کی سب سے بڑی کاررووائی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے سیکیورٹی اداروں نے بدھ کے روز ملک بھر کے مختلف شہروں اور علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمنگلنگ، جبراً جسم فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث 100 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

    جرمن پولیس کے حکام نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا ہے کہ جرمنی کے 1500 سے زائد پولیس اہکاروں نے تازہ چھاپہ مار کارروائی میں حصّہ لیا جس میں جی سی جی 9، ایلیٹ ٹیم کے اہلکار شامل تھے۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں نے چھاپہ مار کرروائی میں تھائی لینڈ سے جرمنی میں مکروہ فعل انجام دینے کے لیے نو عمر خواتین اور مردوں کو جرمنی اسمگل کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے جرمنی کے شمال مغربی حصّے میں 60 سے زائد اپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ سائگن کے علاقے سے 59 سالہ تھائی خاتون اپنے 62 سالہ جرمن ساتھی کے ہمراہ حراست میں لی گئی ہے جو انسانی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کی سربراہ ہے۔ مذکورہ ملزمان پر منظم انداز میں جرائم پیشہ افراد کا نیٹ ورک چلانے کا الزام ہے۔

    جرمنی کے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ’سیکیورٹی اداروں نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران زبردستی مکروہ فعل انجام دینے والی سیکڑوں خواتین اور مردوں کو بازیاب کروایا گیا ہے‘۔

    پبلک پراسٹیکیوٹر کا کہنا تھا کہ سات ملزمان کو بدھ کی صبح گرفتار کیا گیا ہے، گروہ کے باقی ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں.

    جرمنی اعلیٰ حکام کا کہنا تھا کہ سنہ 1951 سے اب تک جتنی بھی پولیس کارروائیاں کی گئی ہیں، سیکیورٹی اداروں‌ کی موجودہ کارروائی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی ہے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا

    واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا

    کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے نمبر کی تبدیلی کے حوالے سے نیا فیچر متعارف کروادیا، جس کے ذریعے صارفین اپنے دوستوں اور عزیزوں کو نمبر کی تبدیلی سے آگاہ کرسکیں۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سےصارفین کو متاثر کرنے کے لیے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں جس کا مقصد صارف کو بہتر سروس مہیا کرنا ہے۔

    انتظامیہ کی جانب سے حالیہ دنوں واٹس ایپ میں وہ فیچر متعارف کروایا جارہا ہے جو 2009 کے آغاز سے موجود ہی نہیں تھا۔

    منتظمین کی جانب سے ایک ایسا آزمائشی فیچر  ایپ میں شامل کیا گیا ہے کہ اب صارفین اپنے نمبر کی تبدیلی کے حوالے سے دیگر لوگوں کو آگااہ کرسکیں گے۔

    طریقہ استعمال

    اسکرین سارٹ

    واٹس ایپ استعمال کرنے صارفین سیٹینگز میں جاکر اکاؤنٹ کے آپشن پر کلک کریں گے تو ان کے پاس نمبر تبدیلی کا آپشن نظر آنے لگے گا اب آپ اپنا نیا نمبر اس آپشن میں درج کریں اس کے بعد نوٹیفیکیشن بھیجنے کے تین آپشن نظر آئیں گے۔

    آپ اپنی مرضی کے مطابق مذکورہ خانے پر چیک لگائے گا جس کے بعد بذریعہ میسج دیگر لوگو ں تک یئہ پیغام خود بخود پہنچ جائے گا۔

    اب آپ تین میں سے پہلے اور دوسرے آپشن کے تحت نوٹیفیکشن ان تمام لوگوں کو سینڈ ہوگا جو آپ کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہیں یا کبھی رابطے میں تھے ، جبکہ تیسرے یعنی کسٹم آپشن پر کلک کرنے کے بعد مخصوص نمبروں کو پیغام بھیجا جائے گا۔


    میسج ڈیلیٹ فیچر، واٹس ایپ نے بڑی تبدیلی کردی


    یاد رہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب نے گذشتہ سال بھی صارفین کے لیے نئی خصوصیت متعارف کروائی تھی جس کے تحت صارف غلطی سے بھیجے گئے پیغامات کو 7 منٹ کے اندر سب کے پاس سے ڈیلیٹ کرسکتا تھا تاہم بعد میں اس کا دورانیہ ایک گھنٹے سے زائد کا کردیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • روس کا آواز کی رفتار سے تیز میزائل کا کامیاب تجربہ

    روس کا آواز کی رفتار سے تیز میزائل کا کامیاب تجربہ

    ماسکو: روس نے آواز کی رفتار سے دس گناہ تیز ہائپر سونک میزائل کے کامیاب تجربے کی ویڈیو اتوار کے روز میڈیا پر جاری کردی۔

    تفصیلات کےمطابق روس کی وزارت دفاع نے اتوار کے روز ملکی سطح پر بنائے گئے نئے ہائپر سونک میزائل کے کامیاب تجربے کے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔ روسی حکام کی جانب جاری کی گئی ویڈیو میں واضح طور پر کنزال نامی ہائپر سونک میزائل کو اپنے ہدف کو نشانہ بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    روسی صدر ولادیمیر پیوتن نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ میزائل آواز کی رفتار سے بھی دس گناہ زیادہ تیزی سے سفر کرتے ہوئے اپنے ہدف کو نشانہ بناتا ہے اور ’یہ ایک مثالی ہتھیار ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ کنزال میزائل کو آرمی ڈسٹرکٹ کے جنوبی حصّے میں تعینات کیا گیا ہے۔

    روس کے نائب وزیر اعظم ڈیمٹری روگوزِن کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ روس ایم آئی جی 31 طیارے کو جدید بنانے کے لیے کام کررہا ہے تاکہ کنزال میزائل کو لے جا سکے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کنزال میزائل روس کی منصوبہ بندی کا حصّہ ہے اور یہ میزائل اپنے ہدف کو بخوبی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کنزال میزائل کے حوالے سے پہلے ہی آگاہ کر چکے تھے کہ ’روس عنقریب نئے میزال کا تجربہ کرے گا جسے کسی بھی ملک کا ریڈار سسٹم ٹریک نہیں کرسکتا‘۔

    امریکی حکام نے روس کی جانب سے بنائے گئے آواز کی رفتار سے تیز کنزال میزائل کے تجربے پر کہنا تھا کہ’ روس نے نیا میزائل بنا کر ہتھیاروں کے معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ہواوے نے میٹ ایس کے ساتھ جی ایٹ بھی متعارف کروادیا

    ہواوے نے میٹ ایس کے ساتھ جی ایٹ بھی متعارف کروادیا

    لاہور: عالمگیر سطح پر ٹیلی کمیونیکیشن سلوشنز فراہم کرنے والی کمپنی ہواوے نے گزشتہ روز Mate S سمارٹ فون کی تعارفی تقریب میں ہواوے G8 بھی متعارف کروا دیا۔

    لاہور کے رائل پام ہوٹل میں منعقد تقریب میں ہواوے کمپنی نے Mate S سمارٹ فون کے ساتھ  ہواوے G8 بھی متعارف کروا دیا۔

    تقریب میں میڈیا کے مشہور و معروف شخصیات، فیشن انڈسٹری کے ستاروں نے شرکت کی ،تعارفی تقریب کے ریڈ کارپٹ پر انوشے اور فیضان الحق نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے جنہوں نے فلم جوانی پھر نہیں آنی کے کردار عائشہ خان اور احمد علی بٹ سے ہواسے کے نئے سمارٹ فون کے بارے میں بات چیت کی ۔

    تقریب میں میزبانی کے فرائض دلکش اداکار علی سفینا اور ان کی اہلیہ حرا ترین نے انجام دیئے، جبکہ ہواوے پاکستان کے سی ای او ارگون مینگ  نے سال 2015  میں ہواوے کے کامیاب سفر سے متعلق پریزنٹیشن بھی پیش کی ۔

    تقریب میں میوزک اور ڈانس کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں معروف اداکار احمد علی بٹ پرفارم کیا بعد ازاں اس میں معروف اداکار ہمایوں سعید بھی شامل ہوئے۔