Tag: Law Mark

  • ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی پی ایس پی میں شامل

    ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی پی ایس پی میں شامل

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی رکن اسمبلی فوزیہ حمید نے اپنی پارٹی کو خیرباد کہتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی دو روز میں پاک سرزمین پارٹی نے تیسری وکٹ اُس وقت حاصل کی کہ جب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ حمید پی ایس اپی کے مرکز پاکستان ہاؤس پہنچیں۔

    چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نےرہنماایم کیوایم فوزیہ حمیدکااستقبال کیا اور انہیں پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرنے پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمارے نظریے کو دبانے کے لیے ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے بے بنیاد الزامات لگائے گئے مگر عوام نے ساری چیزوں کو مسترد کردیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں میرےکارکن پرتشددکیاگیا مگر انہوں نے کبھی پلٹ کر وارنہیں کیا، ہم پر عائد ہونے والے تمام الزامات وقت نے خود غلط ثابت کردیے یہی وجہ ہے کہ لوگ ہماری پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کی 2 خواتین رکن سندھ اسمبلی پی ایس پی میں شامل

    مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں کے 20 ہزار اراکین ہمارے رابطوں میں ہیں اور وہ جلد پی ایس پی کا حصہ بنیں گے، آئندہ عام انتخابات میں ہماری جماعت صوبائی سطح پر بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔

    پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کیوں اختیار کی؟

    پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے والی ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی فوزیہ حمید کا کہنا تھا کہ گذشتہ 2 ماہ کے دوران پارٹی میں جو کچھ ہوا اُس کی وجہ سے بہت سے لوگ دلبرداشتہ ہوئے، پی آئی بی اور بہادرآباد والوں نے 2 مہینوں میں بند باٹ کی اور جوتیوں میں دال بانٹی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ کراچی والے ایم کیو ایم سے تواقعات رکھتے تھے مگر پارٹی قیادت نے آپسی جھگڑوں کی وجہ سے اُن کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، دنیا جانتی ہے کہ مصطفیٰ کمال نے شہر کے لیے کام کیا یہی وجہ ہے کہ عوام اب پاک سرزمین پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز  رکن سندھ اسمبلی ناہید بیگم اور نائلہ منیر نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیارکی تھی، اس موقع پر مصطفی کمال نے پی آئی بی اور بہادرآباد کے رہنماؤں کو فیصلے پر نظرثانی کرنے اور پی ایس پی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔

    خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان  کے  اراکین اسمبلی و بلدیاتی نمائندے بشمول  ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ سمیت متعدد رہنما  پی ایس پی میں شمولیت کا اختیار کر چکے ہیں جن کے خلاف فاروق ستار نے الیکشن کمیشن نے ڈی سیٹ کرنے کی استدعا کی تھی۔

    ارکان میں رکن قومی اسمبلی آصف حسنین، جبکہ اراکین سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی، شیخ عبداللہ، خالد بن ولایت، ارتضیٰ خلیل، ندیم راضی، عبدالرزاق، عارف مسیح اور بلقیس مختیار شامل تھیں تاہم اُس درخواست پر کوئی بڑی پیشرفت سامنے نہ آسکی۔

  • بلاول بھٹو کو رکن قومی اسمبلی بنانے کی تیاری

    بلاول بھٹو کو رکن قومی اسمبلی بنانے کی تیاری

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پارلیمانی سیاست میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔بلاول کو لاڑکانہ کی آبائی نشست این اے 204 سے ضمنی انتخابات کا ٹکٹ دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے اجلاس میں رہنماؤں نے چیئرمین کو پارلیمانی سیاست میں آنے کا مشورہ دیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ لاڑکانہ کی آبائی نشست سے انہیں متخب کرواکر اسمبلی کا حصہ بنایا جائے گا۔

    بلاول بھٹو کے الیکشن لڑنے کے لیے نشست کا فیصلہ دبئی اجلاس میں ہوگا تاہم پارٹی کے سینیئررہنماؤں نے بلاول بھٹو کو لاڑکانہ 204سے الیکشن لڑنے کا مشورہ دے دیا۔


    پڑھیں: ’’ جیالے اب گھروں میں نہیں بیٹھیں گے ،بلاول بھٹو ‘‘


     بلاول بھٹو خود لاڑکانہ کی آبائی نشست سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں، تاہم پارٹی مٹینگ میں ملیر اور سے خالی ہونے والی نشست کو دوسرے اور لیاری سے الیکشن لڑنا بھی آپشنزمیں شامل ہے ۔

    واضح رہے کہ این اے 204 لاڑکانہ سے ایاز سومرو پیپلزپارٹی کے ایم این اے ہیں، ایاز سومرو بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھی تھے ،آج کل پارٹی سے کنارہ کش ہیں۔

    نمائندہ اے آر وائی ارباب چانڈیو کے مطابق بلاول کی عملی سیاست میں آنے کا اعلان یوم تاسیس کی تقریب میں کیا جائے گا، چیئرمین کو جنوبی پنجاب کی نشست سے بھی ٹکٹ دیا جاسکتا ہے۔

  • اسرائیلی پارلیمنٹ میں اذان، یہودی طیش میں‌ آگئے

    اسرائیلی پارلیمنٹ میں اذان، یہودی طیش میں‌ آگئے

    یروشلم:اسرائیل مسجد اقصیٰ سمیت دیگر فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی عائد کرنے کے لیے قانون سازی کررہا ہے لیکن اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن ابو عرار نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں اذان دے کر اس پابندی کو مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ میں اجلاس کے دوران جب ممبر اسمبلی ابو عرر کو تقریر کا موقع دیا گیا تو انہوں نے بات کے اوائل میں مسجد اقصیٰ کی بندش اور اذانوں پر عائد ہونے والی پابندی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

    تقریر کے دوران اسرائیلی ارکینِ پارلیمنٹ نے بدمزگی پیدر کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے اذان دینا شروع کردی اوراجلاس میں شریک لوگوں کو یہ پیغام دیا کہ اذان پر کسی صورت پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔

    اسرائیلی پارلیمنٹ میں ابو عرار کی خوبصورت آواز میں آذان شروع ہوتے ہی اراکین اپنی نشستوں سے اٹھ کر احتجاج کرنے لگے اور کچھ لوگ اجلاس کے کمرے سے باہر بھی چلے گئے مگر انہوں نے اذان کو پورا کیا۔


    Muslim lawmaker’s Adhan in Israel parliament by arynews

    خیال رہے کہ اذان پر پابندی کے مجوزہ بل پر ہونے والی ووٹنگ اسرائیلی پارلیمنٹ نے فی الحال  ملتوی کردی ہے۔