Tag: law

  • اسرائیلی وزیراعظم کوسزا سے بچانے کیلئے پارلیمنٹ متحرک

    اسرائیلی وزیراعظم کوسزا سے بچانے کیلئے پارلیمنٹ متحرک

    یروشلم : اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کو بدعنوانی کےالزامات سے بچانے کیلئے پارلیمنٹ متحرک ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کو بدعنوانی کےالزامات سےبچانے کیلئے حکمراں جماعت کے اراکین نے پارلیمنٹ میں بل پیش کیا ہے، جس کے تحت تفتیشی عمل کے حوالے سے قوانین میں دو نئی شقیں شامل کی گئی ہیں۔

    بل کے حق میں 46جبکہ مخالفت میں 36ووٹ آئے، بل پر ابھی مزید دو بار ووٹنگ ہونا ہے جس کے بعد ہی یہ بل قانونی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

    پہلی شق کے مطابق تحقیقاتی کمیشن اٹارنی جنرل پولیس سے اب تک ہونے والی تفتیش کے نتائج معلوم کرسکتا ہے لیکن اسے ظاہر نہ کرنے کا پابند ہوگا۔

    دوسری شق کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں اسے جیل کی ہوا کھانا پڑسکتی ہے۔

    اپوزیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ اس نئے قانون کا مقصد وزیر اعظم نیتن یاہو کو کرپشن کے الزامات کے تحت جاری تفتیش سے بچانا ہے۔

    اپوزیشن کہنا ہے اس طرح کی شقیں پیش کرنے مقصد نتن یاہو کو سزا سے بچانا ہے۔


    مزید پڑھیں : دھوکا دہی کے سنگین الزامات، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف تحقیقات کا حکم


    خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم پر کاروباری شخصیات سےبڑے پیمانے پر تحائف وصول کرنے کے الزامات ہیں۔

    یاد رہےکہ نیتن یاہو کے حوالے سے حالیہ مہینوں میں سامنے آنے والے سکینڈلز پر ان کے مخالفین نے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا تاہم ان میں سے ایک پر بھی مقدمہ نہ چل سکا۔

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کے خلاف سرکاری خزانے میں خورد برد کے الزام میں پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

    واضح رہےکہ اسرائیلی وزیراعظم پر1لاکھ 27 ہزار ڈالرزبرطانیہ کے ایک دورے کے دوران حسب ضرورت ذاتی بیڈ روم پرخرچ کرنے کا الزام ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لڑکیوں کے موبائل فون استعمال کرنے اور جینز ٹی شرٹ پر پابندی عائد

    لڑکیوں کے موبائل فون استعمال کرنے اور جینز ٹی شرٹ پر پابندی عائد

    آگرہ: بھارتی ریاست فتح گڑھی کے گاؤں خیر تحصیل میں پنجائیت نے فیصلہ کرتے ہوئے لڑکیوں کے موبائل فون کے استعمال، جینز اور ٹی شرٹ پہننے اور پر مکمل پابندی عائد کردی جبکہ گاؤں میں شراب نوشی اور جوئے کے اڈے بھی بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نیک کرم چوہدری کی سربراہی میں بھارتی ریاست آگرہ کے گاؤں میں 28 رکنی مہا پنچائیت کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں لڑکیوں کو موبائل فون کے استعمال جینز ٹی شرٹ پہننے پر پابندی جبکہ گاؤں میں جوئے اور شراب نوشی پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

    پنجائیت کے سربراہ نیک کرم چوہدری نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’لڑکیوں کے موبائل فون کا استعمال جینز اور  ٹی شرٹ پہننا ہندوستانی روایات کے خلاف ہے، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے‘‘۔


    پڑھیں: ’’ لڑکیوں کا عالمی دن، پاکستان کا نام روشن کرنے والی طالبات ‘‘


     انہوں نے کہا کہ ’’پنجائیت کا فیصلہ نہ ماننے والے افراد اور اُن کے والدین کو سزا دی جائے گی تاہم سزا یا جرمانہ عائد کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا‘‘۔ چوہدری نیک کرم نے کہا کہ اگر گاؤں میں کوئی شخص جوا کھیلتے ہوئے پکڑا گیا تو اُس پر 3100 روپے جرمانہ جبکہ شراب نوشی والے کو 5000 روپے بطور ادا کرنے ہوں گے‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جرمانے سے حاصل ہونے والی رقم گاؤں کے فلاحی کاموں پر لگائی جائے گی تاہم خلاف ورزی کرنے والے کو پنچائیت کی جانب سے اعلان کردہ سزا کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔

    بھارتی حکام کے مطابق گاؤں میں 2000 سے زائد خاندان آباد ہیں جو پنچائیت کا فیصلہ ماننے پر مجبور ہیں۔

    خیال رہے کہ رواں سال علی گڑھ میں واقع باسولی گاؤں میں بھی پنچائیت نے لڑکیوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگائی ہے۔

  • سیو دی چلڈرن کے دفاترتاحال بند ہیں ، چوہدری نثار

    سیو دی چلڈرن کے دفاترتاحال بند ہیں ، چوہدری نثار

    \اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثارکاکہنا ہے کہ سیودی چلڈرن این جی اوکے دفاترتاحال نہیں کھولے گئے ہیں جبکہ ڈیڑھ سال میں کئی دیگراین جی اوزپرپابندی عائدکی گئی ہے۔

    وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکا کہنا ہے کہ سیودی چلڈرن این جی او کا دفترتاحال نہیں کھولاگیاہے،این جی اوزکےکام کرنےسےمتعلق کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ جواین جی اوزاچھاکام بھی کررہی ہیں ان سے حکومت تعاون کرے گی۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے بتایا کہ این جی اوزکو تین کیٹیگریزمیں تقسیم کیاگیاہے، ٹھیک طریقے سےکام کرنےوالی این جی اوزکوگرین کیٹیگری میں رکھاگیا اور یلوکیٹیگری میں لسٹ کی جانے والی این جی اوزمعاہدےسےہٹ کرکام کررہی ہیں۔