Tag: Lawrence Bishnoi

  • لارنس بشنوئی کے والدین جیل میں سہولیات کیلئے کتنی رقم ادا کرتے ہیں؟

    لارنس بشنوئی کے والدین جیل میں سہولیات کیلئے کتنی رقم ادا کرتے ہیں؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان کا جانی دشمن اور بھارت کے بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کا اصل نام بلکرن برار ہے جو اس وقت گجرات سبرمتی سینٹرل جیل میں اپنی زندگی کے دن کم کررہا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گینگسٹرلارنس بشنوئی کے کزن رمیش بشنوئی نے حال ہی میں اس کی دیکھ بھال کیلئے جیل میں خرچ کی جانے والی رقم سے متعلق اہم انکشاف کیا۔

    بھارتی میڈیا کو رمیش بشنوئی نے بتایا کہ لارنس بشنوئی کے اہل خانہ جیل میں اس کی دیکھ بھال کیلئے سالانہ 35 سے 40 لاکھ بھارتی روپے خرچ کرتے ہیں۔

    لارنس بشنوئی کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ان کا 31 سالہ پنجاب یونیورسٹی سے لاء گریجویٹ بیٹا مجرم بن جائے گا۔

    رمیش کا مزید کہنا تھا کہ ہم جدی پشتی امیر رہے ہیں، لارنس کے والد ہریانہ پولیس میں کانسٹیبل تھے اور ہمارے گاؤں میں 110 ایکڑ زمین کے مالک تھے۔

    رمیش بشنوئی کے مطابق لارنس ہمیشہ مہنگے کپڑے اور جوتے پہنتا تھا اور یہی وجہ ہے کہ اس کے گھر والے جیل میں اس کی سہولیات کے لئے خطیر رقم سالانہ 35 سے 40 لاکھ بھارتی روپے خرچ کرتے ہیں۔

    دوسری جانب بھارتی فلم پروڈیوسر امیت جانی نے بدنام زمانہ لارنس بشنوئی کی زندگی پر مبنی ویب سیریز بنانے کا اعلان کر دیا۔

    انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فلمساز امیت جانی نے ویب سیریز کا نام لارنس – اے گینگسٹر اسٹوری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیریز کو انڈین موشن پکچرز ایسوسی ایشن کی طرف سے منظوری مل گئی جبکہ فائر فاکس فلم پروڈکشن کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

    صومی علی نے گینگسٹر لارنس بشنوئی کو زوم کال کی آفر کردی

    امیت جانی دیوالی کے بعد ویب سیریز کی کاسٹ کے ناموں سمیت مزید معلومات شیئر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ تہوار ختم ہونے کے بعد اس کا پہلا پوسٹر جاری کیا جائے گا۔

  • قتل کی دھمکی، سلمان خان کے والد سے نقاب پوش خاتون  نے کیا کہا؟

    قتل کی دھمکی، سلمان خان کے والد سے نقاب پوش خاتون نے کیا کہا؟

    ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکارہ سلمان خان کے والد سلیم خان کو برقعہ پوش خاتون کی جانب سے دھمکی دیے جانے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے والد سلیم خان صبح کے وقت اپنے گھر کے قریب چہل قدمی کر رہے تھے کہ اچانک ایک برقعہ پوش خاتون ان کے پاس پہنچی، اس نے انھیں لارنس بشنوئی کو طلب کرنے کی دھمکی دی۔

    نیشنل میڈیا پر یہ خبر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں کہا جارہا ہے کہ خاتون برقعہ پہنے ہوئے تھی، معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں باندرہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کو قتل کرنے کیلیے لارنس بشنوئی اور گولڈی برار گینگ کی جانب سے بنایا گیا منصوبہ بھی سامنے آیا تھا۔

    سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی ملنے کے کیس میں پانچویں ملزم کی گرفتاری کے بعد پولیس کو سُپر اسٹار کے قتل کے منصوبے سے متعلق اہم معلومات مل گئیں جس میں دو ملزمان کی آپس میں ویڈیو کال پر بات چیت بھی شامل ہے۔

    ممبئی پولیس نے انکشاف کیا کہ لارنس بشنوئی اور گولڈی برار گینگ نے سلمان خان کو قتل کرنے کیلیے کم عمر نوجوانوں کو استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، کیس کی تحقیقات کے دوران لارنس بشنوئی گینگ کے رکن اجے کشیپ اور ایک اور ملزم کے درمیان ویڈیو کال پر گفتگو ہوئی تھی۔

    ویڈیو کال پر گفتگو سے یہ بات سامنے آئی کہ جدید ہتھیاروں سے تربیت یافتہ شارپ شوٹر کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار کے حکم پر ممبئی، پونے، رائے گڑھ اور گجرات میں تعینات رہے۔

    حکام نے بتایا کہ شارپ شوٹر انمول بشنوئی اور روہت گودارا کو گولڈی برار نے حملہ کرنے کی ہدایت دی تھی، اس کام کے لیے 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو استعمال کیا تھا۔

    تحقیقات میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ لارنس بشنوئی اور سمپت نہرا کے گینگس نے سلمان خان کو چیک کرنے کیلیے تقریباً 60 سے 70 ارکان کو تعینات کیا، جان نامی شخص کو مبینہ طور پر آپریشن کیلیے گاڑی فراہم کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔

    حملے کے بعد ملزمان کو کنیا کماری میں دوبارہ منظم ہونا تھا اور پھر سمندری راستے سے سری لنکا جانا تھا، وہاں سے انہیں دوسرے ممالک بھیجنے کے انتظامات کیے گئے تھے۔

    پولیس نے پانچویں ملزم دیپک گوگالیا عرف جانی والمیکی کو گرفتار کیا جو سلمان خان کو قتل کرنے کے خواہشمند لارنس بشنوئی گینگ کا حصہ تھا۔

    سلمان خان نے فلم ’پھر ملیں گے‘ میں کتنا معاوضہ لیا؟ ہر کوئی حیران

    لارنس بشنوئی گینگ نے بالی وڈ اداکار کو ان کے فارم ہاؤس کے قریب اے کے 47 سے گولیاں مار کر قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

  • سلمان خان کے قتل کیلیے کرائے کے قاتلوں کو کتنی رقم دی گئی؟

    سلمان خان کے قتل کیلیے کرائے کے قاتلوں کو کتنی رقم دی گئی؟

    بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو قتل کرنے لے لیے کرانے کے قاتلوں کو لاکھوں روپے دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے کیس میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، ممبئی کرائم برانچ کی جانب سے دائر چارج شیٹ میں اہم انکشاف کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی نے سلمان خان کے قتل کی ہدایت دی تھی اور اس کام کے لیے 6 کرائے کے قاتلوں کو ٹاسک دیا گیا تھا، لارنس بشنوئی نے قاتلوں کو سلمان خان کو قتل کرنے کے لیے 20 لاکھ کی ادائیگی کی تھی۔

    چند روز قبل ممبئی کی خصوصی عدالت نے جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی اور روہت گوڈیرا نامی شخص کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا تھا، روہت مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کا رکن ہے۔

    تاہم انمول اور روہت واقعے کے بعد سے مفرور ہیں اور ممبئی پولیس نے انہیں چارج شیٹ میں نامزد کیا تھا۔

    واضح رہے کہ اسی سال 14 اپریل کو 2 موٹر سائیکل سواروں نے سلمان خان کی ممبئی کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی تھی، جس کے بعد متعدد لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

  • بشنوئی گینگ نے سلمان خان کو قتل کرنے کیلئے کتنی رقم دی تھی؟

    بشنوئی گینگ نے سلمان خان کو قتل کرنے کیلئے کتنی رقم دی تھی؟

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے 5 ملزمان کے خلاف نئی چارج شیٹ دائر کردی گئی جس میں تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نئی چارج شیٹ میں بدنام زمانہ لارنس بشنوئی گینگ کے ملزمان پر قتل کی سازش اور دیگر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، لیے بشنوئی گروپ نے سلمان خان کو قتل کرنے کیلئے 25 لاکھ روپے کا کانٹریکٹ دیا تھا۔

    پولیس کے مطابق سلمان خان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی اگست 2023 سے لے کر اپریل 2024 تک کی گئی،  60 سے 70 افراد کے گروپ نے سلمان خان کے نگرانی کی اور ہر وقت کی خبر رکھتے تھے۔

    پولیس نے بتایا کہ سلمان خان کے گھر، فارم ہاؤس اور فلم اسٹوڈیوزپر نگرانی کرنے والے افراد دن رات موجود رہے اور اس بات کو یقینی بنایا کہ سلمان خان کی ہر ہرحرکت اور آمد ورفت پر کڑی نظر رکھی جائے۔

    پولیس چارج شیٹ کے مطابق بالی ووڈ اسٹار کو قتل کرنے کے لیے 18 سال سے کم عمر کے لڑکوں کو بھرتی کیا گیا، یہ نوجوان سلمان خان کو قتل کرنے کے لیے گینگسٹر گولڈی برار اور انمول بشنوئی کے حکم کے منتظر تھے۔

    واضح رہے کہ اسی سال 14 اپریل کو 2 موٹر سائیکل سواروں نے سلمان خان کی ممبئی کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی تھی، جس کے بعد متعدد لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

  • ’یہ صرف ٹریلر ہے‘ گینگسٹر کی سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے بعد دھمکی

    ’یہ صرف ٹریلر ہے‘ گینگسٹر کی سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے بعد دھمکی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی ذمہ داری گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے قبول کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر گزشتہ روز موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہنے 2 افراد نے فائرنگ کی تھی جس کے بعد سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی پولیس کے اعلیٰ ذرائع نے بتایا کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے پیچھے گینگسٹر لارنس بشنوئی کا گینگ نکلا۔

    اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ حملہ روہت گودارا نے کیا تھا جو راجستھان میں بشنوئی کے گینگ کو چلاتا ہے جبکہ ایک ملزم کی شناخت وشال عرف کالو کے نام سے ہوئی ہے، جو راجستھان کے ایک گینگسٹر روہت گودارا کے لیے کام کرتا ہے اور راجستھان میں بشنوئی گینگ چلاتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دونوں ملزم ممبئی سے فرار ہو گئے ہیں، پولیس نے فائرنگ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے کیس کرائم برانچ میں منتقل کردیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ابھی اداکار کو صرف نذرانہ پیش کیا ہے۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ انمول بشنوئی نے سلمان خان کو دوبارہ بھی قتل کی دھمکی دی ہے۔

    دریں اثنا، سلمان خان کے گھر کے باہر دو موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے، اتوار کی صبح تقریباً 4:55 بجے ممبئی میں سلمان خان کے گھر کے باہر گولیاں چلائی گئیں، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو افراد موٹر سائیکل پر آئے اور اداکار کے گھر کے باہر ہوا میں تین گولیاں چلائیں۔

    سی سی ٹی وی ویڈیو میں حملہ آوروں میں سے ایک کو موٹر سائیکل پر سوار دیکھا جا سکتا ہے اور دوسرے نے اداکار کے گھر کی طرف اسلحے سے تین راؤنڈ فائر کئے۔

  • سدھو موسے والا کو کس نے قتل کیا؟ گینگسٹر بشنوئی نے آخرکار منہ کھول لیا

    سدھو موسے والا کو کس نے قتل کیا؟ گینگسٹر بشنوئی نے آخرکار منہ کھول لیا

    نئی دہلی: مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے کے سلسلے میں گینگسٹر بشنوئی نے آخرکار منہ کھول لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سدھو موسے والا قتل کیس میں پہلی بار گینگسٹر لارنس بشنوئی نے منہ کھول کر بڑا انکشاف کیا ہے، اس نے دہلی پولیس کی پوچھ گچھ میں اعتراف کیا کہ اس کے گینگ ممبر نے موسے والا کو قتل کیا ہے۔

    گینگسٹر لارنس بشنوئی کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کے قتل کے ملزموں میں سے ایک ہے، اس نے دہلی پولیس کے خصوصی سیل کو بتایا کہ اس کے گینگ کے ارکان کی گلوکار سے دشمنی تھی۔

    لارنس نے کہا کہ وکی مڈوکھیڑا اس کے بڑا بھائی جیسا تھا، ہمارے گروپ نے چندی گڑھ میں کالج کے زمانے سے ہی اس کی موت کا بدلہ لینے کا عزم کیا ہوا تھا۔ اس نے کہا لیکن اس بار یہ کام میرا نہیں، کیوں کہ میں مسلسل تہاڑ جیل نمبر 8 میں بند ہوں اور فون کا استعمال بھی نہیں کر رہا۔

    سدھو موسے والا کی موت کیسے واقع ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

    لارنس کے اعترافی بیان سے واضح ہوا کہ بشنوئی گینگ کو جیل کے باہر سے چلانے والا سچن بشنوئی بھی اس سازش میں ملوث تھا۔

    ادھر پنجاب پولیس نے اس قتل میں ملوث ایک اور ملزم کی شناخت کر لی ہے جس کا نام من پریت عرف مانی بتایا جا رہا ہے، جو ترن تارن علاقے کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

  • سدھو موسے والا کا قتل: لارنس بشنوئی کو انکاؤنٹر کا خوف لاحق ہو گیا

    سدھو موسے والا کا قتل: لارنس بشنوئی کو انکاؤنٹر کا خوف لاحق ہو گیا

    نئی دہلی: مقبول پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کیس میں گرفتار لارنس بشنوئی کو انکاؤنٹر کا خوف لاحق ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے والے گینگسٹر لارنس بشنوئی نے انکاؤنٹر کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے منگل کو دہلی ہائی کورٹ سے پنجاب پولیس کو اسے نہ سونپنے کی درخواست کر دی ہے۔

    دہلی کی تہاڑ جیل میں قید بشنوئی کی عرضی پر عدالت بدھ کے روز سماعت کرے گی، اس نے ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب پولیس ’سیاسی فائدے‘ کے لیے اس کا انکاؤنٹر کر سکتی ہے، ایسے میں اسے سیکیورٹی فراہم کی جائے اور پنجاب پولیس کو نہ سونپا جائے۔

    بشنوئی کو پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے سنسنی خیز قتل کے معاملے میں اہم سازشی بتایا جا رہا ہے، پنجاب پولیس کا دعویٰ ہے کہ بشنوئی سدھو موسے والا کے قتل میں شامل تھا۔

    جب سلمان خان کو سدھو موسے والا کے قاتل نے دھمکی دی

    اس سے قبل پٹیالہ ہاؤس کورٹ کی این آئی اے کورٹ نے بشنوئی کی درخواست خارج کر دی تھی، جس کے بعد بشنوئی نے اپنے وکیل وشال چوپڑا کے ذریعے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

    درخواست گزار نے عدالت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اگر اسے عدالت کے ذریعے وارنٹ کی بنیاد پر پنجاب لے جایا جاتا ہے تو پولیس کو ہدایت دی جائے کہ اسے ہتھکڑی لگا کر لے جایا جائے اور ریمانڈ کے دوران اس کی پوری حفاظت کا انتظام کیا جائے، جہاں تک ممکن ہو اس کی پیشی اور پوچھ تاچھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہو۔

    بشنوئی کی درخواست میں دلیل دی گئی ہے کہ ملزم غیر جانب دار اور سچی جانچ اور سماعت کا حق دار ہے، بشنوئی نے الزام لگایا کہ سیاسی دباؤ کے سبب پنجاب پولیس اس کے ساتھ کچھ غلط کر سکتی ہے۔