Tag: lawyer protest

  • احتساب عدالت میں ہنگامہ آرائی، پولیس اہلکاروں کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

    احتساب عدالت میں ہنگامہ آرائی، پولیس اہلکاروں کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

    اسلام آباد : احتساب عدالت میں ہنگامہ آرائی پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس اہکاروں کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں مریم نواز اورکیپٹن صفدر کی پیشی پر احتساب عدالت کے باہر ہنگامہ آرائی ہوئی، پولیس کے نون لیگ کارکنوں کو عدالت میں جانے سے روکنے پر وکلا بھی بیچ میں آگئے۔ پولیس اور وکلاء کے درمیان ہاتھا ہوئی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایس ایس پی ساجد کیانی،جمیل ہاشمی،ڈی ایس پی ادریس راٹھور کو نوٹس جاری کردیئے گئے، درخواست گزار وکیل خالد محمود کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے باہر وکلا پر تشدد کیا گیا، پولیس نے ہائیکورٹ کےحکم نامےکی توہین کی ہے۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگذیب نے استفسار کیا کہ واقعہ کہاں پیش آیا، جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ واقعہ احتساب عدالت کےباہرسروس روڈکے ناکے پر پیش آیا، عدالت ان 3افسران کو ذاتی طور پر طلب کرے۔

    عدالت نے کہا کہ پہلے نوٹس پھرجواب،پھرتوہین عدالت کے ذمہ دارجیل جائیں گے۔

    بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کر دی گئی۔


    مزید پڑھیں : احتساب عدالت میں بدمزگی‘ سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی


    یاد رہے کہ احتساب عدالت مریم نواز کی پیشی کے موقع پر مریم نواز اور کیپٹن صفدر کےمسلح گارڈ کمرہ عدالت میں جانا چاہتے تھے،عدالت میں داخلےسے روکنے سےمسلح گارڈز اور پولیس میں ہنگامہ آرائی شروع ہوئی، جس کے بعد ن لیگ کے وکلا بھی آپے سے باہر ہوگئے۔

    پولیس نے وکلاء پر لاٹھی چارج کیا، وکلا کا کہنا تھا کہ پولیس نے تشددکی انتہا کردی، پولیس کے تشددسے معاملہ بگڑا، مبینہ پولیس گردی کی تحقیقات کی جائیں۔

    ہنگامہ آرائی اورہلڑبازی کے باعث سماعت بغیرکارروائی ملتوی کردی گئی تھی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تواسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • ملتان بار کے صدر کی گرفتاری کا حکم، وکلا آپے سے باہر، لاہور ہائیکورٹ پر حملہ

    ملتان بار کے صدر کی گرفتاری کا حکم، وکلا آپے سے باہر، لاہور ہائیکورٹ پر حملہ

    لاہور : ملتان بار کے صدر کی گرفتاری کے حکم پر وکلا آپے سے باہر ہوگئے اور لاہور ہائیکورٹ پر چڑھائی کردی، عدالت کا گیٹ توڑ دیا اور اینٹیں برسا دیں۔

    تفصیلات کے مطابق قانون دانوں نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں، ملتان میں ججز سے بدتمیزی کیس کی ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ، سماعت کے دوران ملتان ہائی کورٹ بار کے صدر شیر زمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر آر پی اوملتان کو شیرزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا جبکہ شیرزمان اور قیصر عباس کا لائسنس بھی معطل کردیا۔

    وکلا نے ملتان بار کے صدر کی گرفتاری کے حکم پر عدالت کومیدان جنگ بنا دیا اور ہائیکورٹ عمارت میں شدید ہنگامہ آرائی کی، مرکزی دروازہ اکھاڑ پھینکا جبکہ مشتعل ہجوم نے چیف جسٹس کی عدالت جانے والے راستے کا دروازہ بھی توڑ ڈالا۔

    احتجاج کے دوران وکلا نے چیف جسٹس کے خلاف شدید نعری بازی کی اور عدالت میں داخلے سے روکنے پر پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔

    پولیس کی جانب سے مشتعل وکلا کے خلاف واٹرکینن کا استعمال کیا گیا جبکہ مظاہرین کومنتشر کرنے کیلئے آنسوگیس کےشیل برسادیئے، ہنگامہ آرائی کے باعث عام شہری بھی متاثر ہوئے ، وکلا نے مال روڈ پر مارچ کرکے شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کردی۔

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر چوہدری ذوالفقار نے وکلا پر تشدد کیخلاف کل پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا، چوہدری ذوالفقار نے کہا کہ کل پنجاب بھر میں کوئی وکیل کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوگا، وکلا کے خلاف ایسی پر تشدد کارروائیاں کرنا درست نہیں۔

    خیال رہے کہ ملتان بار کے صدر شیرزمان پر ساتھیوں سمیت ملتان میں جسٹس قاسم سے بدتمیزی کا الزام ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی : وکیل کے قتل کیخلاف ملک بھر میں وکلا کا عدالتی امور کا بائیکاٹ

    کراچی : وکیل کے قتل کیخلاف ملک بھر میں وکلا کا عدالتی امور کا بائیکاٹ

    کراچی: وکیل کے قتل کیخلاف ملک بھرمیں وکلا نے عدالتی امورکا بائیکاٹ کیا، جس کی وجہ سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    امیر حیدر ایڈوکیٹ کے قتل کے خلاف ملک بھر کے وکلاء سڑکوں پر آگئے، پاکستان بار کونسل کی اپیل پر کراچی سمیت مختلف شہروں میں وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، کراچی میں سندھ ہائی کورٹ،سٹی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں وکلاء نے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا۔

    ہڑتال کی وجہ سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،  لاہور میں بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوئے، ہائی کورٹ کی راہداریوں میں بھی سناٹا چھایا رہا، راولپنڈی، پشاور، ملتان، حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں بھی وکلاء کی ہڑتال کے باعث عدالتی امور ٹھپ ہوکر رہ گئے، ججز نے اہم کیسوں کی سماعتیں اپنے چیمبرز میں کیں۔

    دوسری جانب امیر حیدر شاہ کے قتل کا مقدمہ شاہد علی چانڈیو کی مدعیت میں عزیز بھٹی تھانے میں درج کرادیا گیا ہے، جس میں تین نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔

    اس سے قبل پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج نہ ہونے کی وجہ سے اس کو تحقیقات میں مشکلات کا سامنا ہے، پنجاب بار کونسل نے ایڈوکیٹ امیر حیدر شاہ کے قتل کے خلاف اکتیس اگست کو ہڑتال کی کال دی ہے۔

    واضح رہے کہ ایڈوکیٹ امیر حیدر شاہ کو گزشتہ جمعہ کو یونیورسٹی روڈ گلشن اقبال پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نشانہ بنا کر قتل کردیا تھا۔

  • جمہوریت کی بقاء کیلئے وکلاء کی ملک گیر ہڑتال

    جمہوریت کی بقاء کیلئے وکلاء کی ملک گیر ہڑتال

    کراچی :وکلاء کی جانب سے جمہوریت کے حق میں ملک گیر ہڑتال کی جارہی ہے۔

    پاکستان بار کونسل کی کال پر ملک بھر کی وکلا برادری کی جانب سے جمہوریت کی بقاء کیلئے احتجاج کیا جا رہا ہے، وکلا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔

    کراچی کی اعلیٰ و ماتحت عدالتوں میں عدالتی کارروائی کی ہڑتال جاری ہے، سندھ ہائیکورٹ ،سٹی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ ملیر میں وکلاء کی عدالتوں میں عدم پیشی کے باعث کیسز کی سماعت نہیں ہوسکی۔

    روالپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کے وکلا بھی سراپا احتجاج ہیں ، لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں بھی آج وکیل پیش نہیں ہوئے، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مطابق وکلا کی ہڑتال جمہوریت کی بقا کے لئے ہے۔۔

    پاکستان بار کونسل کی ہڑتال کی کال پر گلگت کے وکلاء نے بھی جمہوری اداروں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا، ملک بھر کی ہائیکورٹس میں آج وکلاء کے کنونشنز کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔