Tag: lay down weapons

  • کوئٹہ : 17 کمانڈروں سمیت 313 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے

    کوئٹہ : 17 کمانڈروں سمیت 313 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے

    کوئٹہ : بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں سترہ کمانڈوں سمیت تین سو تیرہ فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے، ہتھیار ڈالنے والے فراریوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا۔

    تفصیلات کے مطابق دشمنوں کے ہاتھوں کھیلنے والے اب قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں، کوئٹہ میں سترہ کمانڈوں سمیت تین سو تیرہ فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔

    بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں 17 کمانڈروں سمیت 313 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے ، فراریوں نے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی جمع کرائے ہتھیار ڈالنے والے فراریوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا۔

    ہتھیار ڈالنے کی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری اور کمانڈر سدرن کمانڈ بھی شریک تھے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نےتقریب سے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ معصوم لوگوں کو بہکانے والے خود بیرون ملک عیاشیاں کرتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : کوئٹہ:مختلف کالعدم تنظیموں کے 400فراریوں نے ہتھیارڈال دیئے


    یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں مختلف کالعدم تنظیموں کے 400فراریوں نے ہتھیارڈال دیئے تھے۔

    واضح رہے کہ بلوچستان میں جاری سیاسی مفاہمت کی پالیسی کے تحت اب تک ایک ہزار سے زائد فراری اپنے ہتھیار صوبائی حکام کو پیش کرکے قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سکھر:50  جرائم پیشہ افراد ہتھیار ڈال کرقومی دھارے میں شامل

    سکھر:50 جرائم پیشہ افراد ہتھیار ڈال کرقومی دھارے میں شامل

    سکھر : اندرون سندھ میں دہشت کی نشانی بنے  50دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کچے کے علاقوں میں دہشت پھیلانے والے پچاس ڈاکوؤں نے جرائم کی دنیا کو خیر آباد کہہ دیا اور ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے، ہتھیار ڈالنے والوں نے بھاری تعداد میں اسلحہ شہباز رینجرز کے حوالے کردیا ۔

    ہتھیار ڈالنے والوں کا تعلق کشمور، گھوٹکی، جیکب آباد اور شکار پور سے ہے۔

    سیکٹر کمانڈنٹ شہباز رینجرز کرنل امتیاز حسین نے تمام ہتھیار ڈالنے والے تمام افراد کو اجرک پہنائی۔


    مزید پڑھیں :  مختلف کالعدم تنظیموں کے 400فراریوں نے ہتھیارڈال دیئے


    رینجرز کے ترجمان کے مطابق انہوں نے قومی دھارے میں دوبارہ شامل ہونے اور دہشتگردی کی کارروائیاں چھوڑ دینے کا عہد کیا، یہ دہشتگرد اغواء برائے تاوان، قتل اور دیگر گھناؤنے جرائم میں ملوث تھے۔

  • کوئٹہ:مختلف کالعدم تنظیموں کے  400فراریوں نے ہتھیارڈال دیئے

    کوئٹہ:مختلف کالعدم تنظیموں کے 400فراریوں نے ہتھیارڈال دیئے

    کوئٹہ: بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں مختلف کالعدم تنظیموں کے 400فراریوں نے ہتھیارڈال دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں چار سو فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے ، فراریوں نے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی جمع کرائے، ہتھیار ڈالنے والوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، فراریوں نے بلوچستان میں اسمبلی کے لان میں ہونے والی تقریب میں قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    ہتھیار ڈالنے کی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری موجود تھے، فراریوں نے ہتھیار ڈال کر پاکستان کا جھنڈا تھام لیا اور عہد کیا کہ ہر سو امن کا پیغام پہنچائیں گے۔


    مزید پڑھیں : فراری کمانڈرنے 20ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے


    گذشتہ ماہ فراری کمانڈر نے 20ساتھیوں سمیت پنجاب رینجرز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے تھے، فراری کمانڈر نے بھارتی خفیہ ایجنسی”را”سے تعلق کا اعتراف کیا ہے اور بتایا ہے کہ خفیہ ایجنسی”را”سے رابطہ براہمداغ بگٹی کے ذریعے تھا۔ اور ’را‘ براہمداغ بگٹی کے ذریعے مالی معاونت کرتی تھی۔

    واضح رہے کہ بلوچستان میں جاری سیاسی مفاہمت کی پالیسی کے تحت اب تک ایک ہزار سے زائد فراری اپنے ہتھیار صوبائی حکام کو پیش کرکے قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔