Tag: lay foundation stone

  • وزیراعظم عمران خان  آج ماشکیل تا نوکنڈی روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    وزیراعظم عمران خان آج ماشکیل تا نوکنڈی روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    لاہور : وزیراعظم عمران خان آج ماشکیل تانوکنڈی روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ2سال میں مکمل ہوگاجس سے تقریباً 4 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سا ئٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم آج ماشکیل تانوکنڈی روڈکاسنگ بنیادرکھیں گے، نوکنڈی اور تفتان بارڈرکے قریب بلوچستان کا پسماندہ،دوردرازعلاقہ ہے، اس2رویہ سڑک کے منصوبے پر تقریباً 7ارب روپے لاگت آئے گی، منصوبہ2سال میں مکمل ہوگا، جس سے تقریباً4 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم نے  پشاور میں مزدوروں کے لئے بنائے گئے دو ہزار سے زیادہ فلیٹس پر مشتمل لیبر کالونی کا افتتاح کیا تھا ، تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ہ قانون کے آگے سب برابر ہیں ،این آراو ہماری تباہی کا سبب بنا، ہم نے پاکستان کو دو اصولوں پر کھڑاکرنا ہے ، سارے مافیاز اکٹھے ہو کر مجھ سے این آراولینے کی ناکام کوشش کررہےہیں ، میں کبھی این آراو نہیں دوں گا انھیں قانون کے نیچے لانا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی اور مافیاز کی سرکوبی سے ملک ترقی کرے گا، یواین ڈی پی رپورٹ کے مطابق 2013کے بعد سب سے زیادہ کے پی میں غربت کم ہوئی۔

  • وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا افتتاح کردیا

     جنوبی پنجاب کے احساس محرومی ختم کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے آج ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا، تاریخی منصوبے پر 3 ارب 54 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر ملتان پہنچے، جہاں انہوں نے ملتان کیلئے خصوصی ڈیولپمنٹ پیکیج سمیت جنوبی پنجاب کیلئےعلیحدہ سیکریٹریٹ کاافتتاح کیا،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ پانچ سو کنال اراضی پر مشتمل ہوگا جبکہ اس کی عمارت پانچ منزلہ ہوگی، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی عمارت متی تل میں تعمیر کی جائے گی۔

    وزیراعظم نے دورہ ملتان کے دوران مدر اینڈ چائلڈ اسپتال وہاڑی روڈ کا سنگ بنیاد رکھا جبکہ لیبر کالونی فیز ون کا بھی افتتاح کیا، عمران خان نے 10واٹر فلٹریشن پلانٹس کا سنگ بنیاد، شلٹر ہوم اور ای خدمت مرکز کا بھی افتتاح کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کے دورہ ملتان کے حوالے سے بتایا کہ بہاولپور میں بھی جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ قائم کیا جائے گا اور ملتان میں فلاح عامہ کےمنصوبوں کیلئےاربوں کا پیکیج دیاجائے گا۔

    اس سے قبل عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کاشتکاروں کوکسان کارڈکاآج ملتان سےاجراکررہی ہیں،کسان کارڈ سے کاشت کارو ں کو بے پناہ ریلیف ملے گا، جنوبی پنجاب میں تحریک انصاف کوعام انتخابات میں شاندارکامیابی ملی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ماضی میں گمراہ کن اعدادوشمارسےجنوبی پنجاب کے عوام کودھوکہ دیا گیا، وزیراعظم کی قیادت میں جنوبی پنجاب کےعوام کوان کاحق واپس کررہےہیں، آج ملتان اور جنوبی پنجاب کے لئے ایک تاریخی دن ہے ، جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ،ملتان ڈیولپمنٹ پیکیج کی خودنگرانی کروں گا۔

  • وزیراعظم  نے سرگودھا میں کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کاسنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیراعظم نے سرگودھا میں کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کاسنگ بنیاد رکھ دیا

    سرگودھا: وزیراعظم عمران خان نے سرگودھا میں کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس منصوبے کیلئے 33ہزار528 درخواستیں موصول ہوگئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سرگودھا پہنچے اور کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا اور ہاؤسنگ منصوبے کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔

    اس موقع پر وزیراعظم کوہاؤسنگ اسکیم سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت اس منصوبے کیلئے زمین مہیا کرے گی ، اس منصوبے کیلئے 33 ہزار 528 درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلےمیں 10ہزار گھر تعمیر کیے جائیں گے، منصوبے کا پہلا مرحلہ ایک سال میں مکمل کیا جائے گا۔

    یاد رہے 9 اپریل کو وزیراعظم عمران خان نے لاہورمیں 35ہزارا پارٹمنٹس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا تھا ، پہلے مرحلے میں 4ہزار اپارٹمنٹس تعمیر ہوں گے جبکہ چھوٹے ملازمین کوگھرکیلئےآسان قرض ،سبسڈی دی جائے گی۔

  • وزیر اعظم  آج سرگودھا میں  نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    وزیر اعظم آج سرگودھا میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    سرگودھا: وزیر اعظم عمران خان آج سرگودھا میں نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم کاسنگ بنیادرکھیں گے، پہلے مرحلے میں 10ہزار گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج سرگودھا کا دورہ کریں گے، جہاں وہ نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم کاسنگ بنیادرکھیں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان کےدورےکے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہیلی پیڈاورپنڈال تیارکرلیا گیا اور پولیس کی بھاری نفری جھال چکیاں بائی پاس پرتعینات کر دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلےمیں 10ہزار گھر تعمیر کیے جائیں گے، منصوبے کا پہلا مرحلہ ایک سال میں مکمل کیا جائے گا۔

    یاد رہے 9 اپریل کو وزیراعظم عمران خان نے لاہورمیں 35ہزارا پارٹمنٹس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا تھا ، پہلے مرحلے میں 4ہزار اپارٹمنٹس تعمیر ہوں گے جبکہ چھوٹے ملازمین کوگھرکیلئےآسان قرض ،سبسڈی دی جائےگی،

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرائے کی رقم بینکوں کی قسطوں میں ادا کر کے گھرکے مالک بن سکتے ہیں، جون تک پورے پاکستان کا ڈیٹا ہمارے پاس ہوگا، ڈیٹا کے مطابق ہم غریب گھرانوں کو براہ راست سبسڈی دیں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان آج  نیاپاکستان ہاؤسنگ منصو بےکا سنگ بنیاد رکھیں گے

    وزیراعظم عمران خان آج نیاپاکستان ہاؤسنگ منصو بےکا سنگ بنیاد رکھیں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج نیاپاکستان ہاؤسنگ منصو بےکاسنگ بنیاد رکھیں گے، تقریب سے عمران خان خطاب بھی کریں گے ، حکومت بےگھرلوگوں کیلئے50لاکھ مکان تعمیرکرے گی ، یہ منصوبہ حکومت کا سب سےاہم پروگرام ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں نیاپاکستان ہاؤسنگ منصو بےکاسنگ بنیاد رکھیں گے، تقریب کا انعقاد اسلام آباد کے نواحی علاقے میں کیا جائےگا، جہاں وزیر اعظم عمران خان خطاب بھی کریں گے۔

    یہ منصوبہ حکومت کا سب سےاہم پروگرام ہے، اس منصوبے سے گھروں کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی، منصوبے سے معاشی عمل تیز، ہنر مندوں اور نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے پر اجلاس میں کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام اہم ترین اور کلیدی منصوبوں کا حصہ ہے جس کا مقصد کم آمدنی والے افراد کی ذاتی رہائش گاہ کے خواب کو حقیقت کا روپ دینا ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت لاہور، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، جہلم، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں رجسٹریشن کا جلد آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    مزید پڑھیں : نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام اہم ترین اور کلیدی منصوبوں کا حصہ ہے، وزیراعظم

    نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت متوسط طبقے کو انتہائی آسان اقساط پر گھردیئے جائیں گے، ہاؤسنگ اسکیمز میں اسکول، مساجد، کمیونٹی سینٹر اور میڈیکل سینٹرز کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔

    گھروں کی مرحلہ وار تعمیر کے ساتھ ساتھ چالیس سے زائد تعمیراتی صنعتوں کو فروغ ملے گا، جہاں ساٹھ لاکھ سے زیادہ ہنر افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے وہیں رئیل اسٹیٹ کی مد ملکی معیشت میں کھربوں روپے اضافہ ہو گا جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے دس فیصد کوٹہ ہوگا۔