Tag: LB election

  • بلدیاتی انتخابات : کراچی پولیس کو حیدرآباد بھیجنے کا حکم جاری

    بلدیاتی انتخابات : کراچی پولیس کو حیدرآباد بھیجنے کا حکم جاری

    کراچی : آئی جی سندھ نے کراچی پولیس افسران اور نفری کو حیدرآباد بھیجنے کے احکامات صادر کردیئے، بلدیاتی انتخابات کے دوران کراچی پولیس سیکیورٹی کے انتظامات سنبھالے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہری اپنی حفاظت کیلئے تیار ہو جائیں، آئی جی سندھ نے کراچی کی سیکیورٹی کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہوئے کراچی کی پولیس کوحیدرآباد روانہ کرنے کا حکم دے دیا۔

    بلدیاتی انتخابات میں کراچی پولیس حیدر آباد کی سیکیورٹی سنبھالے گی، آئی جی سندھ نے ایس ایس پی رینکس کے افسران کو نفری سمیت حیدرآباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    کراچی کے شہریوں کا اللہ حافظ ،بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کا شکار شہری سیکیورٹی سے متعلق وسوسہ اور اندیشوں میں گھر گئے۔

    واضح رہے کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ 19 نومبر کو ہوگا، اس حوالے سے انتخابی مہم کی گہما گہمی میں تیزی آرہی ہے۔

    بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں انتخابی مخالفین میں تصادم اور بدنظمی کے پیش نظر سحت حفاظتی اقداما ت کرنے کا ٖفیصلہ کیا گیا ہے۔

  • کے پی کے کی طرح سندھ اور پنجاب میں بھی تبدیلی لائیں گے، عمران خان

    کے پی کے کی طرح سندھ اور پنجاب میں بھی تبدیلی لائیں گے، عمران خان

    کراچی: بلدیاتی انتخاب کا دوسرا معرکہ سر کرنے کیلئے کپتان نے جارحانہ انداز میں ایک ہی دن میں سندھ کے کئی شہروں کا دورہ کیا۔

    بلدیاتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں شکست فاش کے بعد عمران خان کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے سندھ پہنچ گئے عمران خان حیدر آباد ٹول پلازہ پر پہنچے تو کارکنان نے اُن کا پُرتپاک استقبال کیا۔

    کپتان نے بھی گاڑی سے باہر آکر کارکنان کے جوش و جذبے جا جواب دیا عمران خان کا قافلہ حیدر آباد سے ہوتا ہوا ٹنڈو جام پہنچا،اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سندھ کو آزاد کرائیں گے،پچھلے تیس سال میں پیپلز پارٹی نے چھ بار سندھ میں حکومت کی لیکن عوام کے مسائل حل نہیں ہوئے۔

    عمران خان نے کہا کہ نئے پاکستان میں میٹرو بعد میں لیکن عوام کو صاف پانی اور صحت کی سہولتیں پہلے دیں گے ،ہسپتالوں کو ٹھیک کرنے میں کچھ لوگ رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میں پورا زور لگاﺅں گا کہ جیسے کے پی کے میں تبدیلی آ رہی ہے ایسے ہی سندھ اور پنجاب میں بھی تبدیلی لانے کی کوشش کروں گا۔

  • ریحام خان نے طلاق کے بارے میں اپنا موقف بتادیا، الزامات کی وضاحت بھی کردی

    ریحام خان نے طلاق کے بارے میں اپنا موقف بتادیا، الزامات کی وضاحت بھی کردی

    لندن: ریحام خان نے چپ کی مہرتوڑدی، طلاق کے بارے میں اپنا موقف بتاتے ہوئے الزامات کی وضاحت بھی کردی۔

    کپتان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا تھا کہ طلاق کا فیصلہ دکھی دل کے ساتھ کیا ہے،طلاق کے حوالے سے باضابطہ بیان میں ریحام خان نے کہا ہے عمران خان کے ساتھ طلاق نامے پر دستخط کر دیے ہیں،رشتہ ٹوٹنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ تعلق ٹوٹ گیا تھا۔

    ریحام خان نے کہا کہ ان کے لندن جانے سے پہلے ہی کپتان اور انہوں نے دکھی دل سے طلاق کا فیصلہ کر لیا تھا۔

    ریحام خان انے اپنے بیان میں اس بات کی بھی تردید کی ہے کہ انہوں نے تحریک انصاف کے رہنماعلیم خان یا فیصل واڈا سے پیسے لیے تھے۔

    ریحام خان نے کہا کہ جسمانی تشدد کے حوالے سے گردش کرتی خبروں میں کوئی سچائی نہیں، عمران خان کی عزت کرتی ہوں،جھگڑے کی خبریں غلط ہیں۔

    انہوں نے عمران خان کو زہر دینے کی باتوں کو بھی مضحکہ خیز اور بے بنیاد قرار دیا انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کے بچے اب دوبارہ زندگی شروع کرینگے۔

  • بلدیاتی انتخابات:  پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی جائے، عارف علوی

    بلدیاتی انتخابات: پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی جائے، عارف علوی

    دادو : تحریک انصاف سندھ کے صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے دادو میں اے آروائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں درازہ میں بارہ افراد کی شہادت کے بعد ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دوسرے مرحلے میں انتخابات پر پولنگ اسٹیشنوں پر فوج اور رینجرز کو مقرر کیا جائے۔

    پیپلزپارٹی والے اپنے امیدواروں کو کامیاب کرانے کیلئے سرکاری ملازمین کو دھمکارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ خیرپور میں وزیر اعلیٰ سندھ کی بیٹی جعلی ووٹ بھگتا رہی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم منصفانہ انتخابات چاہتے ہیں تو فوج اور رینجرز کو مقررکرنا ضروری ہے۔

  • خیرپور میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کرائی جائے، بلاول بھٹو زرداری

    خیرپور میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کرائی جائے، بلاول بھٹو زرداری

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زوردیا ہے کہ خیرپور میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کرائی جائے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کے دوران کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو درازہ شریف میں پیش آنے والے واقعے پر بریفنگ دی اورپہلے مرحلے میں سندھ کے 8اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے بھی آگاہ کیا۔

    وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا درازہ واقعے کی سینئر پولیس افسران انکوائری کر رہے ہیں واقعے کی عدالتی انکوائری کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔

  • ریحام خان سے متعلق سوال پوچھنے پر عمران خان ناراض ہوگئے

    ریحام خان سے متعلق سوال پوچھنے پر عمران خان ناراض ہوگئے

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ  کسی کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی ہرگز نہیں کرنی چاہیئے۔

    وزیر اعلیٰ ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف صحافیوں پر برس پڑے عمران خان نے کہا کہ کسی کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی ہرگز نہیں کرنی چاہیئے، کسی کی ذاتی زندگی سے متعلق سوال پوچھتے ہوئے خود شرم آنی چاہیئے۔

    تاہم عمران خان نے پشاور میں اسپتالوں کی صورتحال پر توجہ دینے کا اعلان کیا  اور کہا کہ اسپتالوں کو خود مختار بورڈکے ماتحت کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

    کپتان  نے کہا کہ سرکاری ڈاکٹرز پرائیویٹ اسپتالوں میں بیٹھ کرپیسہ بنارہے ہیں مافیا بننے والے افراد کے گھروں کا گھیراو کریں گے، عمران خان نے کہا سرکاری اسپتالوں پرتوجہ کےبعد یونیورسٹیز پربھی توجہ دیں گے ۔

    بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دباؤ کے باعث پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کروائے گئے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے چھ چھ باریاں لیں لیکن بلدیاتی الیکشن نہیں کروائے، ملک میں حکومتی نظام بیٹھ چکا ہے۔

  • پوری دنیا کو بھارت کے اس جنگی جنون کا نوٹس لینا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

    پوری دنیا کو بھارت کے اس جنگی جنون کا نوٹس لینا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

    کراچی: بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پوری دنیا کو بھارت کے اس جنگی جنون کا نوٹس لینا چاہیے۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسیمبلی، سینیٹ، صوبائی اسیمبلیوں اور آزاد کشمیر اسیمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیامانی لیڈرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ شوسینا کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو دہمکیاں دینے، بھارت میں دو دلت بچوں کو زندہ جلانے اور سابق بھارتی فوجی سربراہ و مملکتی وزیر آر کے سنگھ کی جانب سے دلت بچوں کے متعلق توہین آمیز ریمارکس دینے کے خلاف مذمتی قراردادیں ایوانوں میں پیش کریں۔

    ، یاد رہے کہ پاکستانی شہریوں، مایہ ناز گلوکار غلام علی، پاکستانی اداکاروں اور بھارت کے دورے پر گئے ہوئے کرکٹ حکام کو مسلسل دہمکیاں دی جارہی ہیں، بھارتی شہر فریدآباد میں شوسینا کے حامیوں نے دو دلت بچوں کو زندہ جلا دیا اور پھر بھارت کے سابق آرمی سربراہ جنرل آر کے سنگھ نے ان بچوں کی ہلاکت پر کہا تھا کہ ” اگر ایک کتے کو پتھر لگے تو اس کا الزام بی جے پی پر مت دو“، بھارتی جنرل کے اس جملے نے پوری دنیا کے انسانی حقوق کے کارکنان اشتعال میں آگئے تھے، پیپلزپارٹی کے پارلیامانی لیڈرز اپنے اپنے ایوان میں یہ قراداد پیش کریں گے۔

  • پولنگ کے روز متعدد انتخابی خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں، فافن کی رپورٹ

    پولنگ کے روز متعدد انتخابی خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں، فافن کی رپورٹ

    لاہور : فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے سے متعلق اپنی رپورٹ میں متعدد انتخابی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کر دی۔

    فافن کے عہدیداروں نے لاہور میں پریس کانفرنس کر کے اپنی رپورٹ جاری کی۔ جس میں کہا گیا کہ پنجاب میں پولنگ ڈے تک انتخابی مہم کا ماحول دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ پرامن رہا تاہم پولنگ کے روز متعدد انتخابی خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بہاولنگر، گجرات، قصور، لاہور اور لودھراں میں مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر امیدوار، سیاسی رہنماء ، بااثر شخصیات اور سکیورٹی اہلکار خاص امیدواروں یا پارٹی کے حق میں ووٹروں کو قائل کرتے نظر آئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ صوبے کے 12 اضلاع کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر فیفن کے مشاہدہ کاروں کو گنتی کے عمل کا مشاہدہ کرنے سے روکا گیا۔

    الیکشن کے روز 249 پولنگ اسٹیشنز سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق 71 فیصد مقامات پر سکیورٹی اہلکار پولنگ اسٹشنوں کے اندر موجود تھے۔

    رپورٹ کے مطابق انتخابی مہم کے دوران صوبائی حکومت کی طرف سے سرکاری مشینری اور وسائل کے استعمال کے ساتھ ساتھ ووٹرز کومتاثر کرنے کیلئے ترقیاتی کاموں اور فنڈز کے استعمال کے الزامات بھی لگے۔

  • انتخابی نتائج نے پی پی دشمنوں کے خواب چکنا چور کر دیئے، بلاول بھٹو زرداری

    انتخابی نتائج نے پی پی دشمنوں کے خواب چکنا چور کر دیئے، بلاول بھٹو زرداری

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گذشتہ روز سندھ اور پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندوں کو مبارکباد دی ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حالیہ انتخابی نتائج نے پیپلزپارٹی کے دشمنوں کے خواب چکنا چور کر دیئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے میں بھی جیت کر اسی طرح سرپرائز دے گی۔

    انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ اگلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائے تاکہ کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔

    انھوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد عوام کی خدمت کیلئے اختیارات گراس روڈ تک جائیں گے بلاول بھٹو زرداری کا الیکشن کے دوران خیرپور،فیصل آباد اور دیگر علاقوں میں پیش آنے والے پرتشدد واقعات پر افسوس کا اظہاربھی کیاہے ۔

     

  • پنجاب میں انتخابات سندھ اور کے پی کے کی نسبت پرامن رہے، پرویز رشید

    پنجاب میں انتخابات سندھ اور کے پی کے کی نسبت پرامن رہے، پرویز رشید

    لاہور : وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے 2013 کے الیکشن کی شفافیت ثابت ہو گئی۔

    پنجاب میں انتخابات سندھ اور خیبر پختونخواہ کی نسبت پرامن رہے۔ ایوان اقبال لاہور میں نفاذ اردو کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سنیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کل ہونے والے بلدیاتی انتخابات نے ثابت کر دیا کہ 2013 کے انتخابات شفاف ترین تھے، پنجاب میں خیبر پختونخواہ اور سندھ کی نسبت بلدیاتی انتخابات زیادہ شفاف اور پرامن ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں چودھری شیر علی اور رانا ثناءاللہ کے درمیان ووٹ کی پرچی نے فیصلہ کر دیا، جسے پارٹی قیادت نے بھی تسلیم کر لیا ہے۔

    انہوں نے بلدیاتی نمائندوں کے غیر مؤثر ہونے کے تاثر کو قطعی غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو منتخب ہو کر آئے ہیں وہ اپنا اختیار حاصل کر لیں گے۔

    پنجاب کے عوام نے شہباز شریف کے لاکھوں ہاتھ منتخب کئے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون نے سیاست میں کبھی فنکاری نہیں دکھائی، ان کی جڑیں اس شہر کی بنیادوں میں ہیں، جس کیلئے خون دیا گیا۔