Tag: LB elections

  • متحدہ قومی موومنٹ نے بلدیاتی امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

    متحدہ قومی موومنٹ نے بلدیاتی امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات 2015 کے سلسلے میں صوبے بھر سے امیدواروں کی درخواستیں طلب کر لیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات 2015ء کے سلسلے میں حق پرست پینل سے حصہ لینے کے اہل اور خواہش مند خواتین و حضرات اپنے علاقے کے حق پرست اراکین اسمبلی کے رابطہ آفس یا خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد نمبر8میں دوپہر 3بجے سے رات 8بجے کے دوران رابطہ کرسکتے ہیں ۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حق پرست پینل سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند خواتین و حضرات کیلئے عوام کی بے لوث خدمت کا جذبہ رکھنا اور میرٹ پر پورا اترنا لازمی ہے ۔

    اعلامیہ کے مطابق خواہش مند حق پرست امیدواروں کی سہولت کیلئے بلدیاتی انتخابات کا کوائف نامہ ایم کیوایم کی ویب سائٹ www.mqm.orgپر اپ لوڈ کردیا گیا ہے جہاں سے امیدواران کوائف نامہ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں حق پرست پینل سے حصہ لینے کے اہل اور خواہش مند خواتین و حضرات اپنی تعلیمی اسناد کی فوٹو کاپیاں اور بجلی ، گیس کا ادا شدہ آخری بل اپنے ساتھ ضرور لائیں ۔

  • بلوچستان بلدیاتی انتخابات: تیسرا مرحلہ اکیتیس دسمبرکو ہوگا

    بلوچستان بلدیاتی انتخابات: تیسرا مرحلہ اکیتیس دسمبرکو ہوگا

    کوئٹہ: بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کاتیسرا مرحلہ اکتیس دسمبر کو ہوگا۔کسان اور ورکر کی چودہ سو بیاسی نشستوں پر پولنگ ہوگی، بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرخلہ اکتیس دسمبر سے ہوگا۔

    مجموعی طور پر چودہ سو بیاسی نشستوں پر مقابلہ ہوگا۔ امیدوارں میں سات سو اڑسٹھ بلامقابلہ کامیاب، تین سو اٹھتر کسان،اور تین سو نوے ورکرشامل ہیں۔

    بلدیاتی انتخابات کے لئے کسان اور ورکرکی ایک سو پانچ نشستیں خالی ہیں جس پر چھ سو تیرہ امیدوار آمنے سامنے ہوں گے۔ بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے دو مرحلے پہلے ہی مکمل ہوچکے ہیں۔