Tag: LB polls

  • کراچی میں بلدیاتی الیکشن: سندھ حکومت نے حتمی فیصلہ کرلیا

    کراچی میں بلدیاتی الیکشن: سندھ حکومت نے حتمی فیصلہ کرلیا

    کراچی: سندھ حکومت نے صوبائی دارالحکومت کراچی میں بلدیاتی الیکشن کل ہی کروانے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئینی حکومت آئین کے خلاف جا کر کوئی فیصلہ نہیں کر سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کل کراچی کے بلدیاتی الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ کوئی آرڈیننس نہیں آئے گا، کل کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے الیکشن کمیشن سے بھرپور تعاون کی ہدایت کی ہے۔

    سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئینی حکومت آئین کے خلاف جا کر کوئی فیصلہ نہیں کر سکتی، شدید سیکیورٹی خدشات ہیں لیکن مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کل ہی ہوں گے۔

    سندھ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اہم مشاورتی اجلاس میں سندھ حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط اور سیکشن 34 کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی ہوں گے۔

  • کراچی بلدیاتی انتخابات: 40 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات

    کراچی بلدیاتی انتخابات: 40 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر 40 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں، شہر کے 4 ہزار سے زائد تمام پولنگ اسٹیشنز حساس اور انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق پلان جاری کردیا گیا ہے، 40 ہزار سے زائد فورسز اہلکار کو ڈیوٹی پر تعینات کر رہے ہیں۔

    کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ دوسرے اضلاع سے بھی نفری بلائی گئی ہے، پولیس کے ساتھ رینجرز بھی تعینات ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں 4 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز ہیں، تمام پولنگ اسٹیشنز حساس اور انتہائی حساس ہوں گے۔

    جاوید عالم کا کہنا تھا کہ 24 ہزار 968 اہلکار پولنگ اسٹیشنز پر تعینات ہوں گے، کیو آر ایف کے 5 ہزار سے زائد اہلکار بھی الرٹ ہوں گے۔

  • بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کل ہوگی

    بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کل ہوگی

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کل بروز اتوار ہوگی، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ میں ایک دن باقی ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں الیکشن ہوں گے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز، بیگز اور اسٹاف کو متعلقہ پولنگ اسٹیشنز تک پہنچا دیا جائے گا۔ پولنگ مٹیریل کی تقسیم کا کام 32 اضلاع میں صبح 8 بجے شروع ہوچکا ہے، ریٹرننگ افسران کے دفتر سے پولنگ مٹیریل کی تقسیم جاری ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کنٹرول روم سے پولنگ سامان کی ترسیل کی نگرانی جاری ہے، چیف الیکشن کمشنر انتظامات کی سینٹرل کنٹرول روم سے نگرانی کر رہے ہیں۔

  • سندھ حکومت نے نئے بلدیاتی قانون کے لیے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی ، فیصلہ محفوظ

    سندھ حکومت نے نئے بلدیاتی قانون کے لیے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی ، فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد: سندھ حکومت  نے نئے بلدیاتی قانون کے لیے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی، الیکشن کمیشن نے استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور ریمارکس دئیے نیاقانون نہیں لائیں گےتوپرانے قانون پرہی حلقہ بندیاں کردیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی ، الیکشن کمیشن نے کہا نیا قانون نہیں لائیں گے تو پرانے قانون پرہی حلقہ بندیاں کردیں گے، سندھ حکومت نےالیکشن کمیشن سے ایک ماہ کی مہلت طلب کی تھی، ایک ماہ میں کیاکیا؟ کیوں نہ توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیں۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پہلے مؤقف تھا کہ مردم شماری کے نتائج کی اشاعت کا مسئلہ ہے، مردم شماری کے نتائج کی اشاعت ہوئے بھی 6 ماہ کا وقت گزر چکا ہے۔

    دوران سماعت حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں، الیکشن کمیشن سندھ حکومت کو پابند کرے، ٹائم لائن مانگے، الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری سندھ کو طلب کیا تھا لیکن پیش نہیں ہوئے۔

    سندھ نے نئے بلدیاتی قانون کے لیے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگی ، الیکشن کمیشن نے نئے بلدیاتی قانون کی استدعا پر سندھ میں بلدیاتی الیکشن کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

  • آزاد امیدواروں کو کسی جماعت ‌کا پابند نہ کیا جائے، درخواست دائر

    آزاد امیدواروں کو کسی جماعت ‌کا پابند نہ کیا جائے، درخواست دائر

    کراچی: بلدیاتی انتخابات کے آزاد امیدواروں اور مخصوص نشستوں کے انتخابات سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران حکومت نے ہائی کورٹ میں جواب داخل کرنے کی مہلت طلب کرلی جس پر سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی سسٹم کو مکمل کرنے کے لیے آزاد امیدواران اور مخصوص نشستوں پر انتخابات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ ضلع ملیر اور بدین کے آزاد امیدواروں نے عدالت میں بلدیاتی قانون کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔

     درخواست گزار کا کہنا تھا کہ آزاد حیثیت میں نمائندوں کو مخصوص نشستوں پر منتخب کرنے کا حق دیا جائے جبکہ سندھ میں بلدیاتی قانون کے مطابق کامیاب آزاد امیدواروں کو 7 روز میں کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونا ہے۔

    صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے عدالت میں جواب داخل کرادیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں قانون موجود ہے کہ آزاد امیدواروں کو مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں جبکہ عدالت میں سندھ حکومت نے جواب جمع کرانے کی مہلت طلب کرلی ہے۔ عدالت نے مہلت دیتے ہوئے سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کردی۔

  • بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی مسلم لیگ ن کو مہنگی پڑے گی: چوہدری سرور

    بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی مسلم لیگ ن کو مہنگی پڑے گی: چوہدری سرور

    لاہور: تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزرچوہدری سرور کا کہنا ہے کہ اس بارمسلم لیگ ن کوضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کا مینڈیٹ چرانے نہیں دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 122 کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ بطورگورنران کے ہاتھ بندھے تھےلہذا وہ عوام کو انصاف مہیا نہیں کرسکے۔

    انکا کہنا تھا کہ کئی دہائیوں سے پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن دھاندلی سے عوامی مینڈیت چوری کرتے آئے ہیں لیکن اب یہ روایت ختم ہونی چاہیے۔

    انہوں نے مسلم لیگ ن کو تنبیہہ کی کہ 2013 کی طرز کی دھاندلی کی کوشش مسلم لیگ ن کوبہت مہنگی پڑے گی۔

    واضح رہے کہ چوہدری محمد سرورنے رواں سال 29 جنوری کوگورنرپنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

    استعفیٰ دیتے وقت ان کا موقف تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت انہیں بحیثیت گورنر ان کے فرائض انجام دینے نہیں دے رہی اور وہ عوام کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔

    انہوں نے 10 فروری 2015 کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

  • آصف زرداری کے بیان سے مایوسی ہوئی: نواز شریف

    آصف زرداری کے بیان سے مایوسی ہوئی: نواز شریف

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ان کی جماعت تصادم کے بجائے مفاہمت میں یقین رکھتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے یہ بیان آج بروز منگل اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے سندھ سے تعلق رکھنے والے رہنماوٗں سے ملاقات کے دوران کیا۔

    نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ انہیں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے بیان پرمایوسی کا اظہارکیا اور کہا کہ ان کی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کسی ایک جماعت کو نشانہ بنانے کے لئے نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہگزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمیں بلاول بھٹو زرداری نے ایک خطاب میں کہا تھا کہ وہ مفاہمت نہیں مزاہمت میں یقین رکھتے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت تمامتر فیصلے قومی مفاد میں لے رہی ہے اور ان کے مثبت اثرات بھی نظر آںا شروع ہوگئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے مثبت سیاسی کلچر کو قومی سطح پر فروغ دیتے رہیں گے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کے لیڈران کو چاہیئے کہ عوام سے رابطے استوار کریں اور انہیں گزشتہ ڈھائی سال کی کاوشوں سے آگاہ کریں۔

    ملاقات میں سندھ کی مجموعی صورتحال اور آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور وزیراعظم نے رہنماؤں کو حکم دیا کہ وہ پارٹی کے وفادار کارکنوں کو آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے نامزد کریں۔

    اس ملاقات میں وفاقی وزرا پرویز رشید، احسن اقبال، وزیر اعظم کے مشیر جام معشوق علی، آصف کرمانی،ظفر اقبال جھگڑا، ماروی میمن اور نہال ہاشمی سمیت دیگر شریک تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مفاہمت نہیں مزاحمت پر یقین رکھتے ہیں اور ان کی جماعت بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کا صفایا کردے گی۔

  • زرداری اور الطاف حسین نے سندھ کے عوام کو تقسیم کررکھا ہے: عمران خان

    زرداری اور الطاف حسین نے سندھ کے عوام کو تقسیم کررکھا ہے: عمران خان

    ڈہرکی: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین اور آصف زرداری نےسندھ کے عوام کو تقسیم کررکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین ان دنوں سندھ کے سیاسی دورے پر ہیں اور آج بروز جمعہ وہ ڈہرکی کے گاؤں خالد آباد پہنچے جہاں کارکنوں نے کپتان کا والہانہ استقبال کیا۔

    عمران خان نے سابق وزیرمیرخالد احمد لوند کی رہائش گاہ پرسیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

    اس موقع پرعمران خان نے پیپلزپارٹی اورایم کیوایم قیادت پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے سندھ کے عوام کو تقسیم کیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کوسندھ سے الگ نہیں کیاجاسکتا، رینجرزکرپشن کے خلاف جہاد کررہی ہے۔

    کپتان کہتے ہیں سندھ میں تبدیلی لا کرمیرٹ کا قتلِ عام بندکرائیں گے۔

    پی ٹی آئی چیئرمین کاکہناتھا کہ لوگ سندھ میں بھی تبدیلی چاہتےہیں اوروہ ہماراساتھ دیں گے، صوبے میں تبدیلی کےلیے تحریک انصاف جدوجہد جاری رکھےگی۔

  • حکومتِ پنجاب کا الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

    حکومتِ پنجاب کا الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے ستمبر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے باضابطہ طور پر ایک خط الیکشن کمیشن آف پاکستان کو تحریر کیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے ستمبر کی حتمی مدت میں توسیع کی جائے۔

    خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حالیہ دنوں ہونے والی طوفانی بارشوں اور سیلاب کے سبب پنجاب کے بیشتر علاقے بالخصوص دیہی علاقے شدید متاثرہیں۔

    خط کے مطابق اگر مقررہ وقت پر انتخابات کا انعقاد کرایا گیا تو سیلاب سے متاثرہ افراد ان اتخابات میں حصہ نہیں لے پائیں گے لہذا بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔

    واضح رہے کہ مون سون کی بارشوں سے اس وقت پنجاب کے تمام دریاؤں میں شدید طغیانی ہے اور کئی علاقے اور فصلیں زیرِآب ہیں ۔

    حکومتِ پنجاب کا موقف ہے کہ سیلاب کے بعد بے گھر ہونے والے افراد کی آباد کاری ایک بڑا چیلنج ہے لہذا حکومت کے لئے اس صورتحال میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔

    بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کا یہ خط الیکشن کمیشن کو ارسال کیا جاچکاہے۔

  • الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا ضابطہ اخلاق جاری کردیا

    الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا ضابطہ اخلاق جاری کردیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے آئندہ ماہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا ضابطہ اخلاق جاری کردیاہے۔

    ضابطۂ اخلاق کے مطابق جلسے جلوسوں پرپابندی عائد رہے گی جبکہ امیدوارمقامی انتظامیہ کی اجازت سے کارنرمیٹنگزکرسکیں گے۔

    حکومتی لیڈران اور افسران بالواسطہ یا بلاواسطہ کسی بھی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیں گے اور نہ ہی کسی یونین کونسل کا دورہ کریں گے اور نہ ہی کسی ترقیاتی منصوبے کا اعلان کریں گے۔

    دریں اثنا کاغذاتِ نامزدگ کی جانچ پڑتال منگل 30 جون تک جاری رہے گی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق کل 4،190 امیدواروں نے کاغذات ِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔