Tag: LBpolls

  • بلدیاتی انتخابات کے موقع پراسلام آباد میں عام تعطیل

    بلدیاتی انتخابات کے موقع پراسلام آباد میں عام تعطیل

    اسلام آباد: وزارتِ داخلہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پرمقامی تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردی نوٹی فیکیشن کے مطابق 30 نومبر 2015کو وفاقی دارالحکومت میں مقامی سطح پر تعطیل ہوگی۔

    اس موقع پر اسلام آباد کے تمام اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں چھٹی رہے گی۔

    دریں اثنا آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن کے تمام ڈیپارٹمنٹ، وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اوراسی لیول کے دیگرادارے کھلے رہیں گے اورمعمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

  • عمران خان کا نیاسیاسی اتحاد تشکیل دینے کا اعلان

    عمران خان کا نیاسیاسی اتحاد تشکیل دینے کا اعلان

    لندن: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ شفاف بلدیاتی انتخابات کے لئے سیاسی اتحاد تشکیل دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز پیر ہیتھرو ایئرپورٹ پر تحریک انصاف کے سربراہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے باقی رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کو چاہیئے کہ وہ اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیں۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ جسٹس ریاض کیانی نے پنجاب میں سب سے زیادہ دھاندلی کروائی۔

    عمران خان نے اعلان کیا کہ اسلام آباد میں شفاف بلدیاتی انتخابات کے لئے جلسہ کریں گے۔