Tag: LDA

  • ہاؤسنگ سوسائٹیز کو مسمار کرنے کے بجائے انہیں قانونی حیثیت دی جائے، عدالت کا حکم

    ہاؤسنگ سوسائٹیز کو مسمار کرنے کے بجائے انہیں قانونی حیثیت دی جائے، عدالت کا حکم

    لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ایل ڈی اے میں رجسٹر کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے قرار دیا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو مسمار کرنے کے بجائے انہیں قانونی حیثیت دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس علی اکبر قریشی نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے حکم میں کہا ایل ڈی اے کی جانب سے پنجاب بھر کی غیرقاںونی قرار دی گئی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ایک ماہ میں لیگل کیا جائے۔

    درخواست گزار نےمؤقف اختیار کیا گیا کہ ایل ڈی اے نے متعدد ہاؤسنگ سوسائٹیز کو غیر قانونی قرار دے کر ان سے بنیادی سہولتیں چھین لی ہیں۔ ایل ڈی اے اگر بروقت ایکشن لیتا تو غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز بن ہی نہیں سکتی تھیں۔

    جسٹس علی اکبر قریشی نے قرار دیا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو مسمار کرنے کے بجائے انہیں قانونی حیثیت دی جائے، چیف سیکرٹری پنجاب تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کو لیگل کرنے کے لیے اعلی سطح کمیٹی تشکیل دیں۔

    چیف سیکرٹری نے یقین دہائی کرائی عدالتی حکم پر من وعن عمل ہوگا جبکہ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان سےمل کرقواعدوضوابط بنا لیتے ہیں۔

    عدالت نے حکم پرہر ہفتے عمل درآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

  • کرپٹ شہبازشریف کا چورسوئچ احدچیمہ کے پاس ہے: طاہرالقادری

    کرپٹ شہبازشریف کا چورسوئچ احدچیمہ کے پاس ہے: طاہرالقادری

    ٹورنٹو: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ نوازشریف، شہبازشریف اداروں کے خلاف ایک صفحے پر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کرپٹ شہبازشریف کا چور سوئچ  احد چیمہ کے پاس ہے، اسی وجہ سے اس گرفتاری پر تنقید کی جارہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے بعد اپنے مالی جرائم کے تحفظ کے لیے شہبازشریف نے بیوروکریٹس کو اکسایا، بیوروکریٹس کی یہ ہڑتال ریاست کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

    انھوں نے انکشاف کیا کہ دو روز سروسز کلب میں وزرا بغاوت کی منصوبہ بندی کرتے رہے، اس پورے معاملے میں خاموشی اور ایکشن نہ لینے سے ثابت ہوا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اس میں شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ نیب لاہور نے گذشتہ دنوں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بدعنوانی میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو گرفتارکیا تھا، جس  کے بعد احتساب عدالت نے احد چیمہ کو کرپشن ریفرنس میں 11 دن کے ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا۔

    واقعے کے بعد صوبائی حکومت اور بیورو کریسی احد چیمہ کے حق میں کھل کر سامنے آگئی، پنجاب حکومت نے گرفتار احد چیمہ کو بیس گریڈ پر ترقی دے دی، جب کہ نیب کی جانب سے ٹاپ آفیسر کی گرفتاری کے خلاف صوبے بھر کے افسران نے شدید احتجاج کیا۔

    پنجاب حکومت نے گرفتار احد چیمہ کو 20 گریڈ پر ترقی دے دی

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پاکستان خود مختار ملک ہے، یہاں گینگ وارکی گنجائش نہیں، شہبازشریف کے کہنے پر غلط  کام کرنے والے بغاوت میں پیش پیش ہیں، شریف برادران اداروں کے خلاف ایک پیج پرہیں۔

    خیال رہے کہ احد چیمہ پنجاب حکومت کے طاقتور افسر شمار کیے جاتے ہیں، یہ اس وقت ڈی جی ایل ڈی اے تھے ، جب آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بڑے پیمانے پر اربوں روپے کی کرپشن کی گئی، جس کی نیب تحقیقات کر رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لاہور: رہائشی اسکیم کے نام پر اربوں‌ روپے کا فراڈ، ملزمان گرفتار

    لاہور: رہائشی اسکیم کے نام پر اربوں‌ روپے کا فراڈ، ملزمان گرفتار

    لاہور:ماڈل ہاؤسنگ انکلیو کے نام پر عوام سے اربوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، نیب نے ماڈل ہاؤسنگ کے سی ای او اور دیگر ڈائریکٹرز کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں شہریوں سے اربوں روپے کے ایک نئے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے جس میں ملزمان نے ماڈل ہاؤسنگ انکلیو کے نام پر پراپرٹی دینے کی مد میں عوام سے اربوں روپے وصول کرلیے۔

    نیب لاہور کے مطابق ماڈل ہاؤسنگ انکلیو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرحان چیمہ اور دیگر ڈائریکٹرز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ماڈل ہاؤسنگ انکلیو ایل ڈی اے سے منظور شدہ نہیں، نیب

    نیب لاہور کے مطابق ملزمان کو غیر قانونی فائلیں فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ماڈل ہاؤسنگ انکلیو کا لے آؤٹ ایل ڈی اے سے منظور شدہ نہیں، ملزمان نے چند کینال کی جعلی فائلیں بیچ کر اربوں روپےکمائے اور رعایتی واؤچر کے نام پر سیکڑوں لوگوں کو دھوکا دیا۔

    نیب حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے بیرون ملک فرار ہونے کے خدشے کے پیش نظر گرفتاری عمل میں لائی گئی، ملزمان کو ریمانڈ کے لیے کل احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

  • نواز شریف اورشہباز شریف کیخلاف بند مقدمات کھول دیئے گئے

    نواز شریف اورشہباز شریف کیخلاف بند مقدمات کھول دیئے گئے

    اسلام آباد : نیب نے وزیراعظم نواز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب شہاز شریف اور دیگر بااثر شخصیات کیخلاف تعطل کے شکار مقدمات پر تحقیقات کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب ایک بار پھر بااثر شخصیات کیخلاف سرگرم ہوگئی۔ وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے خلاف ایل ڈی اے پلاٹوں کی تقسیم کے معاملے کی تحقیقات کا دوبارہ آغازکردیا گیا ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف کے خلاف 12 اورشہبازشریف کے خلاف ایک مقدمہ کی تحقیقات تعطل کا شکارتھیں۔ ملک کی اہم شخصیات کی کرپشن کیخلاف اسد کھرل کی جانب سے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی تھی۔

    نیب کے دو جون کو سپریم کورٹ میں داخل کرائے گئے جواب میں بتایا گیا ہے کہ شریف برادران سمیت اہم شخصیات کیخلاف مقدمات دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں۔

    نوازشریف اور شہباز شریف کیخلاف جن مقدمات کی تحقیقات کا دوبارہ آغاز کیا گیا ہے ان مقدمات کو نواز شریف کی جلاوطنی کے بعد بند کردیا گیا تھا۔

  • لاہورہائی کورٹ نے سگنل فری منصوبہ کالعدم قرار دے دیا

    لاہورہائی کورٹ نے سگنل فری منصوبہ کالعدم قرار دے دیا

    لاہور: ہائیکورٹ نے شہرکی مرکزی جیل روڈ کو سگنل فری بنانے کے منصوبے کے خلاف کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

    لاہورہائیکورٹ فل بینچ کی جانب سے جاری کیا گیا فیصلہ 110 صفحات پر مشتمل ہے، فیصلے میں عدالت کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبے ضلعی حکومتوں کا اختیار ہے، ایل ڈی اے بڑے منصوبے شروع نہیں کرسکتا۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ کوریڈور فری منصوبہ محکمہ موحولیات سے اجازت لئے بغیر شروع کیا گیا جو غیر قانونی ہے، محکمہ موحولیات کی اجازت کے بغیرکوئی بھی منصوبہ شروع نہیں کیا جاسکتا، محکمہ موحولیات خود مختار ہے مگر پنجاب حکومت نے اسے اپنا ذیلی ادارہ بنا رکھا ہے۔

    عدالت نے کوریڈور فری منصوبے کو کالعدم قراردیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ایل ڈی اے بلدیاتی انتخابات تک کوئی بڑا منصوبہ شروع نہیں کرے گا، جبکہ قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈی جی موحولیات کا معاملہ نیب کو بھجوانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے۔

  • سری لنکن ہائی کمشنر کا ایل ڈی اے آفس کا دورہ

    سری لنکن ہائی کمشنر کا ایل ڈی اے آفس کا دورہ

    لاہور: سری لنکن ہائی کمشنر نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی آفس کا دورہ اور کم لاگت رہائشی یونٹوں کی تعمیر کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تعینات سری لنکا کے ہائی کمشنر جیالت ویراکوڈے نے جوہر ٹاون لاہور میں ایل ڈی اے آفس کے دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل احد خان چیمہ سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر چیف انجینئر اسرار سعید نے انہیں کم آمدنی والے لوگوں کے لئے سستے رہائشی یو نٹوں کی تعمیر چھوٹے قطعات اراضی پر زیادہ سے زیادہ فلیٹوں کے قیام اور اس مقصد کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں بریفنگ دی۔

    ہائی کمشنر نے سستے رہائشی یونٹوں کی تعمیرکے سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے انہیں اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔