Tag: LEA

  • اورنگی ٹاون سے خاتون ٹارگٹ کلرسمیت 8 ملزمان گرفتار

    اورنگی ٹاون سے خاتون ٹارگٹ کلرسمیت 8 ملزمان گرفتار

    کراچی: پولیس نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے طوری بنگش میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلرز کی مبینہ ساتھی شابانہ نامی خاتون کو گرفتار کرلیا جبکہ مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی اورنگی کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز کی نشاندہی پر پولیس نے طوری بنگش میں کارروائی کرتے ہوئے شابانہ نامی خاتون کو گرفتار کیا جو ٹارگٹ کلرز کی ساتھی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شبانہ ساتھیوں کے ساتھ مل کر مخالفین کو جھانسہ دے کر بلاتی اور اُس کے ساتھی انہیں قتل کردیتے تھے، ملزمہ متعدد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں بھی ملوث رہی ہے۔

    ایس ایس پی اورنگی کا کہنا ہے کہ مبینہ خاتون ٹارگٹ کلرز نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر عبد الحفیظ عرف بھولا کو اغوا کر کے قتل کیا، ٹارگٹ کلرز کو شک تھا کہ مقتول پولیس کے لیے مخبری کا کام کرتا ہے۔

    اورنگی پولیس کے سربراہ نے کہا کہ ملزمہ کے دو ساتھی مبینہ ٹارگٹ کلرز امان اور قمر پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں جن کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی۔

    علاوہ ازیں اقبال مارکیٹ تھانے کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن کی شناخت ثمر اقبال اور قمر کے نام سے ہوئی، ملزمان کے قبضے سے اسلحے کا بیگ برآمد کیا گیا۔

    دوسری جانب رینجرز نے شہر میں کارروائیاں کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز نے مطابق کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے شہریار نامی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

  • ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کامران فاروقی گرفتار

    ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کامران فاروقی گرفتار

    کراچی: سیکیورٹی اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد کامران فاروقی کو  12 مئی سمیت اہم مقدمات میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

    اسپیکرسندھ اسمبلی  کے مطابق رینجرز نے محمد کامران کی گرفتاری کے لئے خط لکھا تھا، کامران کو خط سے متعلق آگاہ  کردیا تھا‘ ایم کیوایم پاکستان کے ترجمان نے  بھی ایم پی اے کی گرفتاری  کی تصدیق کردی۔ کامران فاروقی سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 111 سے 2013 کے انتخابات میں کامیاب ہوئے۔


    پڑھیں: ’’ فاروق ستار سے بات چیت کیلئے تیار ہوں، مصطفی‌ کمال ‘‘


    خیال رہے ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کامران اختر کی گرفتاری کے لیے چند ماہ قبل ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر پر رینجرز نے چھاپا مارا تھا۔


    مزید پڑھیں: ’’ فاروق ستار اور اُن کے رفقاء جلد پی ایس پی میں‌ ہوں گے، انیس قائم خانی ‘‘


    دوسری جانب لندن قیادت نے کامران اختر کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر کراچی آپریشن پر تحفظ کا اظہار کیا‘ متحدہ لندن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کامران فاروقی سمیت دیگر رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

    nadeem-nusrat

  • گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر کارروائی، ممنوعہ دستاویزات برآمد

    گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر کارروائی، ممنوعہ دستاویزات برآمد

    فیصل آباد: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار ملزم کی نشاندہی کے بعد تولیہ کے گودام میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ دستاویزات اور دیگر اشیاء برآمد کر لیں۔

    ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے کومبنگ آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے ملزم نے دوران تفتیش ممنوعہ دستاویزات اور لڑیچر چھپانے کا ناکشاف کیا جس کے بعد فوج ، حساس اداروں اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے تولیہ کے گودام میں کارروائی کی۔ دورانِ کارروائی تولیہ کے ڈبوں میں چھپائے گئے پمفلٹ، اشتعال انگیز مواد اور کتابیں برآمد کی گئیں۔

    پڑھیں:  کورکمانڈرز اپنے صوبوں میں بھرپور کومبنگ آپریشن کریں، راحیل شریف

    ذرائع نے مزید بتایا کہ ’’برآمد ہونے والا سامان کالعدم مذہبی جماعت کا ہے جس میں اشتعال انگیز مواد بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں ملزم نے دوران تفتیش جن افراد کے نام لیے اُن کی گرفتاری کے لیے عید کے بعد باقاعدہ ٹیمیں تشکیل دے دی جائیں گی۔

    مزید پڑھیں:  راولپنڈی سمیت ملک بھر میں کومبنگ آپریشن، سینکڑوں گرفتار

    یاد رہے سانحہ کوئٹہ کے بعد آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف کی خاص ہدایت کے بعد ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا جس میں اب تک کئی دہشت گردوں کو گرفتار کیاجاچکا ہے۔ کومبنگ آپریشن کے دوران ملک کے مختلف علاقوں سے خطرناک دہشت گروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

  • سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے ڈی جی رینجرز کو طلب کرلیا

    سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے ڈی جی رینجرز کو طلب کرلیا

    کراچی: سینیٹ کی قائم کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس رواں ماہ کی 22 تاریح کو  طلب کرلیا گیا جس میں ڈی جی رینجرز سندھ  اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام کو بھی شرکت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس کراچی میں 22 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے جس میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام کو شریک ہونے کا حکم دیاگیا ہے۔

    پڑھیں:     فاروق ستارکے کوآرڈینیٹر’آفتاب احمد‘ رینجرز حراست میں جاں بحق

    انسانی حقوق کمیٹی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اجلاس میں کراچی آپریشن کے دوران حراست میں لیے جانے والے ملزمان پر ذہنی و جسمانی تشدد اور ماورائے عدالت قتل کی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

    مزید پڑھیں:  آرمی چیف کا ایم کیو ایم کے کارکن کی زیرِ حراست ہلاکت پرتحقیقات کا حکم

    اس اجلاس میں جیلوں میں قید ملزمان کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں تشدد سے قتل ہونے والے افراد سمیت دو سال میں لاپتا ہونے والے افراد کے حوالے سے بھی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا اجلاس 22 ستمبر سے شروع ہوگا جو دو روز تک جاری رہے گا۔

    یاد رہے کہ کراچی آپریشن کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان نے ہمیشہ اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈی نیٹر آفتاب احمد سمیت دیگر کئی افراد ماورائے عدالت قتل کے مختلف واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔

  • لائنزایریا میں چھاپہ، اے آر وائی پر حملہ کرنے والی 2 خواتین گرفتار

    لائنزایریا میں چھاپہ، اے آر وائی پر حملہ کرنے والی 2 خواتین گرفتار

    کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کا لائنز ایریا میں سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ  اے ار وائی کے دفتر پر حملہ کرنے والی دو خواتین گرفتار تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق  قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لائنزایریا ایم کیو ایم کے شعبہ خواتین سے تعلق رکھنے والی سیکٹر انچارج نسرین سمیت 2 خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔

    پڑھیں:  *  آے آروائی نیوزکے دفتر پرحملہ: مرکزی ملزم رنچھوڑ لائن سے گرفتار

    ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گرفتار ہونے والی خواتین کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج سے کی گئی ہے، دونوں خواتین اے آر وائی پر حملہ کرنے سمیت کراچی پریس کلب کے باہر پاکستان مخالف نعرے لگانے میں بھی ملوث تھیں۔

    مزید پڑھیں: *  رینجرز کی کارروائی، لندن سیکریٹریٹ سے تعلق رکھنے والے عسکری گروپ کے کارندے گرفتار

    قبل ازیں رینجرز نے لیاقت آباد اور پاپوش میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے 2 افراد کو گرفتار کیا ہے جو احمدی ڈاکٹر کے قتل سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

     

  • اسپتال میں چھاپہ، ارشد پپو گروپ کا کارندہ گرفتار

    اسپتال میں چھاپہ، ارشد پپو گروپ کا کارندہ گرفتار

    کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اسپتال میں چھاپہ ارشد پپو گروپ کا زیر علاج کارندہ گرفتار تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد کراچی کے ایک اسپتال میں چھاپہ مارتے ہوئے لیاری گینگ وار ارشد پپو گروپ کے  کارندے بہرام بلوچ کو گرفتار کرلیا ہے۔

    سیکیورٹی اداروں نے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ گرفتار ہونے والا ملزم ہفتے کے روز اولڈ ایریا میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران زخمی ہوا تھا اور وہاں سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوا گیا تھا، سیکیورٹی حکام کے مطابق ملزم بہرام بلوچ اغوا، قتل، بھتہ خوری سمیت دیگر دہشت گردی کی سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے۔

    قبل ازیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے طبی ماہرین سے ملزم کی طبیعت کے بارے تفیصلی تبادلہ خیال کیا اور پھر اُسے وہاں سے باقاعدہ گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کیا۔

    اسپتال ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ’’قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چھاپے کے دوران ملزم کے ساتھ رہنے والا فرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے تاہم ملزم تین روز قبل علاج کے لیے اسپتال منتقل ہوا تھا۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی کراچی کے سول اسپتال سے لیاری گینگ وار کے کارندے گرفتار ہوچکے ہیں۔

     

  • کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ایکشن، 24 گھنٹوں میں 9 ملزمان گرفتار

    کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ایکشن، 24 گھنٹوں میں 9 ملزمان گرفتار

    کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بفرزون میں کارروائی 2 مبینہ ٹارگٹ کلر،  بھتہ خور گرفتار ، تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منقتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علی الصباح کراچی کے علاقے بفرزون میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے  مبینہ بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دعویٰ کیاہے کہ ’’دونوں ملزمان  قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب تھے، ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت کے عسکری وننگ سے بتایا گیا ہے۔

    پڑھیں : کراچی: دوفوجی اہلکاروں کا قتل، کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

    ملزمان کی شناخت جاوید اور سلمان منّا کے نام سے ہوئی ہے جنہیں گھروں سے حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، قبل ازاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاقت آباد میں سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ مار کر 3 کارکنان کو حراست میں لے لیا، گرفتار ہونے والے ملزمان میں یوسی آرگنائزر محمد ایوب قریشی اور نومنتخب جنرل کونسلر کو شاہد کو حراست میں لے لیا۔

    مزید پڑھیں : کراچی : پرانا گولیمار میں دستی بم حملہ، 3 افراد زخمی

    قبل ازیں پولیس نے ماڑی پور میں کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں شاہ جہاں واصف خان اور علی رضا کو گرفتار کرلیا، پولیس حکام کے مطابق علی رضا جیل سے 5 سال جیل کاٹ کر کچھ عرصے قبل رہا ہوا ہے، علاوہ ازیں پولیس نے کھارادر سے مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعید آباد میں بھی پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔