Tag: leader decleare their asset detail

  • قوم تبدیلی کے لئے خیبرپختونخوا کی طرف دیکھ رہی ہے ، عمران خان

    قوم تبدیلی کے لئے خیبرپختونخوا کی طرف دیکھ رہی ہے ، عمران خان

    اسلام آباد: چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ایم پی ایز کی جرات قابل تعریف ہے۔

    سینیٹ انتخابات میں نشستیں جیتنے پر عمران خان نے پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے ایم پی ایز کو اپنی رہا ئش گا ہ بنی گالہ میں پر تکلف ظہرانہ دیااس موقع پرعمران خان نے کہا کہ عوام نئے پاکستان کی امید لئے خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی کو دیکھ رہی ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ آزادی بس کی تیاری کا کہہ دیا ہے اگلا میدان اب لاہور میں سجے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان خصوصا نوجوان امید بھری نظروں سے تحریک انصاف کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

    ظہرانے میں سراج الحق ،پرویز خٹک،چوہدری سرور اور نو منتخب سینیٹرز سمیت سو سے زائد ارکان نے شرکت کی۔

  • رہنماؤں کو اثاثے ظاہرکرنا چاہئیں ، عمران خان

    رہنماؤں کو اثاثے ظاہرکرنا چاہئیں ، عمران خان

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے رہنماؤں سمیت تمام پاکستانیوں کو اپنے اندرون و بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کرنا چاہئیں، پی ٹی آئی ملک سے باہر چھپائی گئی دولت واپس لائے گی۔

    عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمام ثبوتوں سے ظاہر ہے کہ اشرافیہ نے لوٹی ہوئی دولت بیرون ملک چھپائی ہے تاکہ ٹیکس نہ دینا پڑے۔ پاکستان کی ایلیٹ کلاس نے دبئی میں پراپرٹی کے کاروبارمیں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے اور سوئس بینکوں میں اکاؤنٹس کھول رکھے ہیں۔

     

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اثاثوں اورٹیکس تفصیلات کوجاری کرنے کو یقینی بنائے گی۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ مطالبہ کیا ہے کہ لیڈر اپنے ٹیکسوں اور ملک میں اور ملک سے باہراثاثوں کی تفصیلات عوام کے لئے جاری کریں۔

     

    انکا کہنا تھا کہ عوام کو بالواسطہ ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبا دیا گیا ہے جبکہ ٹیکس بچانے کے لئے اشرافیہ کی ناجائز کمائی ملک سے باہرچھپائی گئی ہے۔