Tag: leader of the house

  • کون بنے گا آزاد کشمیر کا وزیراعظم؟ انتخاب آج ہوگا

    کون بنے گا آزاد کشمیر کا وزیراعظم؟ انتخاب آج ہوگا

    مظفرآباد : آزاد کشمیرقانون سازاسمبلی کے قائد ایوان کا انتخاب آج کیا جائے گا، قائد ایوان کے انتخاب کے لئے شیڈول جاری کردیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد ایوان کیلئے کاغذات نامزدگی صبح9سے11بجے تک داخل کیے جائیں گے، دن12بجے تک اہل امیدواران کی فہرست آویزاں کی جائے گی،قائد ایوان کی دوڑ میں بیرسٹر سلطان ،سردار تنویر، اظہر صادق ، خواجہ فاروق شامل ہیں۔

    امیدوار دن ایک بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں، قائد ایوان کے انتخاب کیلئے پولنگ دو بجے ہوگی،53رکنی ایوان میں پی ٹی آئی کو32 ارکان کے ساتھ اکثریت حاصل ہے۔

    مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب ممبران اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔

    اسپیکر شاہ غلام قادر نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔ مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے جاوید اقبال بڈھا نیوی حلف نہ اٹھا سکے۔

    اجلاس میں تحریک انصاف کے چوہدری انوارالحق 32 ووٹ حاصل کرکے اسپیکر منتخب ہوگئے۔ اپوزیشن کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور نے 15 ووٹ حاصل کئے۔ ووٹنگ میں کل 49 اراکین نے حصہ لیا جن میں میں سے 2 ووٹ مسترد ہوئے۔

    بعدازاں ڈپٹی اسپیکر کے لیے ووٹنگ ہوئی تو تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری ریاض 32 ووٹ حاصل کرکے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔ اپوزیشن کی امیدوار نثاراں عباسی کو 15 ووٹ ملے۔

  • شبلی فراز سینیٹ میں قائد ایوان نامزد

    شبلی فراز سینیٹ میں قائد ایوان نامزد

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے رہنما شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سینیٹ کا قائد ایوان شبلی فراز کو نامزد کیا گیا۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو نئے قائد ایوان کی درخواست بھجوا دی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ شبلی فراز معروف شاعر احمد فراز کے صاحبزادے ہیں۔ ان کا تعلق صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر کوہاٹ سے ہے۔

    شبلی فراز پیشے کے لحاظ سے بینکر ہیں۔ ان کا تعلق فضائیہ سے بھی رہا جبکہ وہ سول سروس سے بھی منسلک رہے۔

    سنہ 2002 میں انہوں نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا جب وہ شہر کے میئر بنے۔ وہ سنہ 2015 سے سینیٹر رہے ہیں۔