Tag: leadership

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں، دی اکانومسٹ

    فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں، دی اکانومسٹ

    لندن(4 اگست 2025): برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والے مضمون میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کی گئی ہے۔

    برطانوی جریدے میں شائع مضمون میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی تعلقات کو نئی جہت دینے کا باعث بن رہے ہیں، آرمی چیف عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی۔

    دی اکانومسٹ میں شائع مضمون کے مطابق "فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں، 18 جون کو ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ان کی نجی ملاقات خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی، ٹرمپ نے بھارت کو مردہ معیشت قرار دے کر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا اور پاکستان سے تجارتی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے صرف 19 فیصد ٹیرف عائد کیا۔

    رپورٹ کے مطابق امریکا پاکستان سے تجارت اسلحہ اور انسداد دہشتگردی تعاون کی بحالی پر کام کر رہا ہے، یہ جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ میں امریکی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے۔

    دی اکانومسٹ میں شائع مضمون کے مطابق امریکی عہدیدار نے پاکستان کی داعش کیخلاف کارروائیوں کا اعتراف کیا، امریکا پاکستان کو بکتر بند گاڑیاں نائٹ وژن آلات دینے پر غور کر رہا ہے، امریکی پالیسی ساز بھارت کی تخریبی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، عالمی سفارت کار اور سرمایہ کار براہ راست فیلڈ مارشل سے رابطے میں ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل نے چین اور خلیجی ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات برقرار رکھے، بھارت کے ساتھ تنازعہ کے بعد فیلڈ مارشل کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، غیر ملکی دباؤ کے باوجود فیلڈ مارشل نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کی۔

    برطانوی جریدے میں مزید کہا گیا کہ صدر ٹرمپ کے قریبی حلقے پاکستان کے کرپٹو اور مائننگ سیکٹرز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، پاکستان کی نئی سفارتی حکمت عملی عالمی سطح پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو نئی شناخت دے رہی ہے۔

  • مطالبات کے حق میں سوڈانی شہریوں کا دھرنا مسلسل 11ویں روز بھی جاری

    مطالبات کے حق میں سوڈانی شہریوں کا دھرنا مسلسل 11ویں روز بھی جاری

    خرطوم : سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں منگل کو فوج کی جنرل کمان کے ہیڈ کوارٹر کے اطراف ہزاروں افراد کا دھرنا مسلسل گیارہویں روز بھی جاری رہا۔

    تفصیلات کے مطابق سوڈانی پروفیشنلز ایسوسی ایشن نے باور کرایا کہ مرکزی مطالبات پورے ہونے تک دھرنا جاری رہے گا، ان مطالبات میں سابق حکومت میں جرائم کے مرتکب ذمے داران کا احتساب شامل ہے۔

    ایسوسی ایشن نے دھرنے کو پر امن رکھنے پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا کہ انقلاب کے دشمن عناصر جان بوجھ کر تخریب کاری کی کوشش کر سکتے ہیں۔

    سوڈانی پروفیشنلز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ بدھ کے روز پیشہ وارانہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سفید سواری کے نام سے مظاہرے کے لیے سڑکوں پر آئیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ریلی خرطوم تعلیمی ہسپتال سے لے کر مسلح افواج کی کمان کے مرکز تک جائے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریلی میں ڈاکٹرز پیش پیش ہوں گے اور یہ تمام گرفتار شدگان اور حراست میں لیے گئے افراد کی رہائی کا مطالبہ کرے گی، بہت سے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ ان کے متعلقین پراسرار حالات میں دھرنے کے مقام سے لاپتہ ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس دوران انسانی حقوق کے کارکنان نے بتایا کہ کئی نوجوانوں کے بارے میں یہ خبریں ملی ہیں کہ انہیں نامعلوم فریق نے حراست میں لے لیا یا اغوا کر لیا ہے۔

    مزید پڑھیں : سوڈان : فوجی کونسل کے سربراہ نے ایک دن بعد ہی استعفیٰ دے دیا

    خیال رہے کہ سوڈان کی فوجی کونسل کے سربراہ و وزیر دفاع عود بن عوف نے سابق آمر عمر البشیر کا تختہ الٹنے کے ایک دن بعد ہی استعفیٰ دے دیا تھا، عود ابن عوف نے اپنے فیصلے کا اعلان سرکاری ٹی وی پر کیا۔

    فوجی کونسل کے سربراہ عود بن عوف نے لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح عبدالرحمان برہان کو اپنا جانشین نامزد کردیا، فوج کا کہنا ہے کہ 2 سال تک اقتدار میں رہنے کے بعد انتخابات کرائے گی۔

    مزید پڑھیں : سوڈان میں مارشل لاء نافذ، ملک چلانے کے لیے عبوری کونسل تشکیل، صدرگرفتار

    یاد رہے کہ سوڈانی عوام گزشتہ تین مہینوں نے صدر عمر البشیر کے خلاف مظاہرے کررہے تھے جو آج رنگ لے آئے اور صدر عمر حسن البشیر صدارت سے مستعفی ہوگئے جس کے بعد انہیں فوج نے گرفتار کرکے نظر بند کردیا تھا اور وہ تاحال نظر بند ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوڈان میں فوج نے ملک کے انتظامی امور چلانے کے لیے جنرل عود بن عوف کی سربراہی میں ایک عبوری کونسل تشکیل دے دی ہے، جنرل عود سبک دوش ہونے والے صدر عمر البشیر کے نائب اول اور سوڈان کے وزیر دفاع ہیں۔

  • لندن : برطانوی رکن پارلیمنٹ آئین آسٹن نے بھی لیبر پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا

    لندن : برطانوی رکن پارلیمنٹ آئین آسٹن نے بھی لیبر پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا

    لندن : برطانوی رکن پارلیمنٹ آئین آسٹن نے بھی قیادت سے اختلافات کی بناء پر لیبر پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا، آئین آسٹن کا کہنا ہے کہ جیریمی کاربن پارٹی میں ’شدت پسندی اور عدم برداشت کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں‘۔

    تفصیلات کے مطابق لیبر پارٹی برطانیہ کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہے جس کے سربراہ جیریمی کاربن وزیر اعظم تھریسامے کے بریگزٹ معاہدے مخالف ہیں اور بارہا تھریسامے کے خلاف ہاؤس آف کامنز میں تحریک عدم استحکام پیش کرچکے ہیں۔

    برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ لیبر قیادت یہودیت مخالف حملے روکنے میں ناکام ہوچکی ہے اور پارٹی میں تنگ نظری بھی بڑھتی جارہی ہے۔

    [bs-quote quote=”جیریمی کاربن پارٹی میں ’شدت پسندی اور عدم برداشت کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں‘۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”برطانوی رکن پارلیمنٹ” author_job=”آئین آسٹن”][/bs-quote]

    ایم پی آئین آسٹن کا کہنا تھا کہ لیبر پارٹی اور ٹوری پارٹی سے علیحدہ ہونے والے ایم پیز کی جماعت نیو انڈیپنڈنٹ گروپ میں شمولیت اختیار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آئین آسٹن ایک ہفتے کے دوران لیبر پارٹی سے علیحدہ ہونے والے نویں رکن پارلیمنٹ ہیں۔

    لیبر پارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو پارٹی کو آئین آسٹن کے فیصلے پر ’افسوس‘ ہے لیکن انہیں انتخابات میں ہمارا سامنا ہوگا۔

    دوسری جانب لیبر ایم پی خالد محمود کا کہنا تھا کہ مسٹر آسٹن کے پارٹی چھوڑنے پر افسوس ہے لیکن جیریمی کاربن کی قیادت میں پارٹی یہودیت مخالف حملوں کے خلاف اور بہترین کام کررہی ہے۔

    مقامی خبر راساں ادارے کا کہنا ہے کہ متعدد ایم پیز بریگزٹ معاہدے سے متعلق لیبر پارٹی کے مؤقف کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : بریگزٹ پر ’نو ڈیل‘ کوئی آپشن نہیں، موجودہ حکومت کا تختہ الٹ سکتے ہیں، لیبر پارٹی

    خیال رہے کہ تین ماہ قبل برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کاربن نے بریگزٹ معاہدے کے حوالے سے تھریسامے کے تیار کردہ منصوبے کی حمایت سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تھریسامے کا بریگزٹ پلان ہماری پارٹی کے چھ ٹیسٹر پر پورا نہیں اترتا۔

    مزید پڑھیں : بریگزٹ بحران سے نکلنے کے لیے اپوزیشن کا انتخابات کا مطالبہ

    جیریمی کاربن نے ایک ماہ قبل پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بریگزٹ بحران سے نمٹنے کے لیے ملک میں قبل ازوقت انتخابات کرانے ہوں گے۔

    اپوزیشن رہنما نے کہا کہ نئے مینڈیٹ والی حکومت ہی یورپی یونین سے بہتر انداز میں مذاکرات کرسکتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم تھریسامے کو اپنی بریگزٹ ڈیل پر یقین ہے تو الیکشن کرالیں تاکہ عوام اپنا فیصلہ دے سکیں۔

  • آج قطر کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں انتہائی سود مند رہیں، شاہ محمود قریشی

    آج قطر کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں انتہائی سود مند رہیں، شاہ محمود قریشی

    دوحہ : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی سفارت خانے کے افسران و کمیونٹی نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہم نے معاشی سفارتکاری کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر قطر میں ہیں جہاں انہوں نے قطری نائب امیر، وزیر اعظم اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کے بعد دوحہ میں قائم پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کیا۔

    شاہ محمود قریشی نے حالیہ دورہ قطر سے متعلق پاکستانی کمیونٹی کو اعتماد لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بہترین حکمت عملی سے معاشی بحران سے نکالیں گے۔

    وزیر خارجہ نے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے معاشی سفارت کاری کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، یہ دورہ قطر بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج قطر کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں انتہائی سودمندرہیں، پاکستان نے اپنی سمت وضع کرلی، جلد اچھی خوش خبریاں سنیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام گلف ممالک کے ساتھ تعلقات ہیں، قطر کے ساتھ بھی مضبوط روابط ہیں، خطے میں استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان سفارت کاروں کو موقع دیں گے جو بہتر نتائج سامنے لائیں گے، ملک میں انویسٹمنٹ کو برتری دیں گے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ آپ میں سے ہر شخص پاکستان کا سفیر ہے۔

    مزید پڑھیں : شاہ محمود قریشی کی قطری وزیر اعظم سے ملاقات

    یاد رہے کہ اس سے قبل شاہ محمود قریشی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قطری وزیر اعظم عبداللہ بن ناصر الثانی سے ملاقات کی تھی، ملاقات کے دوران قطری وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قطر کے عوام پاکستان کے عوام کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

  • پاکستان کے آئین و قانون کی بقاء کے لیے کام کریں گے، خورشید شاہ

    پاکستان کے آئین و قانون کی بقاء کے لیے کام کریں گے، خورشید شاہ

    اسلام آباد : پی پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت شہید بے نظیر بھٹوکی شہادت کی وجہ سے ہے، بھرپور کوشش ہوگی جمہوریت کی مضبوطی کے لئے اقدامات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کے اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے مبارک دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی کوشش ہوگی پارلیمنٹ کا تقدس بحال رکھے۔

    رہنما پی پی پی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت شہید بے نظیر بھٹوکی شہادت کی وجہ سے ہے، بے نظیر بھٹو شہید کی قربانی رائیگاں نہ جانے دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھرپور کوشش ہوگی جمہوریت کی مضبوطی کے لئے اقدامات کریں گے، ہمارے قائدین نے پارلیمنٹ کے تقدس کے لئے جانیں قربان کیں۔

    سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ سابق اسپیکر ایازصادق کا ذکر نہ کروں تو یہ زیادتی ہوگی، سردار ایاز صادق کے کردار کی تعریف کرتا ہوں۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے مؤقف اختیار کیا کہ ماضی میں بھی کوشش کی گئی پارلیمنٹ مدت پوری نہ کرسکے، کوشش ہوگی پاکستان، آئین اور قانون کے لیے کام کریں، دعا ہے موجودہ پارلیمنٹ بھی اپنے 5 سال پورے کرے۔

    سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ منتخب ہو کر آئے کوشش ہوگی انہیں موقع دیں، بلاول بھٹو کی قیادت میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، بھرپور اپوزیشن کا کردار  ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے۔

  • پی آئی بی بہادرآباد تنازع، متحدہ کی کئی ’منتخب پتنگیں‘ کٹنے کو تیار

    پی آئی بی بہادرآباد تنازع، متحدہ کی کئی ’منتخب پتنگیں‘ کٹنے کو تیار

    کراچی: ایم کیوایم پی آئی بی اوربہادرآبادگروپس کے آپسی تنازع کے باعث بیشتر ارکین اسمبلی قیادت سے ناراض ہیں اور انہوں نے پاک سرزمین پارٹی کے قائدین سے رابطے شروع کردیے۔

    پاک سرزمین پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر اراکین اسمبلی نے پی ایس پی قیادت سے رابطے شروع کردیے جس کا ثبوت آئندہ چند دنوں میں بڑی پتنگوں کے کٹنے پر سامنے آسکتا ہے۔

    پی ایس پی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے گروپوں کےآپسی تنازعات اور اختیارات کی جنگ کے باعث اراکین اسمبلی نے متحدہ قیادت سے رابطے ختم کردیے اور اب وہ عنقریب پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے جارہے ہیں، یہ شمولیتیں مرحلہ وار باقاعدہ اعلان کے ساتھ کی جائیں گی۔

    مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی پی ایس پی میں شامل

    واضح رہے کہ گذشتہ پانچ روز کے دوران ایم کیو ایم کی تین خواتین اراکین اسمبلی ناہید بیگم اور نائلہ منیر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیارکی علاوہ ازیں دو روز قبل حیدرآباد کے حلقہ این اے 220 سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی  سید وسیم حسین نے  پی ایس پی میں شامل ہوئے تھے۔

    پی ایس پی چیئرمین مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی نے پی آئی بی اور بہادرآباد کے رہنماؤں کو فیصلے پر نظرثانی کرنے اور پی ایس پی میں شمولیت کی دعوت دی ہوئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ایم کیوایم کےرکن قومی اسمبلی وسیم حسین پی ایس پی میں شامل

    خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان  کے  اراکین اسمبلی و بلدیاتی نمائندے بشمول  ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ سمیت متعدد رہنما  پی ایس پی میں شمولیت کا اختیار کر چکے ہیں جن کے خلاف فاروق ستار نے الیکشن کمیشن نے ڈی سیٹ کرنے کی استدعا کی تھی۔

    ارکان میں رکن قومی اسمبلی آصف حسنین، جبکہ اراکین سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی، شیخ عبداللہ، خالد بن ولایت، ارتضیٰ خلیل، ندیم راضی، عبدالرزاق، عارف مسیح اور بلقیس مختیار شامل تھیں تاہم اُس درخواست پر کوئی بڑی پیشرفت سامنے نہ آسکی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔