Tag: leaked

  • اکشے کمار کی فلم کو ریلیز سے پہلے ہی نقصان

    اکشے کمار کی فلم کو ریلیز سے پہلے ہی نقصان

    بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی نئی فلم انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی جس سے فلم کی کاسٹ اور پروڈکشن کو شدید دھچکا لگا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کی نئی فلم بچن پانڈے کی ریلیز سے قبل اکشے کمار کو بڑا دھچکا لگ گیا، فلم پائریسی کا شکار ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہدایت کار فرہاد سمجی کی فلم بچن پانڈے سینما گھروں میں ریلیز سے قبل ہی انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی ہے جس کی وجہ سے فلم کی پروڈکشن سمیت کاسٹ کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

    فلم میں اکشے کمار، کریتی سینن اور ارشد وارثی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم بچن پانڈے آج یعنی 18 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے جو کہ ریلیز سے قبل ہی انٹرنیٹ پر لیک ہو چکی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی دو اور بھارتی فلمیں ریلیز سے قبل انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی تھیں۔

  • اگر زندہ رہنا ہے تو نفیس کا پٹرول بحال کرو، سلمان مجاہد کی دھمکی

    اگر زندہ رہنا ہے تو نفیس کا پٹرول بحال کرو، سلمان مجاہد کی دھمکی

    کراچی : رہنما متحدہ پاکستان سلمان مجاہد کی مبینہ دھمکی آمیز آڈیو کال منظر عام پر آگئی ، جس میں وہ نفیس نامی شخص کا پٹرول بند کرنے پر دھمکیاں دے ریے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رہنما ایم کیو ایم پاکستان سلمان مجاہد بلوچ کی مبینہ دھمکی آمیز ٹیلی فون کال منظر عام پر آگئی ، جس میں ڈی ایم سی ویسٹ سب ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر آصف بیگ کو دی گئیں۔

    ذرائع کے مطابق سلمان مجاہد نے نفیس نامی شخص کا پٹرول بند کرنے پر دھمکیاں دیں کہ اگر زندہ رہنا ہے تو نفیس کا پٹرول بحال کرو، ایڈمنسٹریٹر صاحب نے نفیس، ارسلان اور قادری کا پٹرول بند کیا ہے، آصف بیگ میں نہیں جانتا جس نے بھی بندکیا ہے میں تمہیں کھلی دھمکی دے رہا ہو۔

    سلمان مجاہد کا مزید کہنا ہے کہ تم جتنا ہوا میں اڑ رہے ہو نا تمہارا پتہ بھی نہیں چلے گا، جس کے جواب میں آصف بیگ نے کہا کہ اوکے سر میں ایڈمنسٹریٹر صاحب سے بات کرتا ہوں۔

    سلمان مجاہد نے تکرار کرتے ہوئے کہا مجھے ہرصورت میں پٹرول واپس چاہئے۔

    دوسری جانب سلمان مجاہد کی جانب سے دھمکی آمیز فون کال کی تردید کی گئی ہے ، سلمان مجاہد کا کہنا ہے کہ مبینہ آڈیو کال پرپریس کانفرنس کر کے وضاحت دوں گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔