Tag: leave for london

  • نوازشریف پارک لین فلیٹس پہنچ گئے، علاج گھر پر ہوگا، خاندانی ذرائع

    نوازشریف پارک لین فلیٹس پہنچ گئے، علاج گھر پر ہوگا، خاندانی ذرائع

    لندن : سابق وزیراعظم نوازشریف پارک لین فلیٹس پہنچ گئے ان کا علاج گھر پر ہوگا، شہباز شریف، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور 2 ملازمین ان کے ہمراہ ہیں.

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لیے لندن روانہ ہوئے اور پارک لین فلیٹس پہنچ گئے، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور 2 ملازمین ان کے ساتھ پارک لین فلیٹس پہنچے ہیں۔

    اس سے قبل ڈاکٹر عدنان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر لکھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف لندن پہنچ گئے ہیں، نوازشریف کا طیارہ "ایئرایمبولینس” ہتھیرو ایئرپورٹ‌ پر لینڈ چکا ہے.

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف ایئرپورٹ کےوی آئی پی گیٹ سےباہرنکلےاور وہ پارک لین فلیٹس جارہےہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کاعلاج اسپتال نہیں لندن میں گھرپرہوگا۔

    نواز شریف کا طیارہ ایئرایمبولینس یا قطرحکومت کا ذاتی طیارہ؟

    سابق وزیراعظم نوازشریف ایئر ایمبولینس کے ذریعے بیرون ملک روانہ ہوئے تھے، نوازشریف ایئرایمبولینس میں براستہ دوحا لندن روانہ ہوئے ، شہباز شریف، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور 2 ملازمین ان کے ہمراہ ہیں۔

    روانگی سے قبل نواز شریف کے تمام ضروری ٹیسٹ کئے گئے تھے ، جس کے بعد ڈاکٹرز نے پائلٹ کو اڑان بھرنے کے لئے کلیئرنس دی تھی۔

    اس موقع پر ائیر پورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، نواز شریف بذریعے ایمبولینس علامہ اقبال ایئرپورٹ کےحج ٹرمینل پہنچ تھے، مریم نواز اور دیگر اہل خانہ بھی نوازشریف کے ہمراہ حج ٹرمینل پہنچے تھے۔

    ایئر پورٹ پر نواز شریف، شہبازشریف ، ڈاکٹر عدنان،محمد عرفان،عابداللہ جان کے پاسپورٹ امیگریشن حکام کے حوالے کئے اور امیگریشن کا عمل مکمل کیا گیا جبکہ نواز شریف کی میڈیکل فائل قطر ایئرویز کے ڈاکٹرز کے حوالے کی گئی تھی ، ذرائع کا کہنا تھا کہ ایئرایمبولینس کے ڈاکٹرز نواز شریف کا بلڈپریشر،شوگر چیک کریں گے جبکہ نوازشریف کا سی بی سی ٹیسٹ بھی کیا جائےگا، ضروری ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرز پائلٹ کو اڑان کی اجازت دیں گے۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف صبح لندن روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ 5 لوگ ایئرایمبولینس میں روانہ ہوں گے ، جن میں شہباز شریف اورذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ، عابد اللہ جان اور محمد عرفان شامل ہیں ، ایئرایمبولینس میں آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر کی سہولت موجود ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ سفر پر روانگی سےقبل ڈاکٹرز کا محمد نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیا ، سفر میں خطرات سے بچانے کے لئے اسٹیرائڈز کی ہائی ڈوز اور ادویات دی گئیں، ڈاکٹرز نے تمام طبی احتیاط پیش نظر رکھی ہیں ، جس سے محفوظ سفریقینی ہوسکے۔

    ذرائع کے مطابق قطرایئرویز کی ایئر ایمبولینس اے سیون ایم ای ڈی نواز شریف کو براستہ دوحہ لندن پہنچائے گی ،ایئر ایمبولینس کو دوپہر بارہ بجے تک کی کلیئرنس دی گئی ہے، دوحہ ایئرپورٹ پر ایئر ایمبولینس کا طبی عملہ تبدیل کردیا جائے گا، ایئرایمبولینس دوحہ سے مقامی وقت کے مطابق 2 بجے لندن کے لئے روانہ ہوگی، لندن روانگی سے پہلے پلیٹ لیٹس چیک کیے جائیں گے، 50 ہزارپلیٹ لیٹس کی صورت میں نوازشریف سفرکرسکیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر ایمبولینس لندن کے وقت کے مطابق ساڑھے6 بجے ہیتھرو ایئرپورٹ اترے گی ، جس کے بعد نواز شریف کو ایئرپورٹ سے پارک لین فلیٹس لایا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : قانون کے مطابق نواز شریف کا نام ای سی ایل ہی میں رہے گا: امیگریشن ذرائع

    دوسری جانب ن لیگ کے 21رہنماؤں کو حج ٹرمینل تک آنےکی اجازت دے دی گئی تھی ، جن میں راجہ ظفرالحق،احسن اقبال،خواجہ آصف ،ایازصادق ، مریم اورنگزیب،خرم دستگیر سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔

    خیال رہے امیگریشن حکام نے بتایا ہے کہ نوازشریف کا نام بدستور ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں رہے گا ، نوازشریف عدالتی حکم دکھا کربیرون ملک علاج کے لئے جاسکیں گے، انہیں صرف ایک بار بیرون ملک جانیکی اجازت ملی ہے۔

    یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو بیرون ملک جانے کے لیے حکومت کی جانب سے عائد کردہ انڈیمنٹی بانڈز کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے غیر مشروط طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی ، فیصلے میں کہا گیا تھا کہ نوازشریف کو علاج کےغرض سے 4 ہفتوں کے لیے باہر جانے کی اجازت دی جاتی ہے اور اس مدت میں توسیع بھی ممکن ہے۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نجی دورے پر لندن روانہ

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نجی دورے پر لندن روانہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان تین روزہ نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے، عمران خان مانچسٹرمیں نمل کالج کی فنڈریزنگ تقریب میں شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قومی ایئرلائن کی پرواز سے لندن روانہ ہوئے، فوادچوہدری اورعون چوہدری بھی عمران خان کےساتھ روانہ ہوئے۔

    عمران خان مانچسٹر میں نمل کالج کی فنڈریزنگ تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ برطانوی پارلیمان کے اراکین سےخطاب بھی دورے کے معمول میں شامل ہے۔

    دورے کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین اپنے بچوں کے ساتھ بھی وقت گزاریں گے، اس کے علاوہ عمران خان لندن میں قیام کے دوران پارٹی رہنماوں اور کارکنوں سے بھی ملیں گے۔


    مزید پڑھیں : روسی خاتون صحافی نے عمران خان کو کرشماتی شخصیت قرار دے دیا، ویڈیو وائرل


    عمران خان چوبیس اپریل کو لندن سے واپس لاہورپہنچیں گے اور 29اپریل کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔

    خیال رہے کہ عمران خان نے  29 اپریل کو لاہور کےمینارپاکستان پر جلسے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ جلسہ کرکےثابت کریں گےکہ پنجاب پی ٹی آئی کاہے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل روس کی خاتون صحافی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو جاذب اور خوبصورت شخص قرار دیا تھا۔

    اس سے قبل حریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ بیچنے والے پی ٹی آئی کے بیس ارکان کے نام بتادیئے، ان کا کہنا ہے کہ ان افراد کو شوکاز دے رہے ہیں،اگر انہوں نے وضاحت نہ دی توان کے نام نیب کو دیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کےصاحبزادے ایک ہفتے پاکستان میں قیام کےبعدلندن روانہ

    عمران خان کےصاحبزادے ایک ہفتے پاکستان میں قیام کےبعدلندن روانہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے دونوں صاحبزادے ایک ہفتے پاکستان میں قیام کےبعدلندن روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے، جہاں سلیمان اورقاسم ایک ہفتے پاکستان میں قیام کے بعد لندن روانہ ہوگئے۔

    بچوں کی روانگی کےساتھ ہی پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردی ہے۔

    دوسری جانب عمران خان نے پارٹی کورگروپ کااجلاس 3بجےطلب کرلیاہے، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پرمشاورت ہوگی۔


    مزید پڑھیں : عمران خان کے بیٹوں سلمان اورقاسم کی پاکستان آمد


    یاد رہے کہ 19 دسمبر کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم اسلام آباد پہنچے تھے، عمران خان نے بیٹوں کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے سیاسی سرگرمیاں محدود کر دی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔