Tag: leave for saudi arabia

  • وزیراعظم عمران خان 30 مئی کو سعودی عرب روانہ ہوں گے، ذرائع

    وزیراعظم عمران خان 30 مئی کو سعودی عرب روانہ ہوں گے، ذرائع

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان30 مئی کوسعودی عرب روانہ ہوں گے، جہاں وہ اوآئی سی کانفرنس میں شرکت اور سربراہ اجلاس سےکلیدی خطاب کریں گے جبکہ مکہ پہنچ کرعمرہ کی ادائیگی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان30 مئی کوسعودی عرب روانہ ہوں گے، سعودی عرب میں وزیر اعظم او آئی سی سربراہ مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور مکہ پہنچ کرعمرہ کی ادائیگی کریں گے۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان کیساتھ وفدبھی سعودی عرب جائےگا، او آئی سی سربراہ اجلاس 30 اور 31 مئی کو ہوگا، وزیر اعظم 31 مئی کو او آئی سی اجلاس سے کلیدی خطاب کریں گے جبکہ سعودی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    کانفرنس میں دیگرسربراہوں سےسائیڈلائن ملاقاتوں کاشیڈول ترتیب دیاجارہاہے، وزیر اعظم عمران خان یکم جون کوپاکستان واپس آئیں گے۔

    دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ، سعودی وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول جمال ناصر نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر پاکستان کے سفیر علی اعجاز اور جدہ قونصل خانےکےقونصل جنرل شہریار اکبر موجود تھے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسلامی تعاون تنظیم کےوزرائےخارجہ کونسل کےاجلاس میں شرکت کریں گے۔

    مزید پڑھیں : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سعودی عرب روانہ

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھاکہ اوآئی سی سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کوحتمی شکل دی جائے گی، جلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا، ایران کی صورت حال اورخطے میں کشیدگی پربات چیت ہوگی۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  کا کہنا تھا جلاس کی سائیڈ لائنزپرکچھ وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی طے ہیں، سعودی عرب میں کشمیررابطہ گروپ کا اجلاس بھی متوقع ہے، کشمیر رابطہ گروپ کے ارکان اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

  • عمران خان اہلیہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

    عمران خان اہلیہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے، عمران خان کے ہمراہ انکی اہلیہ بشریٰ بی بی اور دوست زلفی بخاری بھی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان آج دن ایک بجے اپنی اہلیہ بشری مانیکا کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے، زلفی بخاری، عون چودھری اور علیم خان بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

    عمران خان پیر کی دوپہر مدینہ منورہ پہنچیں گے اور روضہ رسول پر حاضری اور نوافل کی ادائیگی کے بعد منگل کو جدہ آئیں گے اور شوکت خانم کینسر اسپتال کے سلسلے میں افظار ڈنرمیں شرکت کریں گے، منگل کی رات عمرہ ادا کریں گے اور عمرے کی ادائیگی کے بعد بدھ کو پاکستان روانہ ہوجائیں گے۔

    عمران خان27 ویں شب سعودی عرب میں گزاریں گے۔

    دوسری جانب عمران خان نے ٹکٹ نہ ملنے کا شکوہ کرنے والےکارکنان کی شنوائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کارکنان شکایات بھیجیں،خودجائزہ لوں گا اور کارروائی کروں گا،  کوئی سمجھتاہےکہ اسےنظراندازکیاگیا یا ناانصافی ہوئی تو درخواست بھیجیں، درخواست پی ٹی آئی کے مرکزی دفترکےپتےپرارسال کی جائے، درخواست ایڈیشنل سیکریٹری جنرل ارشد دادکو بھیجی جائے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ   بذات خودہردرخواست کاجائزہ لوں گا اوراس کےمطابق کارروائی کروں گا، میں جان بوجھ کرکبھی اپنےکسی دیرینہ ، وفادارکارکن سے ناانصافی نہیں کروں گا۔

    گذشتہ روز چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لیگی وزراء لندن فلیٹس کی حقیقت سے3سال پہلے بھی آگاہ تھے، عوام اور خواص کیلئے الگ الگ قانون ہمارا بڑا المیہ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔