Tag: leg

  • نجی اسپتال کی غفلت: ٹانگ سے محروم ہونے والا نوجوان عدالت پہنچ گیا

    نجی اسپتال کی غفلت: ٹانگ سے محروم ہونے والا نوجوان عدالت پہنچ گیا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں نجی اسپتال کی غفلت کے باعث ٹانگ سے محروم ہونے والا نوجوان عدالت پہنچ گیا، سرجری کے بعد نوجوان کی ٹانگ خراب ہوگئی جسے مجبوراً کاٹنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نجی اسپتال کی مبینہ لاپرواہی سے نوجوان محمد حسن اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہوگیا جس کے بعد متاثرہ نوجوان نے نجی اسپتال کے خلاف صارف عدالت شرقی سے رجوع کرلیا۔

    درخواست میں کہا گیا کہ محمد حسن تھر جاتے ہوئے روڈ حادثے میں زخمی ہوا، اسپتال والوں نے نوجوان کی ٹانگ کی سرجری کی تھی۔ ڈاکٹرز نے کہا کہ سرجری کامیاب ہوگئی جلد ٹانگ کام کرنے لگے گی۔

    درخواست کے مطابق سرجری کے بعد ٹانگ میں کالے نشانات پڑنے لگ گئے، نوجوان شکایت کرتا رہا کہ ٹانگ میں کوئی ہلچل نہیں تاہم ڈاکٹروں نے اعتماد دلایا کہ سرجری کے بعد ایسا ہوتا ہے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ پوری ٹانگ میں کالے نشانات پڑنے لگے جس کے بعد نوجوان کو فوراً ضیا الدین اسپتال منتقل کیا گیا، ضیا الدین اسپتال کے ڈاکٹرز نے کہا کہ بیکٹیریا پھیل گئے ہیں ٹانگ کاٹنی پڑے گی، جس کے بعد مجبوراً نوجوان کی ٹانگ کاٹنی پڑی جو اب ہمیشہ کے لیے معذور بن گیا۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز مسلسل غلط بیانی کرتے رہے، اسپتال پر 30 ملین روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔

    عدالت نے درخواست پر نجی اسپتال کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیے، جوڈیشل مجسٹریٹ جاوید علی کوریجو نے 23 دسمبر تک انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا۔

  • امریکی شہری نے ٹانگ کچرے میں پھینکنے پرہرجانے کا دعویٰ دائرکردیا

    امریکی شہری نے ٹانگ کچرے میں پھینکنے پرہرجانے کا دعویٰ دائرکردیا

    میامی : امریکہ میں پیش آئی ایک عجیب صورتحال جب اسپتال کے ڈاکٹروں نے مریض کی ٹانگ کچرے میں پھینک دی۔

    تفصیلات کے مطابق جان ٹمریاسیف نامی شخص نے کورل گیبلزکےعلاقے میں واقع ڈاکٹرز اسپتال پرجذباتی تکلیف پہنچانے کے الزام میں عدالت میں دعویٰ دائر کیا ہے۔

    چھپن سالہ جان کی ٹانگ اکتوبر میں گھٹنے کے نیچے جدا کی گئی تھی جو کہ میامی کے سراغ رسانوں تک پہنچ گئی۔

    ٹانگ کے ساتھ جان کے نام کا ٹیگ بھی موجود تھا اور اسپتال کا پتا بھی، سراغرسانوں نے سب سے پہلے جان کے گھروالوں سے رابطہ کیا کہ کہیں ان کے ساتھ کسی قسم کا دھوکہ تو نہیں ہوا، جان کی جانب سے ٹانگ کے کاٹے جانے کی تصدیق کے بعد اسپتال سے اس معاملے میں رابطہ کیا گیا تو وہاں سے کوئی واضح جواز پیش نہیں کیاگیا۔

    واضح رہے کہ فلوریڈا کے قوانین کے مطابق اسپتال اس امرکا پابند ہے کہ کسی مریض کے جسم سے ضدا کئے جانے والے حصے کو باقاعدہ تلف کیا جائے۔

    جسم کے جدا کئے گئے حصے کو باقاعدہ جلا کرتلف کیا جاتا ہے اوراس کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جاتا ہے۔

    اسپتال کی انتظامیہ نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مریض کی ٹانگ باقاعدہ تلف کرنے کے بجائے اسپتال سے خارج ہونے والے کچرے میں پھینک دی جو کہ سراغ رسانوں کے ہتھے لگ گئی۔

    جان نے اسپتال پرقانونی چارہ جوئی شروع کردی گئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسپتال کےاس عمل سے ریض کو جذباتی دھچکا پہنچا ہے۔

    اسپتال انتظامیہ نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ س معاملے میں شدید احتیاظ برتی جائے گی۔