Tag: legal notice

  • دس ارب روپے کی آفر کا بیان، حمزہ شہباز نے عمران خان کو 10 ارب روپے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا

    دس ارب روپے کی آفر کا بیان، حمزہ شہباز نے عمران خان کو 10 ارب روپے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا

    لاہور : پی ٹی آئی چیئرمین عمران‌ خان کے پاناما لیکس پر خاموش رہنے کیلئے 10 ارب روپے کی پیشکش کے بیان پر وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہبازشریف نے عمران خان کے 10 ارب روپے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کا دس ارب روپے کی آفر کے بیان پر حمزہ شہباز نے عمران خان کو دس ارب روپے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا، حمزہ شہبازشریف نے یہ نوٹس اپنے وکیل کے ذریعے بھجوایا ہے۔

    جس میں موقف اپنایا گیا کہ عمران خان کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے، بے بنیاد الزامات لگانے پر عمران خان 14 روز کے اندر میڈیا کے ذریعے معافی مانگیں اور اگر مقررہ وقت کے اندر معافی نہ مانگی تو عدالت سے رجوع کرکے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔


    مزید پڑھیں: پانامہ لیکس پر 10ارب روپے کی پیشکش ، شہبازشریف نے عمران خان کو لیگل نوٹس بھجوادی


    نوٹس میں مزید کہا گیا کہ عمران خان کے بیان سے شریف خاندان کی سیاسی اور سماجی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔

    اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی عمران خان کو لیگل نوٹس بھیج چکے ہیں، لیگل نوٹس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے پانامہ لیکس پر دس ارب روپے رشوت کی پیشکش کا بیان دیا جو سراسر جھوٹ ہے۔ عمران خان کا بیان حقیقت پرمبنی نہیں، ان کے بیان سے میاں شہباز شریف اور ان کے خاندان کو ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ عمران خان کے بے بنیاد الزام سے ان کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے

    یادرہے کہ عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ پاناما لیکس پر خاموش رہنے کے لیے شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کے مشترکہ دوست نے اُنہیں 10 ارب روپے کی پیشکش کی تھی۔

    خیال رہے کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر شہباز شریف نے عدالت میں بلایا تو پیشکش کرنےوالا کا نام بتاؤں گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پانامہ لیکس پر 10ارب روپے کی پیشکش ، شہبازشریف نے عمران خان کو لیگل نوٹس بھجوادیا

    پانامہ لیکس پر 10ارب روپے کی پیشکش ، شہبازشریف نے عمران خان کو لیگل نوٹس بھجوادیا

    لاہور : وزیراعلی شہبازشریف نے دس ارب روپے کی پیشکش کے دعوے پرعمران خان کو لیگل نوٹس بھجوادیا،  لیگل نوٹس میں عمران خان سے چودہ روز میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس پر دس ارب روپے رشوت کے بیان پر میاں شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کو لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا، میاں شہباز شریف کی جانب سے ان کے وکیل خواجہ حارث نے لیگل نوٹس بھجوایا۔ نوٹس بنی گالا اور پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کے پتے پر بھجوایا گیا۔

    لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے پانامہ لیکس پر دس ارب روپے رشوت کی پیشکش کا بیان دیا جو سراسر جھوٹ ہے۔ عمران خان کا بیان حقیقت پرمبنی نہیں، ان کے بیان سے میاں شہباز شریف اور ان کے خاندان کو ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ عمران خان کے بے بنیاد الزام سے ان کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔


    مزید پڑھیں : شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا


    لیگل نوٹس میں تنبیہہ کی گئی ہے کہ عمران خان چودہ روز میں بیان واپس لے کر معافی مانگیں ورنہ قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

    اس سے قبل دس ارب روپے رشوت کے بیان پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عمران خان کو جواب دینے کے بجائے اُن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دس ارب روپے کی پیش کش کا الزام ثابت ہو جائے تو قیامت تک معاف نہ کریں، ورنہ عدالت عظمیٰ سے اپیل ہو گی کہ الزام لگانے والے کے خلاف صادق اور امین کا فیصلہ کریں۔


    مزید پڑھیں : پاناما معاملے پر خاموش رہنے کے لیے 10 ارب کی پیش کش ہوئی، عمران خان


    واضح رہے کہ عمران خان نے الزام عائد کیا تھاکہ انہیں پاناما لیکس کے معاملے پر خاموش ہونے کے لیے 10ارب روپے کی پیشکش کی گئی تھی اور جس شخص نے پیشکش کی  تھی وہ شہباز شریف کا قریبی ساتھی ہے ۔

    خیال رہے کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر شہباز شریف نے عدالت میں بلایا تو پیشکش کرنےوالا کا نام بتاؤں گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • قتل کا الزام : حمزہ شہباز نے عمران خان کو لیگل نوٹس بھجوا دیا

    قتل کا الزام : حمزہ شہباز نے عمران خان کو لیگل نوٹس بھجوا دیا

    لاہور : رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو لیگل نوٹس بھجوا دیا۔ عمران خان اپنے بیان پر معافی مانگیں ورنہ قانونی کارروائی کے لیے تیار رہیں

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے عمران خان کو ان کے بیان پرلیگل نوٹس بھجوا دیا ہے۔

    لیگل نوٹس میں عمران خان کو معافی نہ مانگنے پرقانونی کارروائی کی وارننگ دی گئی ہے، حمزہ شہباز کی جانب سے عمران خان کو بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے 28 اگست کو اپنی تقریر کے دوران انہیں (حمزہ شہباز کو ) تنویرمرزا نامی شخص کے قتل میں ملوث قرار دیا تھا جو پاکستان بھر کے الیکٹرانک میڈیا پ نشرہوا اورپرنٹ میڈیا پر شائع بھی ہوا۔

    لیگل نوٹس کے مطابق عمران خان کی جانب سے لگایا گیا الزام سراسر بے بنیاد ہے جس کا انہوں نے کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کیا ۔

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی الزام تراشی کی وجہ سے حمزہ شہباز اور ان کے خاندان کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا اور ان کی ساکھ متاثر ہوئی۔

    لیگل نوٹس میں عمران خان کو وارننگ دی گئی ہے کہ اگر انہوں نے چودہ روز میں میڈیا پر آکر اپنا بیان واپس لے کر معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

     

  • شیریں مزاری نے خواجہ آصف کو 10 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھیج دیا

    شیریں مزاری نے خواجہ آصف کو 10 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھیج دیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے خواجہ آصف کو دس کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ نوٹس کی کاپی اے آروائی نیوزکوموصول ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کی معافی تلافی بھی کسی کام نہ آئی۔ شیریں مزاری کا غصہ کم نہ ہوا۔ بلکہ ان کے لہجے میں مزید تلخی آ گئی۔

    پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے خواجہ آصف کو دس کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ پارلیمنٹ میں شیریں مزاری خوب گرجی برسیں اور اب شیریں مزاری نے خواجہ آصف کو 10کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھیج دیاہے۔

    لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے خواجہ آصف نے ایوان میں جو الفاظ استعمال کیے اس سے میری بے عزتی ہوئی، خواجہ آصف نے مجھ سے معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر دفاع اور پانی و بجلی خواجہ آصف کی جانب سے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو نازیبا لفظ سے مخاطب کرنے پر اسمبلی میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی تھی۔

    دوسرے دن خواجہ آصف نے اپنے الفاظ پر معافی بھی مانگی جسے شیریں مزاری نے قطعی طور پر مسترد کردیا۔ بعد ازاں اسی معاملے پر اپوزیشن نے اجلاس سے واک آؤٹ بھی کیا تھا۔

     

  • عمر اکمل کا ماڈل ریچل خان پر 50کروڑ روپے کے ہتک عزت کا دعویٰ

    عمر اکمل کا ماڈل ریچل خان پر 50کروڑ روپے کے ہتک عزت کا دعویٰ

    لاہور : عمر اکمل نے ماڈل ریچل خان پر پچاس کروڑ روپے کے ہتک عزت کا دعوی کردیا۔

    عمر اکمل نے ماڈل ریچل خان کو نوٹس جاری کردیا ہے، ماڈل ریچل خان نے گزشتہ روز بیان دیا تھاکہ ناروے میں ایک تقریب کے دوران کرکٹر عمر اکمل نے ان سے بدتمیزی کی جس پر ماڈل نے انہیں تھپڑ مارا تھا۔

    ریچل خان کے اس بیان پر عمر اکمل نے انہیں پچاس کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ ریچل خان نے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ ناروے میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا۔ ریچل خان اپنے بیان پر پندرہ دن کے اندر معافی مانگیں ورنہ پچاس کروڑ روپے جرمانہ ادا کریں۔


    Umer Akmal send defamation notice to Rachel khan by arynews

  • عوامی تحریک نے بلاول بھٹو کو بھجوائے جانیوالانوٹس کو واپس لے لیا

    عوامی تحریک نے بلاول بھٹو کو بھجوائے جانیوالانوٹس کو واپس لے لیا

    کراچی : پاکستان عوامی تحریک نے ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر بلاول بھٹو زرداری کو بھجوائے جانے والے لیگل نوٹس کو واپس لے لیا۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ڈاکٹر طاہر القادری کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر لیگل نوٹس عوامی تحریک کے اشتیاق چودھری کی جانب سے بھجوایا گیا تھا۔

    اشتیاق چوہدری کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کے قائد کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر لاکھوں کارکنوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

    بلاول بھٹو پندرہ روز میں معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف ایک ارب ہرجانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ جس کے بعد اشتیاق چوہدری نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت پر لیگل نوٹس واپس لے لیا۔