Tag: Legion of Merit

  • پاک فضائیہ کے سربراہ کیلئے  ترک آرمڈ فورسز کے ‘لیجن آف میرٹ’ کا  ایوارڈ

    پاک فضائیہ کے سربراہ کیلئے ترک آرمڈ فورسز کے ‘لیجن آف میرٹ’ کا ایوارڈ

    اسلام آباد : سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو دونوں فضائی افواج کے مابین باہمی تعاون اور تعلقات کے فروغ کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ترک آرمڈ فورسز کے لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے ترکی کے 04 روزہ سرکاری دورے کے دوران آج ترکی کی سینئر فوجی قیادت سے ملاقات کی۔

    ائیر چیف نے ترکی کے وزیر قومی دفاع جناب ہولوسی ایکار اور ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یاسر گلر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ، ملاقاتوں کے دوران پاک ترک دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور دونوں فضائی افواج کے مابین باہمی تجربات سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے طرفین کی حربی استعداد بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    بعد ازاں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کمانڈر ترک ایئر فورس جنرل حسن کوکاکیز سے بھی ملاقات کی، معزز سربراہان نے دونوں ممالک کی فضائیہ کو عصرحاضر کے در پیش چیلنجز سے نبرد آزماء ہونے کے لیے ایک دوسرے کی مہارتوں سے استفادہ حاصل کرنے اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں پی اے ایف اور ترک فضائیہ کے درمیان ہوابازوں کی تربیت اور تبادلے پر بھی گفتگو ہوئی۔

    سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو دونوں فضائی افواج کے مابین باہمی تعاون اور تعلقات کے فروغ کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ترک آرمڈ فورسز کے لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، کمانڈر ترک فضائیہ جنرل حسن کوکاکیز نے تمغہ پیش کیا۔

  • پاک فضائیہ کےسربراہ کےلیےترکی کا اعلیٰ ترین لیجن آف میرٹ ایوارڈ کا اعزاز

    پاک فضائیہ کےسربراہ کےلیےترکی کا اعلیٰ ترین لیجن آف میرٹ ایوارڈ کا اعزاز

    کراچی : پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان کو دورہ ترکی کے دوران اعلیٰ ترین ترکی کے اعزاز ’لیجن آف میرٹ‘ سے نوازا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان نے انقرہ میں ترک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال ترک فضائیہ کے سربراہ جنرل حسن کیچیکا کیاز نے کیا۔ اس موقع پر ایئرچیف کو ترک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

    ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تقریب کے دوران ترکی کے فوجی اعزاز لیجن آف میرٹ سے بھی نوازا گیا۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئرچیف نے ترک فضائیہ کے سربراہ جنرل حسن کیچیکا کیاز سے بھی ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پرگفتگو کی گئی۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان نے کہا کہ دونوں ممالک میں برسوں پرمحیط قابل رشک تعلقات ہیں۔

    ترک فضائیہ کے سربراہ نے جنرل حسن کیچیکا کیاز نے دونوں ممالک میں دفاعی، سیکیورٹی تعاون کو سراہا اور دونوں ممالک میں باہمی تعاون، دفاعی تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

  • سربراہ پاک بحریہ  کے لیے امریکی لیژن آف میرٹ کا اعزاز

    سربراہ پاک بحریہ کے لیے امریکی لیژن آف میرٹ کا اعزاز

    کراچی: سربراہ پاک بحریہ کوامریکی  چیف آف نیول آپریشنزنے’’یو ایس لیژن آف میرٹ‘‘ کااعزاز تفویض کیا، ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے یو ایس فورسز فلیٹ کمانڈ ہیڈ کواٹرز ورجینا کا بھی دورہ کیا.

    ترجمان کے پاک بحریہ مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ کو یو ایس چیف آف نیول آپریشنز ایڈمرل جان رچرڈسن نے’’یو ایس لیژن آف میرٹ‘‘ اعزاز تفویض کیا، امریکی اعزاز تفویض کرنے کی تقریب یوایس نیو ی یارڈ امریکا میں منعقد ہوئی ہے، اس موقع پاکستان نیول چیف کی امریکی بحریہ کےاعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوئیں.

    سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے یو ایس فورسز فلیٹ کمانڈ ہیڈ کواٹرز ورجینا کا بھی دورہ کیا، پاکستان نیول چیف کو یو ایس فورسز کمانڈ کے معتلق بریف کیا گیا.

    واضح رہے ماضی میں سابق چیف آف آرمی اسٹاف راحیل شریف کو بھی متعدد بار مختلف ممالک نے اپمنے اعلیٰ فوجی  اعزازات  سے نوازا گیا تھا، سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو برازیل کے اعلی ترین ایوارڈ آرڈر آف میرٹ سے نوازا گیا تھا.

    پاک بحریہ کی امن مشقیں 2017

    ملکی تاریخ کی سب سے بڑی پاک بحریہ کی مشترکہ امن مشقوں کا آغاز ہو گیا ، جس میں شرکت کے لیئے روس، امریکہ سمیت چھتیس ممالک کے جہاز کراچی بندرگاہ آئے تھے، اس موقع پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکا اللہ نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نیوی نے ہمیشہ باہمی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا.