Tag: Lekha Washington

  • لیکھا واشنگٹن نے اداکار عمران خان کیساتھ دوستی کی تصدیق کردی؟ تصویر وائرل

    لیکھا واشنگٹن نے اداکار عمران خان کیساتھ دوستی کی تصدیق کردی؟ تصویر وائرل

    معروف بھارتی اداکار عمران خان اور ان کی گرل فرینڈ اداکارہ لیکھا واشنگٹن کی رومانوی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر معروف بھارتی اداکار عمران خان کی گرل فرینڈ لیکھا واشنگٹن نے ایک ساتھ تصویر شیئر کرکے اپنے تعلقات کی تصدیق کر دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نے پہلی بار سوشل میڈیا پر اپنے رومانوی تعلقات کا اس طرح واضح انداز میں اعلان کیا ہے، تاہم دونوں کو مختلف تقریبات بشمول اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی شادی کی تقریبات کے موقع پر بھی ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں فروری کے دوران اداکار عمران خان اور اداکارہ لیکھا واشنگٹن کے تعلقات کا خوب چرچہ ہو رہا تھا اور اداکارہ کو ’گھر توڑنے والی خاتون‘ جیسے القاب بھی دیئے جا رہے تھے۔

    واضح رہے کہ اداکار عمران خان نے اپنی اہلیہ اونتیکا ملک سے طلاق کی تصدیق کی تھی اور بتایا کہ ہماری طلاق فروری 2019 میں ہوگئی تھی، ساتھ ہی یہ بھی بتایا تھا کہ اداکارہ لیکھا واشنگٹن ان کی زندگی میں طلاق کے تقریباً ڈیڑھ برس کے بعد ان کی زندگی میں آئیں۔

  • عمران خان کون سی اداکارہ کے ساتھ دیکھے جارہے ہیں؟

    عمران خان کون سی اداکارہ کے ساتھ دیکھے جارہے ہیں؟

    بالی ووڈ اداکار عامر خان کے بھانجے عمران خان ایک بار پھر خبروں میں ہیں جس کی وجہ ایک اور اداکارہ کے ساتھ ان کا دیکھا جانا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عمران خان اہلیہ اونتیکا سے طلاق کے بعد ایک اور لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوگئے ہیں، ساؤتھ انڈین اداکارہ کے ساتھ ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

    اس اداکارہ کا نام لیکھا واشنگٹن ہے جو تیلگو کے علاوہ بالی وڈ فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں، رپورٹس کے مطابق عمران خان اور لیکھا کی پہلی ملاقات بالی وڈ فلم ’مٹرو کی بجلی کا منڈولا‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی۔

    پیشہ وارانہ زندگی کے علاوہ لیکھا کی ذاتی زندگی بھی تنازعات کا شکار رہی ہے، لیکھا واشنگٹن ڈائریکٹر وکاس بہل پر شوٹنگ کے دوران ہراساں کرانے کا الزام عائد کرچکی ہیں، اداکارہ نے اداکار سنبو پر بھی جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا۔

    لیکھا واشنگٹن پہلے سے شادی شدہ ہیں، انہوں نے سال 2011 میں پبلو چٹرجی سے شادی کی تھی جن کے ساتھ اب بھی ان کا رشتہ برقرار ہے، لیکن اب عمران خان کے ساتھ ان کے معاشقے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

    دوسری جانب عمران خان نے 2011 میں اپنی بچپن کی دوست اونتیکا ملک سے شادی کی تھی، ان کی ایک بیٹی امارہ بھی ہے تاہم سال 2019 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔