Tag: lemon

  • نچوڑے ہوئے لیموں مزید 5 طریقوں سے استعمال کریں

    نچوڑے ہوئے لیموں مزید 5 طریقوں سے استعمال کریں

    لیموں ہر گھر میں استعمال ہونے والی ایسی سبزی ہے جس کے چھلکوں، عرق اور دیگر اجزاء میں متعدد فوائد پائے جاتے ہیں۔

    وٹامن سی کے خزانے سے لبریز ہونے کے باعث اسے متعدد طبی فوائد کا حامل مانا جاتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ رس نچوڑنے کے بعد بھی یہ بے کار نہیں رہتا۔

    جی ہاں !! لمیوں نچوڑے جانے کے بعد بھی اس سے مزید پانچ کام لیے جاسکتے ہیں، اگر آپ لیموں استعمال کرنے کے بعد اسے پھینک دیتے ہیں تو ٹھہر جائیں، یہ معلومات آپ کے لیے ہیں، لیموں کو اس کے بعد بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    ہم نے ہمیشہ سنا ہے کہ لیموں کا رس صحت کے لیے اچھا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کا چھلکا بھی بہت مفید ہے؟

    lemon

    لیموں کے چھلکے میں وہی غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو اس کے رس میں ہوتے ہیں، جیسے کہ وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر، لیموں کے چھلکے کو انتہائی فائدہ مند بناتا ہے۔

    آج ہم آپ کو نچوڑے ہوئے لیموں کو دوبارہ استعمال کرنے کا طریقہ بتائیں گے اور یہ کیا کرشمات دکھا سکتا ہے۔

    کیا نچوڑے ہوئے لیموں واقعی مفید ہیں؟:

    جی ہاں ! لیموں کے چھلکے کی قدرتی تیزابیت اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات آپ کو داغ دھبوں کو دور کرنے میں مدد دیتی ہیں اور اس میں پائے جانے والے وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات جلد کو بہتر بناتی ہیں۔

    کھانوں میں چھلکوں کا استعمال:

    لیموں کے چھلکوں کو کھانوں میں ذائقہ ڈالنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، سلاد، میٹھے یا دالوں پر چھڑکایا جا سکتا ہے۔

    صفائی کے لیے استعمال کریں:

    لیموں کے چھلکے جراثیم کو مارنے اور صاف کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
    آپ ان چھلکوں کو بیکنگ سوڈا یا سرکہ میں ملا کر ایک بہترین جراثیم کش بنا سکتے ہیں۔ لیموں کے چھلکوں میں موجود زیادہ تر اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات آپ کے گھر کو صاف اور خوشبو دار بناتے ہیں۔

    قدرتی ایئر فریشنرز:

    لونگ، تیل اور کافور پاؤڈر کو نچوڑے ہوئے لیموں کے اندر بھریں، پھر انہیں مکھیوں اور مچھروں کو بھگانے کے لیے جلا دیں، یہ خوشبو دار مرکب نہ صرف کیڑوں کو دور رکھتا ہے بلکہ آپ کے گھر کے لیے قدرتی ایئر فریشنر کا کام بھی کرتا ہے۔

    وزن کم کرنے کے لیے مفید:

    استعمال شدہ لیموں وزن کم کرنے اور جلد کی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں، جس کی مدد سے آپ وزن کم کرنے والا مشروب بنا سکتے ہیں۔

    لیموں کے چھلکوں میں پیکٹین کی تہیں ہوتی ہیں جو چربی کو تیزی سے توڑتی ہیں اور وزن کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

    جلد صحت مند و تر وتازہ:

    اس کے علاوہ لیموں کے چھلکوں میں وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جلد کو صحت مند اور تروتازہ رکھتی ہیں۔ لیموں کے چھلکوں کا استعمال نہ صرف صحت بلکہ خوبصورتی کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

  • موٹاپا کم کرنے کے لیے لیموں کا جادوئی اثر

    موٹاپا کم کرنے کے لیے لیموں کا جادوئی اثر

    آج کل غیر متحرک طرز زندگی نے موٹاپے کو عام بنا دیا ہے جس سے ہر شخص پریشان دکھائی دیتا ہے، بہت سی بیماریوں کا باعث بننے والا موٹاپا لیموں کے ذریعے بہت آسانی سے کم کیا جاسکتا ہے۔

    لیموں سپر فوڈ کہلائی جانے والی ایسی سبزی ہے جس میں انتہائی صحت بخش اجزا پائے جاتے ہیں۔

    لیموں میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن بی اور سی، منرلز اور فلیوونائڈز موجود ہوتے ہیں جبکہ یہ اپنے اندر اینٹی سوزش، اینٹی وائرل اور قوت مدافعت بڑھانے والی خصوصیات بھی رکھتا ہے جو جسم کو انفیکشن اور صحت کے مختلف مسائل سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

    لیموں کو موٹاپا کم کرنے لیے بھی سب سے مفید مانا جاتا ہے۔ دراصل لیموں ہاضمے سے جڑے کئی مسائل کو دور کرنے کے ساتھ نظام انہضام تیز کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس کے بغیر وزن کم کرنے جیسا ہدف حاصل کرنا تقریباً ناممکن ہے۔

    لیموں کے رس میں تیزاب کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو میٹھے کھانوں کے منفی اثرات کو کم کرنے اور نظام انہضام کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے، اضافی وزن کو کم کرنے کے لیے لیموں کے استعمال کا ایک مؤثر طریقہ بیان کیا جارہا ہے۔

    لیموں کو آدھا کاٹ کر ایک گلاس میں اس کا رس نچوڑ لیں، اب گلاس میں کمرے کے درجہ حرارت کا پانی شامل کریں۔

    ٹھنڈا پانی شامل کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس طرح آپ کے جسم کو لیموں کے رس کو گرم کرنے کے لیے اضافی کوشش کرنا پڑے گی، اسے اچھی طرح حل کر کے پی لیں۔

    بہتر نتائج کے لیے اس مشروب کو صبح کے وقت نہار منہ استعمال کریں۔

    اگر آپ یہ نسخہ باقاعدگی سے استعمال کریں گے تو آپ کے جسم میں موجود کیلوریز کے استعمال سے قبل ہی میٹا بولزم تیز ہوجائے گا اور آپ جو بھی غذا کھائیں گے وہ چکنائی کی صورت میں جسم میں جمع ہونے کے بجائے ہضم ہوجائے گی۔

  • زیتون کا تیل اور لیموں آپ کو بے شمار مسائل سے نجات دلا سکتے ہیں

    زیتون کا تیل اور لیموں آپ کو بے شمار مسائل سے نجات دلا سکتے ہیں

    لیموں اور زیتون ایسے پھل ہیں جو بے شمار فوائد رکھتے ہیں، کیا آپ کو معلوم ہے کہ ان دونوں کو ملا کر آپ فائدوں کا خزانہ حاصل کرسکتے ہیں۔

    لیموں اور زیتون کے تیل کا طاقتور امتزاج جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے اور صحت کو بہتر کرنے کے لیے بہترین ثابت ہو سکتا ہے، اس مکسچر کو پینے کے بعد آپ خود کو توانا اور تازہ محسوس کریں گے۔

    لیکن لیموں اور زیتون کے تیل کا امتزاج اتنا طاقتور کیوں ہے؟

    لیموں میں وٹامن سی، پوٹاشیئم، وٹامن بی 6، وٹامن اے، نیاسین، تھامین، رائبوفلاوین، وٹامن ای، فولیٹ، کاپر، کیلشیم، آئرن، پینٹوتھینک ایسڈ، زنک، پروٹین، میگنیشیم اور فاسفورس پائے جاتے ہیں۔ یہ غذائی اجزا لیموں کو دنیا کی صحت مند ترین غذاؤں میں سے ایک بناتے ہیں۔

    قلبی مسائل

    زیتون کے تیل کا استعمال آپ کو قلب سے جڑے کئی امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے، جبکہ لیموں کو زیتون کے تیل کے ساتھ ملا کر اس کے فوائد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

    قبض

    زیتون کے تیل میں لیموں کا رس شامل کر کے استعمال کرنے سے قبض جیسے مسائل سے نجات مل سکتی ہے، قبض کی صورت میں زہریلے مادے خون میں جذب ہو کر کئی امراض کا سبب بن سکتے ہیں۔

    ان دونوں اجزا کے امتزاج میں اینٹی آکسیڈنٹ ہوتے ہیں جو زہریلے مادوں کو ختم کرنے، میٹابولزم کو بڑھانے اور خون کو صاف کرنے میں معاونت کرتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے اسے روزانہ صبح خالی پیٹ لیا جائے۔

    گٹھیا

    اس مکسچر کا صرف ایک چائے کا چمچ روزانہ صبح لینے سے اس میں موجود سوزش والی خصوصیات کی وجہ سے گٹھیا کے درد میں کافی افاقہ ہوتا ہے۔

    پتھری

    ناشتے سے کم از کم ایک گھنٹہ پہلے اس مرکب کو خالی پیٹ پینا پتھری سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسے صبح کا معمول بنا کر پتے، جگر اور گردے کو صحت مند حالت میں رکھا جاسکتا ہے۔

  • وہ مشروب جو 7 دن میں بے شمار فوائد پہنچائے

    وہ مشروب جو 7 دن میں بے شمار فوائد پہنچائے

    لیموں جسمانی وزن کم کرنے والی غذا ہے، اس میں موجود فائبر معدے میں جا کر پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتا ہے، اسے مشروب کی شکل میں استعمال کرنا بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔

    لیموں میں موجود کاربو ہائیڈریٹس اور فائبر معدے کی صحت کو بہتر بناتے ہیں جبکہ نشاستہ اور شکر کے ہضم ہونے کے عمل کو سست کرتے ہیں جس سے بلڈ شوگر لیول بھی کنٹرول میں آتا ہے۔

    گرم پانی میں لیموں کا عرق ملا کر پینا بھی جسمانی وزن کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

    لیموں میں موجود نباتاتی کمپاؤنڈز انسداد کینسر خصوصیات رکھتے ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

    کچھ مقدار میں لیموں کا عرق پانی میں ملا کر چہل قدمی سے پہلے اور بعد میں پی لیں، اگر ادویات استعمال کرتے ہیں تو ڈاکٹر سے مشورہ کرلیں کیونکہ ترش ذائقہ ان کے اثر میں مداخلت کرسکتا ہے۔

    اسکن کیئر کی مصنوعات پر وٹامن سی کا ذکر ضرور ہوتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس وٹامن کو ایک ہارمون کولیجن کی پیداوار کے لیے اہم مانا جاتا ہے۔

    یہ ہارمون جلد کی مضبوطی اور لچک کے لیے اہم ہے جبکہ لیموں میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی ہوتے ہیں جو جلد کو ہموار، سرخی مائل اور لچکدار رکھنے کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔

    لیموں میں پائے جانے والا قدرتی انویگوریٹنگ سینٹ کے سبب انسان کو ذہنی دباؤ اور پریشانیوں میں خود کو پرسکون رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

    لیموں کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر کو نارمل رہنے میں بھی مدد ملتی ہے جس سے موڈ بہتر اور خوشگوار رہتا ہے۔

  • کیا لیموں کے بیج میں بھی غذائیت ہوتی ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    کیا لیموں کے بیج میں بھی غذائیت ہوتی ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    ہم پھلوں کے بیج عموماً پھینک دیا کرتے ہیں، کچھ بیج تو بہت کڑوے ہوتے ہیں جیسا کہ لیموں کا بیج، لیکن اگر آپ لیموں کے بیج کے فوائد اور اس میں موجود غذائیت کے بارے میں جان جائیں تو آپ کو حیرت ہوگی۔

    غذائیت

    لیموں کے بیجوں میں اچھی خاصی مقدار میں اینٹی آکسڈینٹ ہوتے ہیں، جو بنیادی طور پر وٹامن سی ہیں، لیموں کے بیجوں میں سیلائیلیک ایسڈ ہوتا ہے، جو درد کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، لیموں کے بیجوں میں امینو ایسڈ ہوتا ہے، جیسے امرود کے بیجوں میں ہوتا ہے، اور ان میں پروٹین اور چربی کی مقدار بھی ہوتی ہے جو صحت کے لیے اچھی ہوتی ہے۔

    فوائد

    زہر کو نکالنا: لیموں کے بیج کڑوے ہونے کے باوجود صحت کے لیے بہت مفید ہیں، یہ ہمارے جسم سے زہریلے اور دیگر ناپسندیدہ مادوں سے پاک کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

    درد دور کرنا: لیموں کے بیج سر درد اور جسم کے دیگر دردوں کو دور کرنے میں بھی مددگار ہیں، ان میں موجود ایسڈ دراصل اسپرین کا ایک اہم جز ہے۔

    پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ: لیموں کے بیج سے پیٹ کے کیڑوں کا بھی خاتمہ ہو سکتا ہے، یہ اس کا ایک قدرتی علاج ہے، لیموں کے بیج کچل کر انھیں پانی یا دودھ کے ساتھ ابالیں، پھر بچوں کو کھلائیں۔

    جلد کی نشوونما: جلد کی تازگی برقرار رکھنے کے لیے کچھ مصنوعات میں بھی لیموں کے بیج استعمال کیے جاتے ہیں، ان میں وٹامن سی ہوتا ہے، یہ اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔

    مہاسوں کا علاج: لیموں کے بیج کا تیل مہاسوں کے علاج میں بہت مؤثر ہے، اس کے تیل میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہوتی ہیں۔

    موڈ میں بہتری: لیموں کے بیجوں کو موڈ کو بہتر بنانے کے لیے اروما تھراپی کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کی خوش بو سے کمرے سے مچھر بھی بھاگ جاتے ہیں۔

    احتیاط: پورے بیجوں کی بجائے پسے ہوئے بیج کھائیں کیوں کہ پیسے ہوئے بیج ہاضمے کے لیے کم نقصان دہ ہوتے ہیں، چڑچڑے پن والے، آنتوں کے سنڈروم میں مبتلا افراد اور وہ لوگ جو قبض اور پیٹ کی خرابی، بدہضمی کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں، وہ اس کا استعمال نہ کریں۔

  • مشروب کے گلاس پر لگا لیموں کا ٹکڑا جراثیم کی آماجگاہ

    مشروب کے گلاس پر لگا لیموں کا ٹکڑا جراثیم کی آماجگاہ

    جب بھی آپ باہر کھانا کھانے جاتے ہیں تو آپ کس چیز کو مدنظر رکھتے ہیں؟ ریستوران کے اچھے ماحول کو اور اس سے بھی زیادہ وہاں کے صاف ستھرے پکوانوں کو جنہیں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کیا جاتا ہے۔

    لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان ریستورانوں میں کچھ مشروبات ایسے بھی ہیں جنہیں چاہے کتنی ہی صفائی سے بنایا جائے ان میں ہر اقسام کے جراثیم موجود ہونے کے امکانات موجود ہوتے ہیں۔

    وہ مشروب چاہے سادہ پانی کے گلاس کا ہی کیوں نہ ہو، اگر اس پر سجاوٹ کے لیے لیموں کا ٹکڑا لگایا گیا ہے تو وہ مشروب لازماً جراثیم سے بھرپور ہوگا۔

    ماہرین نے اس کے لیے 100 کے قریب ریستورانوں میں لیموں کی سجاوٹ اور بغیر سجاوٹ والے مشروبات کا جائزہ لیا تو انہوں نے 70 فیصد لیموں کے ٹکڑوں کو جراثیم سے آلودہ پایا۔

    ماہرین کے مطابق دنیا کے بہترین سے بہترین ریستوران کی انتظامیہ بھی گو کہ اپنے کچن میں صفائی کا خاص خیال رکھتی ہے، تاہم وہ لیموں کو اس سجاوٹ کے لیے پیش کرنے کے لیے پہلے سے کاٹ کر رکھ دیتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: لیموں حیرت انگیز فوائد کا حامل پھل

    حالانکہ ان ٹکڑوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق محفوظ کیا جاتا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق ایک بار پھل کٹ گیا تو اسے محفوظ کرنا اس پر جراثیم کی افزائش کرنے کے مترادف ہوتا ہے اور اسے جلد سے جلد استعمال کرلینا بہتر ہوتا ہے۔

    چنانچہ اب آپ جب بھی کسی ریستوران میں جائیں تو ویٹر کو ہدایت کردیں کہ آپ کے مشروب کے گلاس پر لیموں کا ٹکڑا نہ لگایا جائے۔

  • لیموں حیرت انگیز فوائد کا حامل پھل

    لیموں حیرت انگیز فوائد کا حامل پھل

    لیموں بے شمار فوائد کا حامل پھل ہے جسے مختلف طرح سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لیموں مختلف وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے اور اس میں موجود اجزا جراثیموں کے خلاف مزاحمت میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

    لیموں میں موجود وٹامن سی، ای، اے، کاپر، کرومیم، پوٹاشیئم، آئرن اور میگنیشئم جسم کے بے شمار مسائل سے بچاتے ہیں اور طبی طور پر فائدہ پہنچاتے ہیں۔

    lemon-7

    آج ہم آپ کو لیموں کے ایسے فوائد بتارہے ہیں جن سے شاید آپ پہلے آگاہ نہ ہوں۔


    لیموں کی خوشبو

    لیموں کی مہک اور خوشبو بھی اپنے اندر جادوئی اثرات رکھتی ہے۔

    اگر آپ ایک لیموں کاٹ کر اسے رات بھر کے لیے اپنے کمرے میں رکھ دیں تو آپ اس سے بے شمار فائدے حاصل کرسکتے ہیں۔

    lemon-3

    لیموں کی خوشبو کسی جگہ پر تازگی کا احساس پھیلاتی ہے۔

    یہ خوشبو سانس سے متعلق امراض اور پھیپھڑوں کے مسائل کو حل کرتی ہے۔

    استھما، زکام، یا الرجی کے مرض میں لیموں کو سونگھنا گلے کو صاف کرتا ہے جس سے جسم کے اندر تازہ ہوا کی آمد و رفت بحال ہوتی ہے اور سانس کے بے شمار مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

    lemon-5

    لیموں کی مہک بے چینی یا اینگزائٹی اور ڈپریشن کو بھی کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔


    کئی طبی مسائل کا حل

    لیموں کا باقاعدہ استعمال ملیریا اور پیچش سے حفاظت فراہم کرتا ہے۔

    لیموں دراصل خون کو صاف کرتا ہے جس کے بعد جسم کے افعال بہتر ہونے لگتے ہیں اور جلدی مسائل میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔

    lemon-6

    اس کا روزانہ استعمال جھریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

    روزانہ ایک گلاس لیموں کا شربت / جوس پینے سے گردوں کی پتھری سے چھٹکارہ پایا جاسکتا ہے۔

    لیموں جلد کے مسائل کے لیے نہایت فائدہ مند شے ہے۔ یہ جلد کی معمولی جھریوں، داغ دھبوں اور نشانات کو مٹانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ اس کے لیے لیموں کو کاٹیں اور آدھے حصے کو متاثرہ حصے پر رگڑیں۔

    پاؤں کی ایڑھیوں اور کہنیوں کو نرم اور صاف ستھرا کرنے کے لیے بھی ان پر لیموں رگڑا جاسکتا ہے۔

    lemon-2

    اسے ناخنوں کی صفائی کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    غسل کے پانی میں 2 سے 3 قطرے لیموں کے ملا دینے سے دن بھر تازگی کا احساس رہتا ہے۔


    چھلکا بھی بے شمار فوائد کا باعث

    ماہرین کا کہنا ہے کہ لیموں کے چھلکے میں اس کے گودے سے زیادہ وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔

    lemon-8

    ماہرین کے مطابق:

    لیموں کا چھلکا قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔

    کولیسٹرول میں کمی کرتا ہے۔

    لیموں کا چھلکا کینسر سے بچاؤ میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

    یہ جسم کے کئی اقسام کے انفیکشن کو ٹھیک کرتا ہے۔

    lemon-4

    لیموں کا چھلکا آنتوں سے نقصان دہ جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے۔

    ماہرین کی تجویز ہے کہ لیمن جوس کے بجائے لیمن سموتھی کا استعمال زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا کیونکہ اس میں چھلکے بھی ملائے جاتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • برسات میں لیموں پانی کے فوائد

    برسات میں لیموں پانی کے فوائد

    موسم برسات میں فضاءمیں رطوبت کی زیادتی کی وجہ سے مضر اورخطرناک جراثیم کی نشوونما میں بڑی تیزی آ جاتی ہے جس کی وجہ سے موسمی اورمتعدی بیماریاں سراٹھا لیتی ہیں۔

    رطوبت کی زیادتی کی وجہ سے انسان کے نظام انہضام میں بھی تبدیلی آتی ہے اورانسان مٹھاس کے بجائے ترش اشیاء کی طرف زیادہ راغب ہو جاتا ہے اس لئے غذا میں احتیاط ملحوظ رکھنی چاہیے۔

    موسم برسات میں لیموں کا استعمال


    نظامِ قدرت بھی عجیب ہے اس موسم میں لیموں پر بھی جوانی آجاتی ہے اور لیموں بازار میں سستے داموں فروخت ہونے کےلئے آجاتا ہے۔

    لیموں کی سکنجبین لطف کو دوبالا کر دیتی ہے اور برسات کے موسم میں پیدا ہونے والے عوارضات سے بچانے کا قدرتی ذریعہ بھی ہے۔

    جگر کی صفائی: رواں سال کلینیکل اینڈ ایکسپیریمینٹل فارماکالوجی اینڈ سائیکالوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق لیموں میں نیرنجنین نامی مرکب پایا جاتا ہے جو جگر کی صفائی کے لئے نہایت موثر ہے۔

    پوٹاشیم کا حصول کا ذریعہ: لیموں پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے، جس کی جسم میں موجودگی سے انسان نہ صرف دل اور دماغ کے مختلف امراض سے بچا رہتا ہے بلکہ یہ ہمارے اعصابی نظام کو بھی بہتر بناتا ہے۔

    بلغم: لیموں میں یہ صلاحیت پائی جاتی ہے کہ اس کے استعمال سے گلے میں پھنسی بلغم رفع ہو جاتی ہے۔ نیم گرم میں پانی میں لیموں کا رس ملا کر غرارے کرنے سے گلہ کو بھی تقویت ملتی ہے۔

    آرتھرائٹس: لیموں میں موجود اجزا یورک ایسڈ کو بڑھنے نہیں دیتے، جو جوڑوں میں درد کا باعث بنتا ہے۔

    کمزور خلیوں کی بحالی: لیموں میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹ الکوحل اور سگریٹ نوشی کی وجہ سے تباہ یا کمزور ہونے والے خلیوں کی فوری بحالی میں نہایت معاون ثابت ہوا ہے۔

    قوت مدافعت: قوت مدافعت کی بڑھوتری کے لئے وٹامن سی ناگزیر ہے اور ایک لیموں میں 55فیصد وٹامن سی ہوتا ہے۔

    جلد کی تروتازگی: لیموں کا جوس پینے جلدکی صحت پر بھی مثبت اثر ات مرتب ہوتے ہیں لیموں کو براہ راست جلد پر ملنے سے بھی اسے خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔

  • لیموں کا مستقل استعمال بہت سی بیماریاں روکتا ہے

    لیموں کا مستقل استعمال بہت سی بیماریاں روکتا ہے

    لیموں کےمستقل اورمناسب استعمال سےذیابیطس اور جگرکی بہت سی موذی بیماریوں سےمحفوظ رہاجاسکتا ہے۔

    لیموں کے مستقل اورمناسب استعمال سےذیابیطس جیسی موذی بیماری سے بھی بچا جا سکتا ہے، لیموں کا رس شحمی مادّوں کے جم جانےکےباعث شریانوں میں پیدا ہونے والےنقص کومزید بڑھنےسےروکنےمیں بھی بے انتہا مفید ہے۔

    لیموں کا رس جگر کے لئے ایک بہترین ٹانک ہے،یہ دیکھا گیا ہےکہ عموماً گنے کے رس میں لیموں نچوڑ کر استعمال کیا جاتا ہے جوکی جگر میں پیدا ہونے والی تمام بیماریوں کے لیے اکثیر ہے۔