Tag: Leonardo Dicaprio

  • کیا لیونارڈو کو ٹائی ٹینک فلم کے کردار کے لیے مسترد کردیا گیا تھا؟

    کیا لیونارڈو کو ٹائی ٹینک فلم کے کردار کے لیے مسترد کردیا گیا تھا؟

    سنہ 1997 میں ریلیز کی جانے والی ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم ٹائی ٹینک کے ہدایت کار نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کے ہیرو لیونارڈو ڈی کیپریو آڈیشن کے دوران اپنا یہ کردار تقریباً کھو چکے تھے۔

    ہالی ووڈ کی تاریخ میں دوسری سب سے زیادہ کمانے والی فلم ٹائی ٹینک کو 14 اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا جس میں سے اس نے 11 ایوارڈز جیتے۔

    حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران فلم کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے انکشاف کیا کہ فلم کے ہیرو لیونارڈو ڈی کیپریو جیک ڈاسن کے کردار سے تقریباً ہاتھ دھو چکے تھے۔

    جیمز کیمرون نے بتایا کہ آڈیشن کے لیے جب لیونارڈو کمرے میں داخل ہوئے تو ہم سب ان کی شخصیت سے سحر زدہ ہوگئے، میں نے کہا ٹھیک ہے دیکھتے ہیں کیٹ ونسلیٹ کے ساتھ تمہاری جوڑی کیسی لگتی ہے۔

    لیکن جیمز کے مطابق تب ہی لیونارڈو نے نخرے شروع کردیے۔ انہوں نے کہا کہ کیا مجھے پڑھ کر آڈیشن دینا ہوگا؟ میں نہیں پڑھنے والا۔

    جیمز نے کہا کہ میں نے ان سے ہاتھ ملایا اور کہا کہ آڈیشن پر آنے کے لیے شکریہ، جس پر لیونارڈو نے کہا کہ رکو، اگر میں اسے نہ پڑھوں تو کیا مجھے یہ کردار نہیں ملے گا؟

    جیمز کا کہنا تھا کہ اس وقت میں نے ان سے کہا، کہ یہ ایک بہت بڑے بجٹ کی فلم ہے اور میں اپنی زندگی کے اگلے 2 سال اس فلم کی شوٹنگ پر صرف کرنے والا ہوں، لہٰذا میں غلط کاسٹنگ کا فیصلہ کر کے کوئی درد سر مول نہیں لے سکتا۔

    انہوں نے لیونارڈو سے کہا کہ یا تو اسے پڑھو، یا پھر اس کردار کو بھول جاؤ۔

    اس پر لیونارڈو نے پڑھ کر آڈیشن دیا اور اس لازوال کردار کو حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    یاد رہے کہ سنہ 1912 میں برطانوی بحری جہاز ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کے حادثے میں 15 سو سے زائد افراد کی موت ہوئی تھی اور یہ حالت امن میں کسی حادثے میں ہونے والی اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

    اس پر بنائی گئی فلم ٹائی ٹینک ہالی ووڈ کی شہر آفاق فلموں میں سے ایک ہے۔

  • ٹائی ٹینک ہیرو کو آسکر ایوارڈ ملنے پر ایک پاکستانی سرکاری آفسر کا انوکھا جشن

    ٹائی ٹینک ہیرو کو آسکر ایوارڈ ملنے پر ایک پاکستانی سرکاری آفسر کا انوکھا جشن

    آزاد جموں کشمیر کے سرکاری عہدیدار نےلیونارڈو ڈی کیپریو کو آسکر ایوارڈ ملنے کی خوشی میں اپنے عملے سے منہ میٹھا کرنے کا کہہ دیا۔

    ہالی وڈ میں دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے کام کرنے کے بعد اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے اپنا پہلا آسکر ایوارڈ حاصل کر لیا ہے،انہیں فلم دی ریوینینٹ میں اداکاری پر آسکر دیا گیا ، اس سے پہلی انھیں آسکر ایوارڈ کے لیے پانچ مرتبہ نامزد کیا گیا تھا لیکن انھوں نے آسکر کبھی نہیں جیتا۔

    آزاد جموں کشمیر کے محکمہ ان لینڈ ریونیو کے کمشنر سرکل2 کے رضوان احمد نے لیونارڈو ڈی کیپریو کو آسکر ایوارڈ ملنے کی خوشی میں اپنے عملے سے منہ میٹھا کرنے کا کہتے ہوئے چائے کے وقفے کا اعلان کردیا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں لیونارڈو ڈی کیپریو کو فلم اویئٹر، دی ولف آف وال سٹریٹ ، دی ڈیپارٹڈ ، گینگز آف نیویارک اور جینگو ان چینڈ پر ایوارڈ ملنا چاہیئے۔

    رضوان احمد نے اس خوشی میں اپنے عملے سے کہا کہ وہ منہ میٹھا کریں اور لیونارڈو ڈی کیپریو کے آسکر ایوارڈ میں کی جانے والی تقریر بھی ضرور سنیں۔

  • لیونارڈوڈی کپیریو ماحولیاتی سفیرمقرر

    لیونارڈوڈی کپیریو ماحولیاتی سفیرمقرر

    اقوام متحدہ نے ہالی وڈ کےمشہور اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کوعالمی ماحولیاتی تحفظ کا سفیر مقرر کردیا ہے۔

    ہالی وڈ بلاک بسٹرفلم ٹائی ٹینک سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والےمعروف اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اب دنیا بھرمیں فضائی آلودگی کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں اوران کے بچاؤ سے متعلق شعور و آگہی کو بھی فروغ دیں گے، اس سلسلے میں انہیں عالمی ادارے کے شعبہ ماحولیات کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ کا سفیرمقررکیا گیاہے۔