Tag: leopard

  • آزاد کشمیر: خونخوار تیندوا 8 سالہ بچی کو گھر سے اٹھا لے گیا

    آزاد کشمیر: خونخوار تیندوا 8 سالہ بچی کو گھر سے اٹھا لے گیا

    (27 جولائی 2025): آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب تیندوا ایک گھر پر حملہ کرکے بچی کو اٹھالے گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں لائن آف کنٹرول کے قریب پیش آیا ہے پائل کے علاقے میں ایک تیندوا اچانک آبادی میں داخل ہوکر بچی کو اٹھالے گیا بعدازاں بچی کی لاش ملی۔

    ایس ایس پی مرزا کے مطابق تین گھنٹے بعد بچی کی لاش ایک کھیت کی جھاڑیوں سے برآمد ہوئی، بچی کی گردن پر گہرے زخم اور خون چوسنے کے واضح نشانات تھے۔

    پولیس نے بتایا کہ گھر والے کھیتوں اور جنگل میں بچی کو ڈھونڈتے رہے لیکن بچی کا کوئی سراغ نہ ملا بعدازاں 8 سالہ بچی تین گھنٹے کے بعد جھاڑیوں سے مردہ حالت میں ملی۔

    پولیس حکام کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ یہ دلخراش واقعہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع گاؤں پنڈو نالہ میں پیش آیا، یہ گاؤں چناری سے تقریباً 15 کلومیٹر اور مظفرآباد سے 65 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/1-year-old-bites-cobra-snake-to-death-in-bihar-village-26-july-2025/

  • قومی شاہراہ پر تیندوے کی نقل و حرکت، ویڈیو وائرل

    قومی شاہراہ پر تیندوے کی نقل و حرکت، ویڈیو وائرل

    بھارت میں تلنگانہ کے نرمل ضلع کے دلاورپور منڈل میں رات کے اوقات میں تیندوے کی نقل و حرکت دیکھی گئی، جس کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیندے کی نقل و حرکت بھینسہ نیشنل ہائی وے پر دیکھی گئی، موقع پر موجود شہری نے اپنی گاڑی سے ویڈیو ریکارڈ کرلی۔

    تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں جنگلی جانوروں بالخصوص شیر اور تیندوے کے گاؤں کے قریب آنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، نرمل ضلع میں بھی چیتوں کے نظر آنے کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں، جس سے لوگ خوف زدہ ہیں۔

    محکمہ جنگلات کی جانب سے عوام سے محتاط رہنے اور کسی بھی جنگلی جانور کی موجودگی کی فوری اطلاع دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

    محکمہ جنگلات نے رات کے وقت باہر نہ نکلنے اور گھروں کے ارد گرد روشنی کا انتظام رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ چیتے کو پکڑنے اور محفوظ جگہ منتقل کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور حکام کے ساتھ تعاون کریں۔

    اس سے قبل بھی نئی دہلی میں تیندوے نے گھروں میں چھلانگیں لگا کر متعدد دیہاتیوں کو زخمی کردیا تھا۔

    ستیش کمار کا تیندوے کے ساتھ یہ دوسرا مقابلہ تھا، اس دوران اسے متعدد زخم آئے اور لہولہان ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    دیہاتی آدیش نے دعویٰ کیا کہ چیتا اس کے بھائی کے گھر میں داخل ہوا۔ بھائی نریش نے اپنے مویشیوں کے پاس ایک تیندوے کو دیکھا۔ اگرچہ اس جانور نے کئی دیہاتیوں کو زخمی کیا، لیکن اس نے مویشیوں کو نقصان نہیں پہنچایا۔

    آدیش نے کہا کہ ہم تیندوے کو دیکھنے کے لیے چھت پر کھڑے تھے کہ اچانک وہ نمودار ہوا اور میرے 25 سالہ بھتیجے آکاش پر حملہ کر دیا، اس کے بعد اس نے دوسری چھت پر چھلانگ لگادی، 30 سالہ نشو بھی اس کے حملے میں شدید زخمی ہوگیا۔

  • والدین کے جھگڑنے پر رات کو گھر سے نکلنے والے بچے کا ہولناک انجام

    والدین کے جھگڑنے پر رات کو گھر سے نکلنے والے بچے کا ہولناک انجام

    مہاراشٹر: والدین کے جھگڑنے پر رات کو گھر سے نکلنے والا معصوم بچہ اس وقت ہولناک انجام کا شکار ہوا، جب اس پر ایک خوں خوار تیندوے نے حملہ کر دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع پونے میں تیندوے کے حملے میں ایک 7 سال کا بچہ ہلاک ہو گیا، جس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ والدین کے جھگڑنے کے باعث رات کو گھر سے باہر نکل گیا تھا۔

    میڈیا کو بتایا گیا کہ جمعہ کی رات جب بچے کے ماں باپ گھر میں جھگڑا کرنے لگے، تو اس دوران بچہ گھر سے باہر نکلا، اور گنّے کے کھیتوں کی طرف چلا گیا، جہاں ایک خونخوار تیندوے نے اس پر حملہ کر دیا، جس سے اس کی موت ہو گئی۔

    محکمہ جنگلات کے مطابق تیندوے کے حملے میں فرتا گاؤں کا بچہ ونش راجکمار سنگھ جان کی بازی ہارا، جس کے اترپردیش کے ضلع مظفر نگر سے تعلق رکھنے والے والدین گڑھ کی ایک فیکٹری میں ملازمت کے سلسلے میں شرور تحصیل میں مقیم تھے۔

    دوسری طرف راجستھان کے اُدے پور میں جمعہ کو محکمہ ماحولیات اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ایک آدم خور تیندوے کو مار گرایا ہے، محکمے کے مطابق اس تیندوے نے ضلع میں ستمبر کے 6 مختلف دنوں کو کئی لوگوں کو اپنا شکار بنایا تھا۔

  • ایئرپورٹ کے پاس دیکھا گیا تیندوا پکڑا گیا، ویڈیو وائرل

    ایئرپورٹ کے پاس دیکھا گیا تیندوا پکڑا گیا، ویڈیو وائرل

    بھارت کے شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آس پاس گھومنے والے والا تیندوا شہریوں کے لئے خوف کی علامت بن چکا تھا، جسے انتظامیہ نے سخت جدوجہد کے بعد قابو کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق تیندوے کو پکڑنے کے لئے محکمہ جنگلات کی جانب سے پنجرے لگائے گئے تھے۔ پچھلے پانچ دنوں سے تین دفعہ تیندوا پنجرے کے پاس آ کر وہاں سے رفو چکر ہوجاتا تھا۔

    تیندوے کو پکڑنے کے لیے پنجرے کے پاس جنگلات کے حکام نے پانچ بکریاں رکھی تھیں تاکہ وہ شکار کی کوشش میں آئے اور قابو کرلیا جائے، مگر چالاک تیندوا وہاں آکر واپس چلا جاتا تھا۔

    محکمہ جنگلات کی جانب سے 20 سے زیادہ ٹراک کیمرے اور پانچ پنجرے یہاں نصب کئے گئے تھے، تیندوے کو حیدرآباد کے زو پارک منتقل کرنے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

    محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ تیندوے کو نلاملا کے جنگلات میں چھوڑ دیا جائے گا۔

    وائرل ویڈیو: تیندوا گھر میں داخل ہونے کا دہشت ناک واقعہ

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں الماس گوہ کے پاس سی سی ٹی وی کیمرے میں تیندوے کے فینسنگ سے چھلانگ لگانے کی ایئرپورٹ حکام نے نشاندہی کی تھی جس کے بعد سے مقامی افراد میں خوف پیدا ہوگیا تھا۔

    شہریوں نے اس تیندوے کے پکڑے جانے کے بعد سکون کا سانس لیا۔

  • ویڈیو: کم عمر بچے نے گھر میں گھسنے والے چیتے کے ساتھ کیا کیا؟

    ویڈیو: کم عمر بچے نے گھر میں گھسنے والے چیتے کے ساتھ کیا کیا؟

    بھارت کی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے کم عمر بچے کے خون خوار چیتے کو دیکھنے کے بعد اطمینان نے سب کو حیران کر دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک چیتا گھر میں گھستا ہے اور 12 سالہ بچے اسے قید کر لیتا ہے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق کم عمر بچہ گھر کے مرکزی دروازے کے قریب بیٹھ کر موبائل فون استعمال کر رہا ہے جبکہ اسی دوران خطرناک چیتا بچے کو دیکھے بغیر دروازے سے اندر گھس آتا ہے۔

    بہادر بچے نے بجائے خوف کھانے یا چلانے کے بڑے اطمینان سے چیتے کو اندر گھسنے دیا اور پھر خاموشی سے اٹھ کر باہر گیا اور دروازہ بند کر دیا۔

    بعدازاں اس نے فوراً والدین اور دیگر افراد کو اس بارے میں بتایا جو کم عمر بچے کی بات سن کے حیران رہ گئے۔ انہوں نے فوری طور پر محکمہ جنگلات کو اطلاع دی۔

    حیران کُن طور پر یہ چیتا دو روز قبل ایک چڑیا گھر سے فرار ہوا تھا جس کی تلاش جاری تھی۔ محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے موقع پر پہنچ کر گھر کی کھڑی سے چیتے کو بے ہوش کیا اور اسے ساتھ لے گئے۔

    سوشل میڈیا پر بچے کی بہادری اور خون خوار جنگلی جانور کو دیکھ کر اطمینان نے سب کو حیران کر دیا۔ ہر کوئی اس کی تعریف کر رہا ہے۔

  • خونخوار تیندوے نے شہر میں خوف وہراس پھیلا دیا، ویڈیو وائرل

    خونخوار تیندوے نے شہر میں خوف وہراس پھیلا دیا، ویڈیو وائرل

    رہائشی سوسائٹی کی باؤنڈری وال کے پاس ایک خونخوار تیندوے کو آزادانہ طور پر چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد محکمہ جنگلات نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی کی ایک رہائشی سوسائٹی کے پاس رات کے وقت ایک تیندوا اچانک نمودار ہوا جسے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے دیکھا گیا۔

    خونخوار تیندوے کو باؤنڈری وال کے قریب گھومتے ہوئے دیکھے جانے کے بعد ممبئی کی سوسائٹی میں خوف و ہراس پھیل گیا جس کے بعد مکینوں نے محکمہ جنگلات سے رابطہ کیا۔

    بعد ازاں محکمہ جنگلات کے حکام نے فوری اقدامات کرتے ہوئے چیتے کو قابو کرکے پکڑ لیا، تیندوے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ رہائشی کمپلیکس ایک جنگل کے قریب واقع ہے، جنگلی حیات کے ماہرین نے مقامی افراد کو مشورہ دیا کہ وہ چوکنا رہیں اور خصوصاً رات کے وقت اندھیرے والے علاقوں میں جانے سے گریز کریں کیونکہ ایسے درندے گھات لگا کر اچانک حملہ کرتے ہیں۔

  • وائرل ویڈیو: تیندوا گھر میں داخل ہونے کا دہشت ناک واقعہ

    وائرل ویڈیو: تیندوا گھر میں داخل ہونے کا دہشت ناک واقعہ

    ہریانہ: بھارتی شہر گروگرام میں بدھ کو جنگل سے نکل کر آنے والا تیندوا ایک گھر میں داخل ہو گیا، جس نے علاقے میں دہشت پھیلا دی، تیندوے کے حملے میں ایک 16 سالہ لڑکا زخمی بھی ہو گیا ہے۔

    انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جو دراصل ایک سی سی ٹی وی فوٹیج ہے جس میں تیندوے کو ایک گھر میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، اس واقعے نہ صرف گھر والوں میں بلکہ پورے محلے میں سنسنی پھیلا دی تھی۔

    علاقہ مکینوں نے واقعے کے بعد فوری طور پر پولیس اور وائلڈ لائف کو مطلع کر دیا، جس پر تیندوے کو پکڑنے کے لیے ایک ٹیم بھیجی گئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محکمہ جنگلی حیات کے اہل کار تیندوے کو پکڑنے کے لیے جال اور بے ہوشی کی ڈارٹ بھی لے کر آئے ہیں اور وہ تیاری میں مگن ہیں۔

    بڑی تعداد میں علاقے کے لوگ مذکورہ گھر کے سامنے جمع ہو گئے تھے، اہلکاروں نے 5 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد تیندوے کو ریسکیو کیا، اور اسے جنگل میں لے گئے۔

    وائلڈ لائف انسپکٹر راجیش چاہل کے مطابق انھیں چار سالہ نر تیندوے کی اطلاع اس وقت ملی جب اسے نرسنگھ پور میں صبح 8 بجے کے قریب گاؤں والوں نے دیکھا، انسپکٹر کے مطابق انھوں نے دیکھا کہ جانور دیواروں کو پھلانگ کر ایک زیر تعمیر مکان میں چلا گیا تھا، اور ادھر ادھر گھومتا رہا پھر دوسرے گھر چلا گیا۔

    تیندوے کو دوپہر کے قریب ڈیڑھ بجے ایک ٹرانکولائزر ڈارٹ مار کر پکڑا گیا، جب کہ زخمی لڑکے کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔

  • ویڈیو: جب ٹی وی سیریل کے سیٹ پر اصلی چیتا داخل ہوا تو پھر کیا ہوا؟

    ویڈیو: جب ٹی وی سیریل کے سیٹ پر اصلی چیتا داخل ہوا تو پھر کیا ہوا؟

    ممبئی: بھارتی شہر ممبئی کے ایک مضافاتی علاقے میں ایک ٹی وی سیریل کا سیٹ لگا ہوا تھا کہ اچانک وہاں ایک چیتا اپنے بچے کے ساتھ نمودار ہوا، جسے دیکھ کر تمام عملے کے اوسان خطا ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ممبئی کے گورگاؤں فلم سٹی میں ایک مراٹھی ٹی وی سیریل ’اجونی‘ پر گزشتہ رات ایک چیتا اپنے بچے کے ساتھ کہیں سے آ کر داخل ہو گیا، جسے دیکھ کر سیٹ پر کام کرنے والوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کلپ میں سیٹ پر چیتے کو دیکھ کر عملے کے ارکان کو گھبراہٹ میں بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    آل انڈین سینے ورکرز ایسوسی ایشن کے صدر سریش شیام لال گپتا کا کہنا تھا کہ سیٹ پر 200 سے زیادہ لوگ موجود تھے، کسی کی بھی جان جا سکتی تھی، گزشتہ دس دنوں میں یہ تیسرا یا چوتھا واقعہ ہے، حکومت اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات نہیں کر رہی ہے۔

    واقعے کے بعد حکام کی کئی ٹیموں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور وہاں کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ 18 جولائی کو بھی فلم سٹی میں ایک تیندوے نے آ کر ایک کتے پر حملہ کیا تھا۔

  • ویڈیو: نوجوان کی تیندوے کے ساتھ دل دہلا دینے والی لڑائی، انجام کیا ہوا؟

    ویڈیو: نوجوان کی تیندوے کے ساتھ دل دہلا دینے والی لڑائی، انجام کیا ہوا؟

    کرناٹک: بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک نوجوان نے تیندوے کے ساتھ دل دہلا دینے والی لڑائی لڑی اور آخر کار اس پر قابو پا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک نوجوان کو بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک تیندوے کو رسیوں سے باندھ کر موٹر سائیکل پر لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

    یہ واقع جمعہ کو کرناٹک کے ضلع ہاسن میں ارسیکیرے تحصیل کے باگیوالو گاؤں میں پیش آیا، متھو نامی نوجوان اپنے کھیت میں فصل پر کیڑے مار دوا چھڑکنے گیا تھا، کہ درخت پر بیٹھے تیندوے نے اس پر حملہ کر دیا۔

    نوجوان نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اس کے ساتھ مقابلہ کیا اور آخر کار اس پر قابو پا لیا، اور اس کے پیر رسیوں سے باندھ کر موٹر سائیکل پر محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے پاس لے گیا۔

    محکمہ جنگلات کے مطابق انھوں نے زخمی تیندوے کا علاج کیا اور پھر اسے جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔ خوں خوار درندے کے ساتھ مقابلے میں متھو نامی نوجوان کو چوٹیں بھی آئیں، جس پر اسے اسپتال جانا پڑا۔ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں اور دیہاتیوں نے نوجوان کی ہمت کی داد دی۔

  • زخمی تیندوا بے قابو:3پولیس اہلکاروں کو حملہ کرکے زخمی کردیا، ویڈیو وائرل

    زخمی تیندوا بے قابو:3پولیس اہلکاروں کو حملہ کرکے زخمی کردیا، ویڈیو وائرل

    ہریانہ : بھارت میں پولیس اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں پر خونخوار تیندوے نے حملہ کرکے زخمی کردیا، حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے پانی پت میں ایک زخمی تیندوے نے پولیس اہلکاروں اور محکمہ جنگلات کے عملے پر حملہ کردیا۔

    پانی پت کی ضلع پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اور محکمہ جنگلات کے اہلکار بہرام پور گاؤں میں آنے والے تیندوے کو قابو کرنے کی کوشش کرہے ہیں۔

    اسی دوران زخمی تیندوا پہلے ایک اہلکار پر حملہ آور ہوتا ہے اور پھر دوسرے اہلکار کو پکڑلیتا ہے اسی افرا تفری میں ایک اور اہلکار اس پر لاٹھی سے زور دار حملہ کرتا ہے جس سے وہ دور جاکر گرتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بعد ازاں اہلکاروں نے صورتحال پر قابو پالیا اور جانور کو پرسکون کردیا۔

    واقعے میں تین اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ متعلقہ ایس پی نے زخمی اہلکاروں کی بہادری کو سراہا۔