Tag: leopard

  • افریقی سفاری پارک میں چیتا 3 سالہ بچے کو کھا گیا

    افریقی سفاری پارک میں چیتا 3 سالہ بچے کو کھا گیا

    افریقی ملک یوگنڈا کے نیشنل سفاری پارک میں ایک چیتا قریب رہائشی 3 سالہ بچے کو اٹھا کر اپنے ساتھ لے آیا اور اسے باآسانی کھا گیا۔

    پارک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچہ پارک میں تعینات ایک رینجر کا بیٹا تھا جو اپنی دادی کے ساتھ پارک کے قریب ہی بنے رہائشی حصے میں رہتا تھا۔

    ان کے مطابق بچہ رات کے وقت اپنی دادی کے پیچھے نکلا تھا جو اس کی موجودگی سے بے خبر تھیں۔ اسی دوران چیتے نے جھپٹا مار کر اسے پکڑا اور جھاڑیوں میں لے گیا۔ بچے کی باقیات اگلے دن جھاڑیوں سے دریافت ہوئیں۔

    بچے کی دادی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بچے کی چیخ سنی تھی جو مدد کے لیے پکار رہا تھا۔ انہوں نے اسے تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن چیتا غائب ہوچکا تھا۔

    پارک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چیتا تاحال جھاڑیوں میں پوشیدہ ہے، اس کی تلاش جاری ہے تاکہ اسے اس حصے سے نکالا جاسکے۔

    ان کے مطابق چیتا ایک دفعہ انسانی گوشت چکھ لے تو اسے دوبارہ اس کی اشتہا ہوتی ہے اور وہ ایک خطرناک جانور بن جاتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کیا آپ ’چیتا بلی‘ کے بارے میں جانتے ہیں؟

    کیا آپ ’چیتا بلی‘ کے بارے میں جانتے ہیں؟

    کیا آپ نے ’چیتا بلی‘ کا نام سنا ہے؟

    جنگلی بلی کی ایک نسل چیتے سے مشابہت کے باعث چیتا بلی کہلاتی ہے۔ یہ جنوب اور مشرقی ایشائی ممالک میں پائی جاتی ہے۔

    یہ بلی جسامت میں عام بلی جیسی ہی ہوتی ہے تاہم یہ تھوڑی سی دبلی ہوتی ہے اور اس کا سر بھی عام بلیوں کے مقابلے میں چھوٹا ہوتا ہے۔

    چیتا بلی کی نسل عام بلیوں کے مقابلے میں کم ہے لہٰذا اس کے تحفظ کے لیے اقدامات بھی جاری ہیں۔

    چین کی جنگ ژینگ کاؤنٹی میں بھی ایسی ہی ایک ننھی سی چیتا بلی کو پھرتے دیکھا گیا جس کے بعد ایک گاؤں والا اسے اٹھا کر اپنے گھر لے آیا۔

    کئی دن تک اس کی پرورش کرنے کے بعد اسے اندازہ ہوا کہ یہ عام بلی نہیں اور کسی خاص جنگلی نسل سے تعلق رکھتی ہے جس کے بعد وہ بلی کو لے کر پولیس کے پاس پہنچ گیا۔

    پولیس نے فوراً ہی پہچان لیا کہ یہ ’چیتا بلی‘ ہے جس کی عمر ایک ماہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ بچہ اس وقت اپنے ٹھکانے سے باہر نکل آیا جب اس کی ماں خوراک کی تلاش کے لیے باہر گئی ہوگی۔

    عالمی ادارہ برائے تحفظ فطرت آئی یو سی این نے اس بلی کو تیسرے درجے کی حفاظتی فہرست میں رکھا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لاہورکے چڑیا گھرمیں مادہ تیندوا کی پراسرارموت

    لاہورکے چڑیا گھرمیں مادہ تیندوا کی پراسرارموت

    لاہور: چڑیا گھرمیں چارماہ کی روزی نامی مادہ تیندوا ہلاک ہوگئی ہے انتظامیہ کے مطابق تیندوا کو کسی قسم کی بیماری لاحق نہیں تھی۔

    چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق چارسالہ روزی نامی مادہ تیندوا اتوارکی صبح ہلاک ہوئی۔

    انتطامیہ کا موقف ہے کہ مادہ تیندوا کو کسی قسم کی بیماری نہیں تھی لہذا موت کی وجوہات جاننے کے لیے مادہ تیندوا کا پوسٹمارٹم کروایا جائے گا۔

    روزی نامی یہ مادہ تیندوا اٹھائیس جون کو لاہورکے چڑیا گھر میں پیدا ہوئی تھی جو کہ اس چڑیا گھر میں پیدا ہونے والی پہلی مادہ تیندوا تھی۔