Tag: less sleeping

  • نیند کی کمی، موٹاپے کا سبب

    نیند کی کمی، موٹاپے کا سبب

    پینسلوانیا :آج کل ہر انسان اپنے بڑھتے ہوئے جسمانی وزن کو لےکر پریشان رہتا ہے، اور یہ سمجھتا ہے کہ  کھانے کی عادات کی وجہ سے وزن بڑھ رہا ہے ۔

    امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں  یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپ  کے وزن بڑھنے کی وجہ آپ کے کھانے کی عادات نہیں بلکہ آپ کی خراب نیند ہوسکتی ہے۔

    پینسلوانیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ایک رات میں نیند کی کمی بھی لوگوں کے اندر بہت زیادہ چربی والی غذاﺅں کا رجحان بڑھا دیتی ہے۔


    تحقیق کے دوران 34 رضاکاروں کا جائزہ لیا گیا ، جس کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ نیند کی کمی لوگوں کو زیادہ خوراک کی جانب لے جاتی ہے اور کھانے کا انتخاب بھی ایسا ہوتا ہے جو موٹاپے کا باعث بنتا ہے۔

    تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نیند کی کمی لوگوں کے اندر موٹاپے کا سبب بننے والی خوراک کی رغبت بڑھا دیتا ہے اور وہ لوگ صحت بخش کھانوں کو ناپسند کرنے لگتے ہیں۔

    اس سے قبل ماضی میں تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ نیند کی عادات اور جسمانی وزن میں اضافے کا باعث میٹابولک ہارمونز میں تبدیلیاں آنا ہے تاہم اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ درحقیقت ہمارے دماغی نیٹ ورک میں آنے والی تبدیلیاں ہمیں وزن میں اضافہ کرنے والی خوراک کی جانب لے جاتی ہیں۔

  • نیند کی کمی ذیابیطس کا سبب بن سکتی ہے

    نیند کی کمی ذیابیطس کا سبب بن سکتی ہے

    شکاگو: نیند کی کمی یوں تو ذہنی سکون بربادکرنے ساتھ ساتھ کئی مسائل کا سبب بنتی ہے، نیند کی کمی کے باعث ذیابطیس میں مبتلا ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

    امریکا کی شکاگو یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق نیند کی کمی کے شکار افراد کے خون میں فیٹی ایسڈز کی مقدار میں بتدریج اضافہ اورانسولین کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے۔

    تحقیق کے دوران ماہرین نے 18 سے 30 برس کی عمر کے 19 افراد کے روز مرہ معمولات کا تجزیہ کیا۔ ماہرین نے دیکھا کہ مسلسل 3 روز صرف 4 گھنٹے کی نیند لینے سے ان کے خون میں فیٹی ایسڈز کی مقدار میں بتدریج اضافہ اور انسولین کی صلاحیت کم ہوتی گئی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی خون میں فیٹی ایسڈز کی سطح کو بڑھا دیتی ہے، جس کے باعث میٹابولزم کا عمل متاثر ہوتا ہے اور خون میں انسولین بنانے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے جوکہ خون میں شوگر کی مقدار کنٹرول کرتی ہے۔

    تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ جسمانی طور پر زیادہ متحرک رہنے کے باوجود اگر نیند پوری نہ کی جائے تو صحت کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

  • کم نیند لینے سے دماغ جلد بوڑھا ہو جاتا ہے

    کم نیند لینے سے دماغ جلد بوڑھا ہو جاتا ہے

    نئی تحقیق کے مطابق کم نیند لینے سے انسانی دماغ جلد ’بوڑھا‘ ہو جاتا ہے۔

    امریکہ میں ہونے والی اس تحقیق میں انسانی دماغوں کے امیجز کا جائزہ لیا گیا اور یہ معلوم ہوا کہ کم نیند سے انسانی دماغ کی ساخت اور بناوٹ میں تبدیلیاں زیادہ تیزی سے ہوتی ہیں۔

    انسانی عمر کے ساتھ ساتھ نیند کے دورانیے اور انداز میں کمی ہونا عام بات ہے اور اسی کی بنیاد پر انسانی دماغ کا سکڑنا بھی حیرت انگیز نہیں۔