Tag: Letter to foreign minister

  • امریکی شہری کے قتل کی بھارتی سازش پر سینیٹرز بول پڑے

    امریکی شہری کے قتل کی بھارتی سازش پر سینیٹرز بول پڑے

    واشنگٹن : امریکی شہری پر قاتلانہ حملے کی بھارتی سازش کے حوالے سے امریکی سینیٹرز نے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا۔

    مذکورہ خط میں سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے ارکان نے بھارت کو سخت سفارتی ردعمل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    امریکی سینیٹرز کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت امریکا میں امریکی شہری پر قاتلانہ حملے میں ملوث پائی گئی ہے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹرز کے خط کا نجی طور پر جواب دیں گے۔

    ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ معاملہ بھارتی حکومت کے ساتھ اٹھایا تھا، جس پر بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ اس معاملے پر انکوائری کی جارہی ہے، ہمیں امید ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات ہوں گی۔

    پریس کانفرنس میں میتھو ملر سے امریکی کانگریس میں پاکستان سے متعلق قرارداد پر سوال کیا گیا جس کا جواب دینے کے بجائے میتھیو ملر نے مذکورہ قرارداد پر تبصرے سے گریز کیا۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان اپنی آئینی اور بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے، پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی اور پُرامن اجتماع کے حقوق کا احترام کیا جائے۔

    میتھو ملر نے کہا کہ امریکا پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے احترام کا مطالبہ کرتا ہے، پاکستان انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام کرے۔

  • نائجیریا کی جیل میں قید دو پاکستانیوں کا وزیر خارجہ کے نام خط، رہائی کی اپیل

    نائجیریا کی جیل میں قید دو پاکستانیوں کا وزیر خارجہ کے نام خط، رہائی کی اپیل

    اسلام آباد : نائجیریا کی جیل میں سولہ ماہ سے قید دو پاکستانیوں نے وزیر خارجہ کے نام خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ہمیں غیر قانونی قید سے نجات دلائی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق نائجیریا کی جیل سے پاکستانی وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی کے نام ایک خط لکھا گیا ہے، مذکورہ خط وہاں کی جیل میں16ماہ سے قید دو پاکستانیوںکیپٹن نصیر خان اورانجینئر محمد اعجاز نے لکھا ہے۔

    وزیر خارجہ کے نام لکھے گئے خط میں ان کا کہنا ہے کہ ہم نے مارچ2017میں اقلیم شپنگ نامی کمپنی میں نوکری کی، اس کمپنی نے پہلے ہمیں یونان اور پھر نائجیریا بھجوایا، نائجیریا میں تیل لوڈ کرنے کا اجازت نامہ مانگنے پر ہمیں یرغمال بنا لیا گیا کیونکہ ہم نے جہاز پر غیر قانونی طور پر کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بعد ازاں نائجیرین نیوی نے جہاز پر چھاپہ مار کر سب کو گرفتار کرلیا، نائجیرین تفتیشی ایجنسیز نے ہم دونوں کو کلیئر کردیا، ہمیں گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔

    نائجیرین عدالت نے ہم سے رہائی کیلئے ایک کروڑ50لاکھ روپے بطور ضمانت  اور ایک پاکستانی اور ایک نائجیرین شہری کی ضمانت  طلب کی ہے، پاکستان میں موجود ہمارے اہل خانہ اتنی بڑی رقم ادا کرنے سے قاصرہیں، لہٰذا وزیراعظم، وزیرخارجہ اور چیف جسٹس آف پاکسستان سے اپیل ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر ہماری مدد کی جائے۔

    کپتان نصیر خان کا تعلق کراچی اور تھرڈ انجینئر محمد اعجاز کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ دونوں کے رشتے دارسخت پریشان ہیں۔

    دوسری جانب نائجیریا میں قید شپنگ کمپنی کے ملازم دو پاکستانیوں کیپٹن نصیر خان اورانجینئر محمد اعجازکی رہائی کے لیے حکومت نے کوششیں شروع کردیں۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قونصلر رسائی مل گئی ہے۔ قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں ان کی ہرممکن مدد کریں گے۔