Tag: letter to imran khan

  • اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا عمران خان کو خط، خطاب کی دعوت

    اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا عمران خان کو خط، خطاب کی دعوت

    اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین وسابق وزیراعظم عمران خان کو بار سے خطاب کرنے کیلیے خط لکھ دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں انہیں بار سے خطاب کی دعوت دی گئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سابق وزیراعظم کو بار سے خطاب کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد صدر ہائیکورٹ بار شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے عمران خان کو دعوت نامہ ارسال کیا ہے۔

    صدر ہائیکورٹ بار شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی سیاسی افراتفری، معاشی، سیکیورٹی صورتحال اور دیگر معاملات پر بار سے خطاب کریں۔

    خط میں عمران خان سے کہا گیا ہے کہ وہ ہائیکورٹ بار سے خطاب کے لیے وقت اور تاریخ بتادیں تاکہ انتظامات کیے جاسکیں۔

    شعیب شاہین کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے قانون کی بالادستی کیلیے ہر وقت ہر اول دستے کا کردار ادا کیا اور کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن: کیس میں طلب پولیس افسران کو عہدوں سے ہٹایا جائے، پی اے ٹی کا مطالبہ

    سانحہ ماڈل ٹاؤن: کیس میں طلب پولیس افسران کو عہدوں سے ہٹایا جائے، پی اے ٹی کا مطالبہ

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک نے وزیرِ اعظم عمران خان کے نام خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں طلب پولیس افسران کو عہدوں سے ہٹایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پی اے ٹی نے وزیرِ اعظم کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ اعظم سلیمان چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے کے لیے امیدوار ہیں، جب کہ وہ سانحۂ ماڈل ٹاؤن کے موقع پر ہوم سیکرٹری پنجاب تھے۔

    پاکستان عوامی تحریک نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کےنام بھی خط ارسال کر دیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کی طرف سے طلبی کے لیے دائر رٹ میں اعظم سلیمان کا نام بھی شامل ہے۔

    خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ ماڈل ٹاؤن آپریشن کا فیصلہ کرنے والی میٹنگ میں بھی اعظم سلیمان شریک تھے، انھوں ںے باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔

    خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کیس میں طلب پولیس افسران کو عہدوں سے ہٹایا جائے، پاکستان عوامی تحریک کا مؤقف ہے کہ سانحے میں ملوث کسی افسر کو اہم عہدہ ملنے سے ٹرائل متاثر ہوگا۔


    یہ بھی پڑھیں:  سانحہ ماڈل ٹاؤن، چار سال بیت گئے، لواحقین انصاف کے منتظر


    خط میں کیس کے حوالے سے پاکستان تحریکِ انصاف کے کردار کا بھی ذکر کیا گیا ہے، لکھا گیا ہے کہ پی ٹی آئی متاثرین کو انصاف دلوانے کی جدوجہد میں شریک رہی ہے، جب کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے سانحے کی غیر جانب دارانہ تحقیق کے بیان کا بھی خیر مقدم کیا جاتا ہے۔

    مذکورہ خط خرم نواز گنڈا پور نے وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو لکھا، خط کی کاپی وفاقی وزیرِ داخلہ اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ جون 2014 میں لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں جامع منہاج القرآن کے دفاتر اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کی رہائش گاہ کے باہر بیرئیر ہٹانے کے لیے خونی آپریشن کیا گیا، جس میں خواتین سمیت 14 افراد جاں بحق جب کہ 90 افراد زخمی ہو گئے تھے۔