Tag: LEVI FORCES

  • کوئٹہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ، لیویز اہلکار شہید

    کوئٹہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ، لیویز اہلکار شہید

    کوئٹہ: سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار کو قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق سریاب مل کے علاقے عوامی پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے صبح سویرے لیویز اہلکار خادم حسین کو گولیوں کانشانہ بنایااور موقع سے فرار ہوگئے۔

     اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔

     ابتدائی پوسٹ مارٹم کے مطابق خادم حسین کو سر میں دو گولیاں لگیں ہیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں، قتل کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

  • باجوڑ میں دھماکہ، ایک لیوی اہلکارشہید ایک زخمی

    باجوڑ میں دھماکہ، ایک لیوی اہلکارشہید ایک زخمی

    پشاور: باجوڑکی تحصیل ماموند میں ایک دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایاگیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحصیل ماموند کے علاقے’کمرسر‘میں دو لیوی اہلکار سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد کا نشانہ بنے جن میں سے ایک موقع پر ہی شہید ہوگیا جبکےدوسرے کو زخمی حالت میں نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ علاقے میں جاری آپریشن ضربِ عضب کے ردعمل میں سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ کئی ماہ سے جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج نے فقید المثال کامیابیاں سمیٹی ہیں جن کے باعث شدت پسند علاقہ چھوڑنے اور انتقاماً اس نوعیت کی بزدلانہ کاروئیاں کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔