Tag: Levies Force

  • خضدار سے برآمد بارودی مواد سے کتنے بم بنائے جاسکتے تھے؟ بڑا انکشاف

    خضدار سے برآمد بارودی مواد سے کتنے بم بنائے جاسکتے تھے؟ بڑا انکشاف

    کوئٹہ: لیویز فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے ان کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خضدار میں لیویز فورس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا ہے، زاوہ پوسٹ پر ایک گاڑی سے 88 کلو بارودی موادبرآمد کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ڈی سی خضدار ولی محمد بڑی کے مطابق برآمد سامان میں وائر، ٹائمر بھی شامل ہیں، قبضے میں لیا گیا مواد تین سو سے زائد بم بنانے میں استعمال ہوسکتاتھا، لیویز فورسز کی جانب سے قبضے میں لئے گئے بارودی مواد کو سی ٹی ڈی کے حوالے کیا جائے گا۔

    اس سے قبل پچیس دسمبر کو سوات پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی ٹی ڈی نےباجوڑ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے دوگاڑیاں اور بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا، گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سےہے، ملزمان کو گرفتاری کے بعد ان سے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اٹھارہ دسمبر کو سی ٹی ڈی خیبر پختونخواہ نے مردان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پانچ افغان دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، 4 ملزمان گرفتار

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کا ہدف صوابی میں اسٹیل ملز میں کام کرنے والےغیر ملکی تھے، دہشتگردوں کے ہائی اسکول شاہ ڈھنڈ بابا اور نہر چوک بھی ٹارگٹ تھے اس کے علاوہ دہشتگردوں کا پشاور میں مسجد کو بھی ٹارگٹ بنانےکا منصوبہ تھا۔

    اٹھارہ دسمبر کو ہی سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تھانہ باڑہ کی حدود میں خفیہ اطلاعات پر ایک مکان پر چھاپہ مارا، کارروائی میں کالعدم تنظیم کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    گرفتاردہشتگردوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ذاکرآفریدی بھی شامل تھا، دہشتگردوں کےقبضےسے تین خودکش جیکٹ، چھ دیسی ساختہ بم برآمد اور ممنوعہ لٹریچر برآمد کیا گیا تھا۔

  • لیویز فورس  نے کوہلو میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

    لیویز فورس نے کوہلو میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

    کوہلو: لیویز فورس نے کوہلو میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی اور زیر زمین چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ و گولا بارود برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوہلو میں لیویز فورس نے سوراف نالہ کے علاقے میں تخریب کارروں کے ٹھکانے پر بڑی کارروائی کی اور کارروائی کے دوران زیر زمین چھپایہ گیا بھاری تعداد میں اسلحہ و گولا بارود برآمد کرلیا ہے۔

    کارروائی میں آئی ای ڈی 3 عدد ، اے آئی ایم 7 عدد، اے پی ایم 7 عدد، ڈور ہینڈ گرنیڈ 5 عدد، 38 مارٹر کے 140 گولے، اے جی ایس گرنڈ 354 ,38 مارٹر بیک فیوز 86عدد، 38 مارٹر فرنٹ فیوز 106 عدد، اے جی ایس 17 گرنیڈ 354 عدد سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔

    رسالدار میجر شیر محمد مری نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ تخریب کار اسحلہ کو صوبے میں تخریب کاری کےلئے استعمال کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے تاہم لیویز فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صوبے کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کی سرکوبی کی جارہی ہے جلد پکڑنے میں کامیاب ہوں گے، ضلع میں امن دشمن عناصر کے خلاف لیویز فورس کی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

  • لیویز کا غیر معیاری اسلحہ، خریداری کی انکوائری کریں گے، ثنا اللہ زہری

    لیویز کا غیر معیاری اسلحہ، خریداری کی انکوائری کریں گے، ثنا اللہ زہری

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے کہا ہے کہ لیویز فورس کے لیے ماضی میں غیر معیاری اسلحہ خریدا گیا جس کی تحقیقات کررہے ہیں سرکاری محکموں میں بوگس ملازمین کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

    ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ میں پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایمر جنسی کنٹرول روم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے نئی خریدی گئی 10 بکتر بند گاڑیاں‘ صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اور ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس کے حوالے کیں، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے لیویز فورس کے لیے مزید 20 بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا بھی اعلان کیا۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کا کہنا تھا کہ ماضی میں لیویز فورس کے لیے جو اسلحہ خریدا گیا وہ غیر معیاری تھا موجودہ حکومت فورس کے لیے اسلحہ و دیگر سامان کی خریداری میں شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھ رہی ہے۔

    خواہش ہے کہ اپنی فورسز کو مزید مضبوط کریں، صحافیوں کے سوالات کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا آئندہ بجٹ بھی عوام دوست ہوگا۔

    ہماری حکومت نے سرکاری محکموں میں بوگس ملازمین کی جانچ پڑتال کرانے کا فیصلہ کیا بوگس ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔