Tag: Lft.general naveed malik

  • کراچی کو پُر امن اور مستحکم بنائیں گے، کور کمانڈر کراچی

    کراچی کو پُر امن اور مستحکم بنائیں گے، کور کمانڈر کراچی

    کراچی: کور کمانڈر کراچی لفٹیننٹ جنرل نوید مختارنےکہا ہےکہ کراچی کو پُرامن اور مستحکم بنائیں گے، ایوان صنعت تجارت کراچی ملکی معیشت کی بحالی کیلئے تجاویز دے۔

    تاجروں کے وفد سے ملاقات میں کور کمانڈر کراچی نوید مختار نےکراچی میں پائیدار امن،کاوربار اورصنعتی ماحول کے حوالے سے تاجر برادری کی تجاویز کوسراہا۔

     انہوں نے وفد کو بتایا کہ کراچی میں بھتہ خوروں ، ٹارگٹ کلرز،عسکریت پسندوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موٴثرکارروائی کی گئی۔

    لفٹیننٹ جنرل نوید مختارنے کراچی میں مکمل طور پر قیام امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

     کور کمانڈر سے ملاقات میں سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس سراج قاسم تیلی نے کہا ہے کہ کاروباری و صنعتی ماحول کو بہتر بنانے کیلئے قیام امن ضروری ہے۔

    وفد نے کور کمانڈر کو ناقص انتظامی امور، ،پانی و گیس اوربجلی کی قلت، ٹریفک جام،مسائل سے نمٹنے میں پولیس کی ناکامی سمیت دیگر اہم مسائل پرخدشات کا اظہار کیا۔

  • کراچی کو امن کا گہوارہ بنا ئیں گے، کور کمانڈر کراچی

    کراچی کو امن کا گہوارہ بنا ئیں گے، کور کمانڈر کراچی

    کراچی: کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نو ید مختار نے کہا ہے کہ کراچی کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

    کراچی کی امن عامہ کی صورتحا ل سے مضطرب صنعتکاروں و تاجروں کے نما ئندہ وفد نے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نو ید مختارسے ملاقات کی اس ملا قات میں صنعتکاروں نے کور کمانڈر کراچی سے امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

     اس موقع پر کو ر کما نڈر نے صنعتکاروں کو یقین دہانی کرائی کہ جرائم پیشہ عناصر کے مکمل خاتمے تک شہر میں جاری آپریشن جاری رہے گا ۔

     کو ر کما نڈر کراچی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی کو امن کا گہوراہ بنائیں گے، انہوں نے کہا کراچی میں امن ہوگا تو ملک ترقی کرے گا، کور کمانڈر نے صنعتکاروں سے کہا کہ شہر کے ساتوں انڈسٹریل زونز کو امن عامہ کے تناظر میں مدد فراہم کی جائے گی ۔

  • کورکمانڈر کراچی نوید مختار کا لیاری کےمختلف علاقوں کا دورہ

    کورکمانڈر کراچی نوید مختار کا لیاری کےمختلف علاقوں کا دورہ

    کراچی: کورکمانڈر کراچی لیفٹینٹ جنرل نوید مختار نے لیاری سمیت شہربھرمیں امن وامان کیلئے رینجرز کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

    ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر کے ہمراہ انہوں نے لیاری کے مختلف علاقوں کادورہ کیااور وہاں تعینات رینجرز کے اہلکاروں سے ملاقات کی ۔

     اس موقع پر کورکمانڈر لیفٹینٹ جنرل نوید مختار کو لیاری میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن سمیت امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔

     کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کہ کراچی سے بدامنی کے خاتمے اور امن وامان کیلئے رینجرز کا کردار اہم ہے ۔

     انہوں نے شہربھرمیں ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف رینجرز کے موثرکارروائیوں کو سراہا ہے۔

  • کراچی میں دہشتگردی کی وجہ بیڈگورننس ہے، نوید مختار

    کراچی میں دہشتگردی کی وجہ بیڈگورننس ہے، نوید مختار

    کراچی: کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نویدمختار نے کراچی میں دہشت گردی کی بڑی وجہ بیڈگورننس اوربدانتظامی کو قرار دیدیا، کہتے ہیں کراچی میں جرائم پیشہ افراد نے اداروں کی حیثیت اختیار کرلی ہے۔

    کور کمانڈر کراچی نوید مختار کا کہنا ہے کہ نائن الیون کے بعدپاکستان زیادہ دہشت گردی کاشکار رہا،شہری علاقوں میں دہشت گردی سے معیشت کو شدید نقصان پہنچا، ان کا کہنا تھا کہ شہروں میں دہشت گردی کے واقعات کو ہرگز تنہائی میں نہیں دیکھنا چاہئے، گلوبلائزیشن کے اس دور میں شہروں میں دہشت گردی بڑھی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں دہشت گردی کی بڑی وجہ بیڈگورننس اوربدانتظامی ہے، کراچی میں جرائم پیشہ افراد نے اداروں کی حیثیت اختیار کرلی ہے اور جرائم پیشہ افراد عوام کو بنیادی سہولتیں تک فراہم کررہے ہیں، کورکمانڈر کراچی کا کہنا تھا کہ شہرسے ہرقسم کی بدامنی کا خاتمہ کریں گے۔

     کراچی کی ترقی کرتی معیشت دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہی، کراچی میں بلاتفریق آپریشن جاری ہے، دہشت گردی کے ہرواقعے کے تانے بانے کہیں نہ کہیں سے ملتے ہیں،غیرریاستی عناصرشہروں میں سرایت کرگئے ہیں،شہریوں کی مدد سے سوات اورمالاکنڈ میں غیرریاستی عناصر سے چھٹکارہ حاصل کیا،کراچی سے بھی غیرریاستی عناصر کاخاتمہ کیاجائے گا۔

  • لیفٹیننٹ جرنل نوید مختار نے کور کمانڈر کراچی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    لیفٹیننٹ جرنل نوید مختار نے کور کمانڈر کراچی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    کراچی:لیفٹیننٹ جرنل نوید مختار نے کور کمانڈر کراچی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

    کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب کورکمانڈر ہیڈ کواٹر کراچی میں منعقد ہوئی، تقریب میں آرمی کے سینئیر حکام نے شرکت کی، آئی ایس پی ار کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی ریٹارئیرڈ ہوگئے، جس کے بعد لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

    لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور کمانڈر کراچی مقرر کیا تھا۔