Tag: Lft.general rizwan akhtar

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی نے آرمی چیف کو ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ بھی دی۔ آرمی چیف نے ملکی سلامتی میں آئی ایس آئی کے کردار کو سراہا اور خفیہ ادارے کے اہلکاروں اور افسران کی قربانیوں کو سلام پیش کیا۔

    انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو ڈی جی آئی یس آئی تعینات کئے جانے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

  • صدر ممنون حیسن سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

    صدر ممنون حیسن سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

    اسلام آباد: صدرِ پاکستان ممنون حسین سے آج ڈی جی آئی ایس آئی نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار صدرممنون حسین سے ملاقات کی اور ملک کی امن وامان کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    صدرممنون حسین نے ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اخترکوذمہ داریاں سنبھالنےپر مبارکباددی۔ صدر ممنوں حسین نے ملاقات میں کہا کہ آئین کی بالادستی میں ہی ملک کی کامیابی ہے۔

  • لیفٹنٹ جنرل رضوان اختر نے آئی ایس آئی سربراہ کے فرائض سنبھال لئے

    لیفٹنٹ جنرل رضوان اختر نے آئی ایس آئی سربراہ کے فرائض سنبھال لئے

    آئی ایس آئی کےنئے سربراہ لیفٹنٹ جنرل رضوان اختر نےاپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

    آئی ایس آئی کےسابق سربراہ لیفٹنٹ جنرل ظہیر الاسلام اپنی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائرڈ ہوگئے، ان کی جگہ لیفٹنٹ جنرل رضوان اختر نے نئے آئی ایس آئی کے سربراہ کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔

    حکام کے مطابق لیفٹنٹ جنرل رضوان اختر کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی پہلے روز پالیسی بریفنگ دی جائے گی، ان کا ادارے کے مختلف شعبوں کے سربراہان سے تعارف کرایا جائے گا اور مختلف محاذوں پر جاری آپریشنز کے بارے میں بھی بریفنگز دی جائیں گی۔

  • نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر آج عہدے کا چارج سنبھالیں گے

    نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر آج عہدے کا چارج سنبھالیں گے

    اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر آج آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

    انٹرسروسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام گزشتہ روز مدتِ ملازمت پوری ہونے پر سبکدوش ہوگئے، نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر آج ملک کے سب سے بڑے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

     اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کراچی میں ڈی جی رینجرز کے عہدے پر تعینات تھے اور انہوں نے کراچی میں امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی تھی، جن افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی تھی، ان میں میجر جنرل رضوان اختر ، میجر جنرل ہلال حسین ، میجر جنرل غیور محمود ، میجر جنرل نذیر بٹ ، میجر جنرل نوید مختار اور میجر جنرل ہدایت الرحمان شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو آئی ایس آئی کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا تھا، اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو کور کمانڈر کراچی ، لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ آئی جی سی اینڈ آئی ٹی، لیفٹیننٹ جنرل ہلال حسین کور کمانڈر منگلا، لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان کور کمانڈر پشاور اور لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کیا گیا تھا۔