Tag: LG POLLS

  • حالیہ بلدیاتی الیکشن جدید نظام کا آغاز ہے: وزیر اعظم

    حالیہ بلدیاتی الیکشن جدید نظام کا آغاز ہے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن جدید نظام کا آغاز ہے، 74 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہمارے پاس ایک بااختیار مقامی حکومتوں کا نظام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پختونخواہ میں بلدیاتی الیکشن پر شور شرابے کے درمیان کسی نے یہ احساس نہیں کیا کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن جدید نظام کا آغاز ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جدید بلدیاتی الیکشن کا نظام کامیاب جمہوریتوں میں موجود ہے، براہ راست منتخب تحصیل ناظمین گورننس کو بہتر بنائیں گے اور مستقبل کے رہنما تیار کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ 74 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہمارے پاس ایک بااختیار مقامی حکومتوں کا نظام ہے۔

  • ایم کیوایم اندرون سندھ سے بسیں بھرکر’پولنگ ایجنٹ‘ لارہی ہے، عمران اسماعیل

    ایم کیوایم اندرون سندھ سے بسیں بھرکر’پولنگ ایجنٹ‘ لارہی ہے، عمران اسماعیل

    کراچی: تحریک انصاف اورجماعت اسلامی کے رہنماوٗں نے ایم کیوایم کی پریس کانفرنس کے جواب میں میڈیا سے گفتگو کی جس میں کہا گیا کہ ایم کیو ایم کے پاس پولنگ ایجنٹ بھی نہیں ہیں۔

    تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے کراچی میں واقع ادارہ نورالحق میں صحافیوں سے گفتگو کی جس میں کہا گیا کہ ایم کیوایم حیدرآباد اورمیرپورخاص سے بسیں بھرکرپولنگ ایجنٹس لارہی ہے۔

    پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کل ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے تحریک انصاف نہیں بلکہ ایم کیوایم بائیکاٹ کرے گی۔

    پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی کا کہناتھا کہ متحدہ قومی مومنٹ تذبذب کا شکارہے۔

    پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی کے رہنما نعیم الرحمن نے اپنا پرانا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ کراچی میں الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندربھی رینجرزاہلکارتعینات کئے جائیں۔

    کل بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کراچی، ملتان اور راولپنڈٰی میں پولنگ ہورہی ہے اوراس سلسلے میں کراچی میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستارنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا تھا کہ مخالفین بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے میں ناکام رہے ہیں ممکن ہے کہ کل دوپہرتک مخالفین بائیکاٹ کرسکتے ہیں۔

  • چہلم امام حسین، بلدیاتی انتخابات: کراچی کے اسکول چاردن بند رہیں گے

    چہلم امام حسین، بلدیاتی انتخابات: کراچی کے اسکول چاردن بند رہیں گے

    کراچی: شہرِقائد کے تعلیمی ادارے امام حسینؓ کے چہلم اوربلدیاتی انتخابات کے سبب چاردن تک بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے چہلم امام حسینؓ اور کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

    سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 3 دسمبربروزجمعرات امام حسینؓ کے چہلم کے سلسلے میں صوبے بھرمیں عام تعطیل رہے گی۔

    اگلے روز 4 دسمبربروزجمعہ الیکشن مٹیریل کی فراہمی اورترسیل کے سبب سرکاری اسکول بند رہیں گے۔

    کراچی میں پانچ دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیاجارہا ہے جس کے سبب حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیاہے اوراس کے اگلے دن اتوار یعنی کہ ہفتہ وار تعطیل ہے۔

    چہلم امام حسینؓ اوربلدیاتی انتخابات کے سبب کراچی میں سرکاری اسکول چاردن تک مسلسل بند رہیں گے۔

    چہلم امام حسینؓ اور بلدیاتی انتخابات کے موقع پرشہرقائد میں سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کئے گئے ہیں۔

    گزشتہ روز ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹرجمیل نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا تھا کہ چہلم پرسیکیورٹی خدشات موجود ہیں اگرکچھ ہواتوبلدیاتی انتخابات متاثرہوسکتے ہیں لہذا پولیس نے مکمل انتظامات کئے ہیں۔

    دوسری جانب چہلم اور بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبرکی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔

  • الیکشن کمیشن بروقت فیصلے کرنے میں ناکام رہا، خورشید شاہ

    الیکشن کمیشن بروقت فیصلے کرنے میں ناکام رہا، خورشید شاہ

    سکھر: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبران بروقت فیصلے نہیں لے سکے، اپنے وجود کا جواز کھوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور قائد حزبِ اختلاف نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات میں برقت فیصلے نہیں کرسکا۔

    خورشید شاہ نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کے تمام تر فیصلوں کا احترام کرتے ہیں تاہم انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد عدالتی فیصلے نافذ العمل نہیں ہوتے۔

    قائد حزبِ اختلاف نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران اپننے غلط فیصلوں اورتحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے عائد کردہ الزامات کے سبب متنازعہ حیثیت اختیار کرچکے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کو کام کرنے کا اخلاقی اختیار حاصل نہیں رہا لہذا وہ اپنا سامان سمیٹیں اورگھرجائیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالتِ عظمیٰ نے سندھ میں متنازعہ حلقہ بندیوں کے حوالےسے فیصلہ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مذکورہ حلقوں میں انتخابات کا انعقاد کرانے یا نا کرانے کا اختیار تفویض کیا تھا۔

    عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نےایک ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں سندھ کی 81 یوسیز اور پانچ میونسپل کمیٹیوں کے انتخابات معطل کردئیے گئے تھے۔

  • بینظیر کو بہن کہنے والوں نے وفاداریاں تبدیل کرلیں، بلاول بھٹو

    بینظیر کو بہن کہنے والوں نے وفاداریاں تبدیل کرلیں، بلاول بھٹو

    بدین: بلدیاتی انتخابی مہم کے آخری روزپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بدین میں جلسےسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینظیربھٹو کوبہن کہنے والے آج دشمنوں کے ساتھ مل گئےہیں۔

    بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں اسے کوئی ختم نہیں کرسکتا۔

    بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کا ساتھ چھوڑنے والوں پرانتہائی سخت الفاظ میں تنقید بھی کی اورعمران خان کو بھی نہیں چھوڑا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سندھ کے روحانی مرشدوں کو ساتھ لئے گھوم رہے ہیں کہ ان کے مرید اپنے پیر کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے جمع ہوجائیں۔

    انہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’سیاست میرے خون میں ہے، مچھلی کے جائے کو تیرنا کون سکھا سکتا ہے؟‘‘۔

    انہوں نے تحریک انصاف کے تبدیلی کے نعرے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ تبدیلی لانے کے لئے لیڈر کو قربانیاں دینی پڑتی ہیں‘‘۔

    انہوں نے ذوالفقار مرزا کو چھپے لفظوں میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینیظیربھٹوکو بہن کہنے والوں نے آج اپنی وفاداریاں تبدیل کرلیں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ان کی والدہ کو بھی ایسے کئی افراد نے دھوکہ دیا تھا۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پرپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سندھ کے دورے پر ہیں، بدین پہنچنے پر بلاول بھٹو کا شاندار استقبال کیا گیاتھااورڈھول کی تھاپ پرکارکنوں نے والہانہ رقص کیا۔

    بلاول بھٹو کو ایک بڑی ریلی کی صورت میں بدین شہرلایا گیا جہاں کارکنوں کی ایک بڑی تعداد اپنے رہنما کی ایک جھلک دیکھنے کی منتظر تھی۔ اس موقع پر کارکنوں کاجوش و خروش دیکھنے والا تھا جو دور دراز گاؤں سے آئے تھے، ریلی میں ہزاروں کارکن شریک تھے۔

    گولارچی سے بدین کا ایک گھنٹے کا سفر کئی گھنٹوں میں طے ہوا، بلاول بھٹو زرداری نے بدین شہر کا مکمل دورہ کیا اور اس کے بعد جلسے سے خطاب کرنے کے لئے اللہ والا چوک پہنچ گئے۔

    بلاول بھٹوکی بدین آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری ریلی کےراستوں اور جلسہ گاہ کےاطراف تعینات تھے۔