Tag: LHC high court

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن میں زیر التوا ریفرنس کے خلاف عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے خارج کردی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست قابل سماعت نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں نااہلی ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔ اسلام اباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس انور خان کاسی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے دی گئی الیکشن کمیشن میں زیر التوا ریفرنس کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی، اسلام اباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے تحریری فیصلہ سنادیا۔

    عمران خان کی نااہلی کےحوالے سے دائر ریفرینسس زائد المیاد ہونے کی وجہ سے کمیشن سماعت نہیں کرسکتا۔ پانچ دسمبر کو اسپیکر قومی اسمبلی نے ایاز صادق نے عمران خان کےکیخلاف ریفرینس منتقل کیے تھے نوے دن مکمل ہونے پر عمران خان نے درخواستوں کو زائد المیعاد قرار دیا۔

    عمران خان کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل کے تحت الیکشن کمیشن نو ے دن میں کسی بھی کیس کا فیصلے کا پابند ہے۔ کمیشن نےعمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر بحث کے لئے آٹھ مارچ کی تاریخ دیدی کیس کی گزشتہ سماعتیں ہائیکورٹ کے ایک رکنی بینچ نے کی۔

    اس مسئلے کو عمران خان نے آئینی قرار دے کر ہائی کورٹ کو لارجر بنچ کی تشکیل کی درخواست دے دی، چیف الیکشن کمشنر نے نواز لیگی رہنماؤں کے وکیل اکرم شیخ کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے میں تاخیرکی وجہ سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہمارے خلاف کیس چل رہا ہے۔

    اکرم شیخ نےدرخواستوں پرفیصلہ یکجا سنانےکی استدعا کی، دلائل میں کہا گیا عمران خان اورجہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق دائر ریفرنس ایک ہی نوعیت کے ہیں اور ان پر الگ الگ فیصلہ نہیں سنایا جاسکتا۔

    اکرم شیخ نے اپنے دلائل میں عمران خان اورجمائما کےبیانات پر بحث کی ۔ ن لیگ کے وکیل نے کہا کہ بنی گالہ اراضی کوبیانات میں کہیں تحفہ، کہیں خریداری اورکہیں بے نامی ظاہرکیاگیا،الیکشن کمیشن ان تضادات کو دیکھے اور فیصلہ کرے کہ کیا عمران خان صادق اور امین ہیں یا نہیں؟

  • پولیس کو شرفاء کی پگڑیاں اچھالنے کی اجازت نہیں دینگے،عدالت

    پولیس کو شرفاء کی پگڑیاں اچھالنے کی اجازت نہیں دینگے،عدالت

    لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ پولیس اہلکار ذاتی عناد میں بے گناہ افراد کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا دیتے ہیں، ایسے معاملات پر عدالتیں خاموش نہیں رہ سکتیں۔

    جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر ملزم لیاقت علی کے وکیل مقصود بٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سابق ڈی آئی جی چوہدری تصدق نے ملزم کی زمین پر قبضہ کرنے کے لئے اسے ساڑھے تین کلو گرام چرس کے جھوٹے مقدمے میں پھنسا دیا۔

    انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس اہلکار اپنے عہدوں کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں ،پولیس کے اس رویے نے عام آدمی کو جرائم کی طرف راغب کر رکھا ہے۔

    سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف چرس رکھنے کے شواہد نہیں ملے۔جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو شرفاء کی پگڑیاں اچھالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    عدالتیں ہر حال میں شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کریں گی۔عدالت نے ملزم لیاقت علی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

  • لاہورہائیکورٹ نے جی ایس ٹی کے نفاذ کا حکم معطل کردیا

    لاہورہائیکورٹ نے جی ایس ٹی کے نفاذ کا حکم معطل کردیا

    لاہور: عدالت نے جی ایس ٹی کے نفاذ کا حکم معطل کردیا، تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راول پنڈی بینچ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے سی این جی اسٹیشنز مالکان کی درخواست کی سماعت کی۔

    درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیاتھا کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سی این جی پر جنرل سیلز ٹیکس کا نفاذ غیر قانونی ہے اور حکومت کے اس اقدام کے باعث سی این جی اسٹیشنز مالکان مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

    عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ صدارتی آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے،عدالت نے جی ایس ٹی کے نفاذ کا حکم معطل کردیا اور وفاق اور اوگرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔