Tag: Lhr Airport

  • لاہور : ایئر پورٹ پر آنے اور جانے والی 12 پروازیں تاخیر کا شکار

    لاہور : ایئر پورٹ پر آنے اور جانے والی 12 پروازیں تاخیر کا شکار

    لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھند کے باعث12 پروازیں متاثر ہوگئیں، شہر میں حد نگاہ کم ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں شدید دھند اور سردی نے نظام زندگی کو متاثر کردیا، روز مرہ کے کاموں میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر دھند کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔

    دوحہ سے آنے والی پرواز کیو آر 620 تاخیر، کویت جانے والی پرواز جے نائن 501 تاخیر اور استنبول سے آنے والی پرواز ٹی کے 714 تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق لندن جانےوالی پرواز بی اے 259 تاخیر، کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 302 تاخیر جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 402 بھی تاخیر سے روانہ ہوئی ہے۔

    اس کے علاوہ جدہ جانے والی پرواز پی اے 4722 تاخیر، دوحہ جانے والی پرواز کیو آر 621 تاخیر اور کویت جانے والی پرواز جے نائن 502 کی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے استنبول جانے والی پرواز ٹی کے 715 تاخیر، لندن جانے والی پرواز بی اے 258تاخیر جبکہ کراچی جانے والی پرواز پی کے303 تاخیر سے راوانہ ہوئی ہے۔

  • شدید دھند : لاہور ائیرپورٹ بند، 15 پروازیں منسوخ

    شدید دھند : لاہور ائیرپورٹ بند، 15 پروازیں منسوخ

    لاہور: شدید دھند کے باعث لاہور ائیرپورٹ کا رن وے گزشتہ رات سے بند کردیا گیا ہے جس کے باعث 15 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعدد کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق صبح کےاوقات میں لاہور ائیرپورٹ کے رن وے پر حد نگاہ 1500 میٹر تھی جس کے باعث ایئرپورٹ پر15پروازیں منسوخ،10 کے اوقات کار تبدیل اور 9 تاخیر کا شکار ہیں۔

    شیڈول کے مطابق لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز پی اے 412 منسوخ، لاہور سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 203 منسوخ، لاہور سے اسکردو جانے والی پرواز پی کے453 منسوخ کردی گئی ہے۔

    شدید دھند کے باعث لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 303 منسوخ، لاہور سے گلگت جانے والی پرواز پی کے 609 منسوخ کردی گئی۔ اس کے علاوہ لاہور سے مسقط جانے والی پرواز پی کے229 کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

    دھند کے باعث متعدد پروازوں کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق شیڈول تبدیل کی گئی فلائٹوں کے مسافروں کو پیشگی اطلاع دی جا رہی ہے اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گھر سے نکلنے سے پہلے انکوائری سے رجوع کریں۔

  • علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں واقع علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کپڑا اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے چینکنگ کے دوران مسافر کے سامان سے کاسمیٹکس اور دیگر ممنوعہ سامان برآمد کرلیا۔

    ڈپٹی کلیکٹر آف کسٹم ثاقب وڑائچ نے بتایا کہ امریکہ سے نجی ایئرلائن کے ذریعے پاکستان آنے والے مسافر کے سامان سے 80لاکھ روپے سے زائد مالیت کا کاسمیٹکس ،گارمنٹس اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

    کسٹم حکام کے مطابق مذکورہ مسافر قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر620کے ذریعے امریکا سے براستہ دوحہ سے لاہور آیا، سامان کی تلاشی لی گئی تو قیمتی ممنوعہ اشیاء ملیں۔

    ڈپٹی کلیکٹر کسٹم نے بتایا کہ مسافر کے بیگ میں سے 126پاوڈر،54سے زائد قیمتی پرفیومز،12سے زائد لوشن، 290شرٹ اور ٹی شرٹیں اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔

  • ایئر پورٹ پر مسافروں کو پروٹوکول دینے والے ملازمین اب بچ نہیں پائیں گے

    ایئر پورٹ پر مسافروں کو پروٹوکول دینے والے ملازمین اب بچ نہیں پائیں گے

    لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافروں کوپروٹوکول دینے کی پابندی کے باوجود کچھ اہلکار مسافروں کو پروٹوکول دے رہے ہیں جن کیخلاف سی اے اے نے ایکشن لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کو پروٹوکول دینے والے ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف آپریٹنگ آفیسر لاہور ائیرپورٹ نے مذکورہ ملازمین کے لئے وارننگ  جاری کردی ہے۔ سی او او لاہور ائیرپورٹ اختر مرزا کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر وفاقی حکومت کی پابندی کے باوجود کچھ اہلکار مسافروں کو پروٹوکول دے رہے ہیں جو کہ خلاف قانون ہے۔

    لاہور ائیرپورٹ مینجر نے بتایا کہ بعض سی اے اے اہلکار چھٹی والے دن بھی ائیرپورٹ آکر کچھ مسافروں کو خصوصی پروٹوکول دیتے ہیں، اس عمل کا نوٹس لیتے ہوئے سی اے اے اہلکاروں پر چھٹی والے دن ائیرپورٹ انٹری پاس کے استعمال پر پابندی لگائی جارہی ہے۔

    چیف آپریٹنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ ٹرمینل مینجر کی اجازت کے بغیر کوئی سی اے اے اہلکار کسی مسافر کو پروٹوکول دیتا ہوا پکڑا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے سی اے اے اہلکار کا ائیرپورٹ انٹری کارڈ ضبط کرلیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے کورونا وبا کے دوران ائیرپورٹس پر ہر طرح کے پروٹوکول پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

  • لاہور ایئر پورٹ پر سی اے اے افسر کی ایمانداری، گمشدہ بیگ مسافر تک پہنچا دیا

    لاہور ایئر پورٹ پر سی اے اے افسر کی ایمانداری، گمشدہ بیگ مسافر تک پہنچا دیا

    لاہور : سول ایوی ایشن اتھارٹی افسر نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون مسافر کو 43 سعودی ریال واپس کردیئے، سی اے اے نے اپنی پیشہ ورانہ کاوشوں سے تقریبا ً18 لاکھ روپے مالیت کا گمشدہ بیگ حقیقی مالک تک پہنچا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی مدینہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے748سے ایک مسافر ڈاکٹر نادرا نذیر اپنا بیگ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آرائیول لاٴؤنج میں بھول گئی تھیں۔

    مسافر کے بیگ میں43 ہزار سعودی ریال، چارعدد ہوائی کمپنی کے ٹکٹ بھی موجود تھے، موقع پر موجود لاوٴنج سپروائزر شاہد نے مذکورہ بیگ اپنی تحویل میں لے کر شعبہ لاسٹ اینڈ فاوٴنڈ آرائیول کے حوالے کیا۔

    بیگ سے ملنے والی معلومات کے مطابق بیگ کی مالک سے ڈاکٹر نادرا نذیر سے رابطہ کیا گیا ، بعد ازاں چیف آپریٹنگ آفیسر لاہور ائیرپورٹ نذیر احمد خان نے ضروری کارروائی کے بعد بیگ حقیقی مالک کے حوالے کر دیا۔

    اس موقع پر مسافر ڈاکٹر نادرا نذیر نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے کی ایمانداری کو سراہا اور کہا کہ میں اپنا بیگ جب بھول گئی تھی اور گھر پہنچی تو سامان نہیں تھا جس پر میں پریشان ہوگئی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ اس دوران مجھ سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے رابطہ کیا تو مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ میرا کھویا ہوا سامان اور رقم واپس مل جائے گی، اس کیلیے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی شکر گزار ہوں۔

  • لاہور ایئر پورٹ : منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام، مسافر کے قبضے سے بھاری رقم برآمد

    لاہور ایئر پورٹ : منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام، مسافر کے قبضے سے بھاری رقم برآمد

    لاہور : ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے قبضے سے بھاری رقم برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

    اس حوالے سے اے ایس ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر محمد شریف کے قبضے سے بھاری تعداد میں غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی.

    مذکورہ مسافر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای وائی 242 کے ذریعے ابوظہبی جارہا تھا، اے ایس ایف نے مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو 18ہزار50یورو برآمد کرلئے گئے۔

    مسافر نے بیرون ملک روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر قائم ڈکلیئریشن فارم بھی نہیں بھرا تھا اور نہ ہی کرنسی سے متعلق کسٹم کو آگاہ کیا تھا۔

    قانون کے مطابق بیرون ملک جانے والے مسافر کو 10ہزار ڈالر یا اس سے مساوی رقم لے جانے کی اجازت ہے۔ اے ایس ایف نے مسافر محمد شریف کو کسٹم کے حوالے کردیا۔

    بعد ازاں کسٹم نے مسافر سے کرنسی قبضے میں لے کر اسے جانے کی اجازت دے دی، مسافر غیر ملکی ایئرلائن کے کاؤنٹر پر پہنچا تو ایئرلائن نے تاخیر پر پہنچنے پر بورڈنگ پاس جاری کرنے سے انکار کردیا اور مسافر کو آف لوڈ کردیا گیا۔