Tag: LHR hc

  • طلبہ و طالبات کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت نہ دینے والوں کیخلاف کارروائی حکم

    طلبہ و طالبات کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت نہ دینے والوں کیخلاف کارروائی حکم

    لاہور کی عدالت نے صوبہ پنجاب کے تمام اسکول اور کالجوں کی بسوں پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دینے کی ہدایت جاری کردی۔

    اس حوالے سے حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں طلبہ کو پک اینڈ ڈراپ نہ دینے والے اسکول و کالجز کیخلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ کے حکم نامہ کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن عدالتی احکامات نہ ماننے والے اسکول و کالجز کے خلاف سخت کارروائی کرے گا۔

    اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے مقامی شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی اور دھند کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر تحریری حکم جاری کردیا۔

    عدالتی حکم کے مطابق پنجاب کے اسکول اور کالجز بسوں پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دیا جائے اور ٹولینٹن مارکیٹ کو نقشے کے مطابق بحال کیا جائے۔

    علاوہ ازیں معزز عدالت نے لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ کو نقشے کے مطابق بحال کرنے کا بھی حکم دیا ہے، جس میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں نکاسی آب کو متاثر کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    عدالت نے تحریری حکم میں مزید کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن رنگ روڑ لاہور کے گردو نواح میں درخت لگانے کے حوالے سے بھی اقدامات کرے۔

  • پرویزالہٰی ڈی نوٹیفائی کیس : عدالت کا تفصیلی فیصلہ جاری

    لاہور : وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو گورنر پنجاب کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کرنے کے مقدمے کے فیصلے کا مکمل تحریری متن جاری کردیا گیا۔

    لاہور ہائی کورٹ نے پرویزالٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ کئی اہم آئینی نکات غور طلب ہیں۔

    لاہور ہائی کورٹ کا جاری کردہ تحریری فیصلہ 6صفحات پر مشتمل ہے، فیصلے میں عدالت نے ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔

    تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ چوہدری پرویزالٰہی کی جانب سے بیان حلفی جمع کروایا گیا ہے، انہوں نے بیان حلفی دیا ہے کہ وہ آئندہ سماعت تک اسمبلی کی تحلیل کی سفارش نہیں بھجوائیں گے۔

    فیصلے کے مطابق مذکورہ کیس میں کئی اہم آئینی نکات غور طلب ہیں، عدالت کا یہ حکم پرویزالٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے سےنہیں روکتا۔

    تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائے گئے، ان نکات کی روشنی میں متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کیے جاتے ہیں، پرویزالٰہی اور ان کی کابینہ کو عبوری اقدام کے طور پر بحال کیا جاتا ہے۔

    مزید پڑھیں : پنجاب اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی پر پرویز الٰہی بحال 

    واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی پانچ رکنی بینچ نے گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے کیس میں فیصلہ سنا دیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی جانب سے صوبائی اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی پر لاہور ہائی کورٹ نے ان کی برخاستگی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے وزیر اعلیٰ کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر ڈی نوٹیفائی کیا تھا جس کے خلاف پرویز الٰہی نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

  • اعتماد کا ووٹ لیتے ہی اسمبلی توڑ دیں گے، مونس الٰہی

    لاہور: ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ اراکین سے اعتماد کا ووٹ لے کر اسمبلی کو توڑ دیں گے، یہ بات انہوں نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں،عدالت نے ہم سے اعتماد کے ووٹ کا کہا ہے، ایک سوال کے جواب میں مونس الہٰی نے کہا کہ جس دن اعتماد کا ووٹ لیں گے اسی دن اسمبلی توڑ دیں گے۔

    لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے مختصر کرنے کے بعد مونس الہٰی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت سے واپس روانہ ہوگئے۔

    مزید پڑھیں : پنجاب اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی پر پرویز الٰہی بحال 

    واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی پانچ رکنی بینچ نے گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے کیس میں فیصلہ سنا دیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی جانب سے صوبائی اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی پر لاہور ہائی کورٹ نے ان کی برخاستگی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے وزیر اعلیٰ کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر ڈی نوٹیفائی کیا تھا جس کے خلاف پرویز الٰہی نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

  • پہلی بیوی کی بغیر اجازت دوسری شادی پر سزا، عدالتی فیصلہ محفوظ

    پہلی بیوی کی بغیر اجازت دوسری شادی پر سزا، عدالتی فیصلہ محفوظ

    لاہور : شوہر کی جانب سے پہلی بیوی سے اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے کے حوالے سے عدالت نے اہم فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس عالیہ نیلم نے غلام حسین کی اپیل پر سماعت کی، مذکورہ اپیل میں چھ ماہ قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کو چیلنج کیا گیا ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مجسٹریٹ کے پاس پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر سزا کا اختیار نہیں ہے۔

    درخواست گزار کے مطابق مجسٹریٹ نے قانون کے برعکس سزا سناٸی ہے ۔ سیشن کورٹ میں فیصلے کے خلاف اپیل داٸر کی مگر وہ مسترد کر دی گٸی۔

    عدالت سے استدعا کی گئی کہ ہاٸی کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے دی گئی دوسری شادی پر قید اور جرمانے کی سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    مزید پڑھیں : بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شوہر کو11ماہ قید کی سزا

    درخواست کی سماعت کے بعد لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے دوسری شادی پر سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

  • مالکان ہوشیار: عدالت کا نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سے متعلق بڑا حکم

    مالکان ہوشیار: عدالت کا نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سے متعلق بڑا حکم

    لاہور : نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سپرداری سے متعلق نئے قانونی اصول طے کرلیے گئے، لاہور ہائیکورٹ نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سےمتعلق بڑاحکم جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے درخواست گزار زمان کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سپرداری سے متعلق نئے قانونی اصول طے کردیے گئے۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تفتیش مکمل کیے بغیر نان کسٹم پیڈ گاڑی اصل مالک کے حوالے نہیں کی جاسکتی اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد نان کسٹم پیڈ گاڑی کو اصل مالک کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔

    عدالت نے تفتیش مکمل کیے بغیر نان کسٹم پیڈ گاڑی شہری کو سپرداری پر دینے سے متعلق سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور کہا کہ بغیر تفتیش مکمل کیے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی فوری سپرداری کرنے کا اسپیشل ججز اور مجسٹریٹ کے پاس اختیار نہیں ہے۔

  • عدالت نے ملکی بیرونی قرضوں کی تفصیلات طلب کرلیں

    عدالت نے ملکی بیرونی قرضوں کی تفصیلات طلب کرلیں

    لاہور ہائی کورٹ نے بیرونی قرضوں کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے درخواست پر مجموعی طور پر حاصل کردہ قرضوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے منیراحمد کی درخواست پر سماعت کی جس میں ملکی قرضوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے اور جی ڈی پی کے مقررہ حد سے زیادہ قرضے لینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔

    عدالت نے ہدایت کی کہ یہ بتایا جائے کہ جی ڈی پی کے مقررہ حد سے زیادہ کتنا قرض لیا گیا ہے، درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے بتایا کہ ملکی قوانین کے تحت جی ڈی پی کے ساٹھ فیصد سے زیادہ کے قرضے نہیں لیے جاسکتے لیکن اس کے باوجود اس قانونی حد کو پار کیا گیا۔

    درخواست گزار کے مطابق بیرونی قرضے لینے کے قوانین میں اسحاق ڈار نے ردوبدل کیا، وکیل نے استدعا کی کہ مجموعی طور پر بیرونی قرضہ کی تفصیلات طلب کی جائیں، درخواست پر مزید کارروائی دو فروری کو ہوگی۔