Tag: LHR high court

  • لاہور: اہلیہ کے جسم میں ٹریکر لگانے والے شوہر پرمقدمے کا حکم

    لاہور: اہلیہ کے جسم میں ٹریکر لگانے والے شوہر پرمقدمے کا حکم

    لاہور: عدالت نے بیوی کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لئے اس کے جسم میں ٹریکر نصب کرنے والے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس کاظم رضا شمسی نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار صغریٰ بی بی نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کا شوہر سلیم اسے غلط کاری پر مجبور کرتااور انکار پر تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔ جبکہ ٹریکر کے ذریعے اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھتا ہے ۔

    جس پر عدالت نے خاتون کے شوہر سلیم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کوایف آئی آر کی کاپی عدالت میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

  • بھارتی ہیکرزنے لاہورہائیکورٹ کی ویب سائٹ ہیک کرلی

    بھارتی ہیکرزنے لاہورہائیکورٹ کی ویب سائٹ ہیک کرلی

    لاہور: بھارتی ہیکرز کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کی ویب سائٹ ہیک کر کے اس پر بھارتی جھنڈا لگا دیا گیاہیکرز کی جانب سے پیغام دیا گیا کہ بلاول بھٹو کے کشمیر کے متعلق بیانات کے ردعمل میں ویب سائٹ کو ہیک کیا گیا۔

    پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر بلاول بھٹو نے نے کشمیر پر اس طرح کے بیانات دینا بند نہ کیے تو وہ مستقبل میں بھی حساس پاکستانی ویب سائٹ کو ہیک کیے جانے کی ذمہ داری ان پر عائد ہو گی، ویب سائٹ پر کشمیر کے حوالے سے بلاول بھٹو کے دو ٹویٹ اور مختلف تصاویر بھی لگائی گئی ہیں۔

  • لاہورہائیکورٹ:اراکین پارلیمنٹ کی اسکروٹنی کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور

    لاہورہائیکورٹ:اراکین پارلیمنٹ کی اسکروٹنی کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور

    لاہور: اراکین پارلیمنٹ کی اسکروٹنی کے لیے دائر درخواست لاہور ہائی کورٹ نےباقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے تحریک انصاف کے کارکن جاوید بدر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔

    درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ دوہزار تیرہ کے انتخابات میں دھاندلی کے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آچکی ہے جس کے بعد تمام انتخابی عمل مشکوک ہو چکا ہے ۔

    ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کے لیے آرٹیکل باسٹھ ترسیٹھ کے حوالے سے اسکروٹنی نہیں کی، جس کی وجہ سے اہلیت پر پورا نہ اترنے والوں نے بھی انتخابات میں حصہ لیا ۔

    درخواست گزار نے عدالت نے استدعا کی کہ تمام اراکین پارلیمنٹ کی دوبارہ اسکروٹنی کے احکاما ت جاری کیے جائیں ۔عدالت نے درخواست گزار کے دلائل کے بعد درخواست باقاعدہ سماعت منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔