Tag: lhr

  • کرونا وائرس : ادویات اور دیگر اشیاء کی زائد قیمت پر فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی

    کرونا وائرس : ادویات اور دیگر اشیاء کی زائد قیمت پر فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی

    اسلام آباد / لاہور / کراچی : ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک کے مختلف شہروں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ادویات اور دیگر اشیاء کی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کی دکانوں پر چھاپے مارے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کی اشیاء کی زائد قیمت پر فروخت کیخلاف ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی ٹیم نے کریک ڈاؤن کیا۔

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے عملے نے لاہور اور کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے، اس حوالے سے ترجمان ڈریپ کا کہنا ہے کہ ڈریپ ٹیم نے الراضی فارمیسی لاہور اور النور سرجیکل کراچی پر چھاپہ مار کر سامان ضبط کرلیا کیونکہ شہریوں نے ڈریپ ہیلپ لائن پر زائد قیمت وصولی کی شکایات کی تھی۔

    ترجمان کے مطابق حفاظتی ماسک ایم95کی مہنگے داموں فروخت پر ایکشن لیا گیا، ڈریپ حکام نے اسٹاک قبضے میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

    وزیر اعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلقہ اشیاء کی بلیک مارکیٹنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی، کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئےہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔

    ظفرمرزا کا مزید کہنا تھا کہ ڈریپ کورونا وائرس سے متعلقہ اشیا کا مارکیٹ سروے کرے اور کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی اشیا کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

  • پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

    پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

    لاہور : پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔

    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم نے بنگلادیش کی جانب سے دیا گیا 137 رنز کا ہدف کپتان بابر اعظم اور محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

    دونوں بلے بازوں نے 131 رنز کی شاندار پارٹنرشپ قائم کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں، محمد حفیظ نے 67 اور بابر اعظم نے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔اوپنر احسان علی بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے۔

    اس فتح کے ساتھ ہی قومی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن فتح حاصل کر لی ہے، نمبر ون ٹیم نے ایک سال بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کی ہے۔

    قبل ازیں  پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی جارہی ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ کا آغاز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوا بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

    بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے اوپنر تمیم اقبال کی65 رنز کی عمدہ اننگز کی بدولت6 وکٹوں کے نقصان پر136 رنز اسکور کیے۔

    محمود اللہ 12رنز بنا کرحارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوئے، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان ٹیم کی بولنگ شانداررہی، محمد حسنین نے دو، شاہین آفریدی ،شاداب خان اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، محمد حسنین نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےچار اوورز میں 20 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

    ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پہلے بولنگ کرنے میں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، آج کی وکٹ مختلف لگ رہی ہے ہماری پوری کوشش ہوگی کہ بنگلادیش کو کم سے کم اسکور تک محدود رکھیں، پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

     اس موقع پر بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے کہا کہ ہمارے لیے یہ میچ بہت اہم ہے،  آج کی وکٹ اچھی لگ رہی ہے، بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، میچ  میں محمد متھن کی جگہ مہدی حسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: پہلا ٹی ٹوینٹی، شاہینوں نے بنگال ٹائیگر کو دبوچ لیا

  • آٹے کی قیمت میں استحکام کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    آٹے کی قیمت میں استحکام کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    لاہور : معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمت میں استحکام کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، حکومت صحافیوں اور پریس کلبز کی سرپرستی جاری رکھے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ لاہور پریس کلب پاکستان بھر کے پریس کلبوں کیلئے ماں کا درجہ رکھتا ہے، پویس کلبز اور نیوز ایجنسی کی گرانٹ کی بحالی کی سمری بھجوادی ہے۔

    حکومت صحافیوں اور پریس کلبز کی سرپرستی جاری رکھے گی، معیشت کی گاڑی استحکام کی جانب رواں دواں ہے، لاہور پریس کلب نے شوکت خانم کی تعمیر میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پریس کلبزعوامی مشکلات کےحل کیلئے حکومت کی رہنمائی کریں، معاشی بحالی کیلئے وزیراعظم نے مشکل فیصلے کیے، اب پیسہ عوام کی بہتری کے منصوبوں پر خرچ ہوگا،۔

    معاون خصوصی اطلاعات من مانی کرنے والی فلور ملوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، عوام کو سستی اشیاء ضروریہ فراہمی کیلئے6ارب روپے کی سبسڈی دی، آٹے کی قیمت میں استحکام کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

  • ڈکیت گروہ کے چار کارندے گرفتار، نامعلوم افراد نے ڈاکٹر پر تیزاب پھینک دیا

    ڈکیت گروہ کے چار کارندے گرفتار، نامعلوم افراد نے ڈاکٹر پر تیزاب پھینک دیا

    لاہور : پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے4ملزمان کو گرفتار کرلیا، نواں کوٹ میں نامعلوم افراد ڈاکٹر کے منہ پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کے چار کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان میں گینگ کا سرغنہ حارث، احسن، محمد ارسلان اور شرافت شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے10مسروقہ موبائل فون،3موٹرسائیکلیں، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

    علاوہ ازیں لاہورکے علاقے نواں کوٹ میں نامعلوم افراد نے ڈاکٹر کے منہ پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر جاوید نواں کوٹ کے علاقے میں واقع اپنے ہومیو پیتھک کلینک میں موجود تھے کہ اچانک نامعلوم افراد کلینک میں گھسے اور ان پر تیزاب پھینک دیا۔

    پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے ڈاکٹر کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ان کی گرفتاری کے لیے پولیس کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

  • آشیانہ ہاؤسنگ کیس : شہباز شریف پاکستان آکر دوبارہ ٹرائل میں پیش ہوں گے

    آشیانہ ہاؤسنگ کیس : شہباز شریف پاکستان آکر دوبارہ ٹرائل میں پیش ہوں گے

    لاہور : آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں شہباز شریف نے وکیل نے عدالت سے کہا ہے کہ شہباز شریف پاکستان آکر دوبارہ ٹرائل میں پیش ہونگے، شہباز شریف نے بھائی کے علاج کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے موقع پر شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے عدالت سے کہا کہ شہباز شریف پاکستان آکر دوبارہ ٹرائل میں پیش ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنے بھائی نواز شریف کے علاج کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، شہباز شریف نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے لے جانے میں پٹیشنر تھے۔

    وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی اور اسی میڈیکل رپورٹ پر لاہور ہائی کورٹ سے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس نارمل ہوں گے تو وہ سفر کرسکیں گے، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لندن سے بھیجی گئی ہے جو ہائی کورٹ میں ہے۔

  • بھارت میں دہری شہریت کے قانون سے مسلمان براہ راست متاثر ہیں، چوہدری محمد سرور

    بھارت میں دہری شہریت کے قانون سے مسلمان براہ راست متاثر ہیں، چوہدری محمد سرور

    لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بھارت میں دہری شہریت کے قانون سے مسلمان براہ راست متاثر ہیں، بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں دراندازی پر اور مظالم پر اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کی خاموشی شرمناک ہے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں ایک تقریب کے دوران سینئر سول سرونٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ
    مکار دشمن بھارت کے خلاف ہمیں باہمی اتحاد کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے انسانی حقوق کا قتل عام کیا جارہا ہے مگر پاکستانی حکومت قائد اعظم کے افکار کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اقلیتوں کو انکے حقوق فراہم کر رہی ہے۔

    چوہدری محمد سرورنے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے گڈگورننس ناگزیر ہے، حکومت اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل طور پر پاک اور اِنہیں مضبوط بنارہی ہے کیونکہ اداروں کی مضبوطی سے ہی ملک و قوم بھی مضبوط ہوگی۔

    گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ آج حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ دیگر سیکیورٹی فورسز اور22کروڑ عوام نے مل کر ملک سے دہشت گردی کو ختم کردیا ہے اور پاکستان کے اندرامن قائم ہو چکا ہے۔

  • نئے آئی جی کے احکامات جاری، پنجاب میں پولیس افسران کے تقرری و تبادلے

    نئے آئی جی کے احکامات جاری، پنجاب میں پولیس افسران کے تقرری و تبادلے

    نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر عمرسعید ملک کو ڈی پی او اوکاڑہ تعینات کردیا گیا، ڈی پی او اوکاڑہ جہانزیب نذیربٹالین کمانڈر7 پی سی لاہور تعینات جبکہ اےآئی جی ایڈمن اینڈ سیکیورٹی سی پی او لاہور محمد حسن رضا ڈی پی او جھنگ مقرر کردیا گیا۔

    ڈی پی او جھنگ عطاالرحمان ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی انوسٹی گیشنI،انوسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور قدوس بیگ ڈی پی او بہاولنگر مقرر، ڈی پی او بہاولنگر انور کھیتران اے آئی جی ایڈمن اینڈ سیکیورٹی سی پی او پنجاب لاہور مقرر کیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد ندیم عباس کو ڈی پی او مظفر گڑھ تعینات کیا گیا ہے، ڈی پی او مظفر گڑھ صادق علی ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب لاہور مقرر اور ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی لاہورمحمد شعیب اشرف ڈی پی او بہاولپور تعینات کیے گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ ڈی پی او بہاولپور سرفرازخان ورک ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی لاہور اور ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب لاہور منتظر مہدی ڈی پی اورحیم یارخان مقرر کردیئے گئے۔

    ڈی پی او رحیم یارخان امیر تیمور کو ایس پی اسپیشل برانچ ملتان ریجن اور ایس پی اسپیشل برانچ ملتان ریجن حبیب اللہ خان کو سینٹرل پولیس آفس لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک لاہور عمارہ اطہر کو ڈی پی او سرگودھا تعینات جبکہ ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا کو پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا، پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب محمد عبدالقادر قمر ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک لاہور مقرر کیا گیا ہے۔

    اےآئی جی ڈویلپمنٹ سی پی او لاہور محمد حسن اقبال کو ڈی پی او اٹک، جبکہ ڈی پی او اٹک شہزاد ندیم بخاری اے آئی جی ڈویلپمنٹ سی پی او لاہور اور تقرری کے منتظر محمد عاصم کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد تعینات کردیا گیا۔

  • لاہور : جعلی چیک کے مقدمات اور اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ملزمان گرفتار

    لاہور : جعلی چیک کے مقدمات اور اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ملزمان گرفتار

    لاہور : جعلی چیک کے مقدمات اور اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، فیصل ٹاؤن میں چور دکان سے موبائل فون اور نقدی لے کر فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر جعلی چیک کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی چھاؤنی پولیس نے مفروراشتہاری عبدالرحمان کو گرفتار کیا جبکہ دوسرے اشتہاری ملزم زین العابدین کو ڈیفنس بی پولیس نے گرفتار کیا۔

    دوسری کارروائی میں باٹا پور پولیس نے اقدام قتل کے مفرور اشتہاری ملزم احسان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں واقع دکان میں موبائل فون اور کیش چوری کی واردات ہوئی ہے، واردات کی سی سی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    فوٹیج میں دیکھا گیا کہ دکاندار نماز پڑھ رہا تھا اس دوران چور موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے موبائل فون اور کاؤنٹر سے رقم لے کر فرار ہوگیا۔

  • حکومت پاکستان اور عوام سیاحت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، ڈاکٹرعارف علوی

    حکومت پاکستان اور عوام سیاحت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، ڈاکٹرعارف علوی

    لاہور : صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام سیاحت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، میں بھی بذات خود سیاحت کا بےحد شوقین ہوں۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی مناظر سے مالامال ملک ہے جو سیاحوں کیلئے مکمل طور پر کھلا ہے، پاکستانی حکومت اور عوام سیاحت کے فروغ کیلئے خواہاں ہے۔

    ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا تھا کہ سیاحت سے مختلف تجربات اورنئی جگہیں دیکھنے کا موقع ملتا ہے، میں خود بھی سیاحت کا بےحد شوقین ہوں، ماحولیاتی تبدیلی سے دنیا میں مختلف مقامات بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

    صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کا تجربہ خوشگوار رہا، سرمایہ کاروں کو نفع کے ساتھ ملکی معیشت بھی بہتر ہورہی ہے، حکومت کی جانب سے پاکستان میں کاروبار کیلئے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے مؤثراقدامات کیے جارہے ہیں، ملک توقعات کے مطابق ترقی کی طرف گامزن ہے، اس کے علاوہ پاکستان مختلف شعبوں کی ترقی میں نمایاں مقام حاصل کررہا ہے۔

    عارف علوی نے کہا کہ آج کے دور میں کاروبار کے علاوہ اور بھی چیزیں مدنظر رکھی جاتی ہیں، روزگار میں خصوصی افراد کا کوٹہ رکھنا بھی انتہائی اہم ہے، بڑے کاروباری طبقے کی ذمہ داری ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی اور آنے والی نسلوں کو سامنے رکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف صنعتوں میں خواتین کو کام دینا اہم ہے، خصوصی افراد کو روزگار دے کر معاشرے کا اہم حصہ بنایا جاسکتا ہے، مقامی کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھا کر تیزی سےا ٓگے بڑھا جاسکتا ہے۔

    صدر مملکت نے مزید کہا کہ عالمی منڈی میں ہر روز نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں، صارف کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کر کاروبار کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان صلاحیتیوں سے مالامال نوجوانوں کا ملک ہے، پاکستانی نوجوان مختلف ممالک میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھارہے ہیں، ملک کو نئے پاکستان میں بدلنے کیلئے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔